یہاں آپ دو بحثیں غلط ملط کر رہے ہیں
تقلید شخصی تو عامی کرتا ہے اور اس کو ہمیشہ ایک مسلک کے اکابر کی پیروی کرنی چاہئيے اگر آپ اس سے متفق نہیں تو پھر آپ ایسے شخص کے معتلق کیا کہتے ہیں جو شخص سردی کے موسم میں اگر اس کا خون نکل آیا تو امام ابو حنیفہ کے نذدیک وضو ٹوٹ گيا اور امام شافعی کے نذدیک نہیں ٹوٹا تو تن آسانی کے لئیے امام شافعی کے فتوی پر عمل کرتا ہے اور کچھ دیر بعد اگر اس نے کسی عورت کو چھو لیا تو امام شافعی کے نذدیک وضو ٹوٹ گيا جب کہ امام ابو حنیفہ کے نذدیک برقرار ہے تو امام ابو حنیفہ کے فتوی پر عمل کرتا ہے ۔ ایسے شخص کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے
باقی رہ گئے مبتحر عالم تو اس کے متعلق تقی عثمانی صاحب کا اقتباس پڑہیں
بہر حال علماء اصول کے مذکورہ بالا تصریحات کی روشنی میںایک متبحر عالم اگر کسی مسئلہ کے تمام پہلوں اور ان کے دلائل کے احاطہ کرنے کےبعد کم از کم اس مسئلہ میں اجتھاد کے درجہ تک پہنچ گيا ہو (خواہ وہ پوری شریعت میں مجتھد نہ ہو )تو وہ یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ میرے امام مجتھد کا مسلک فلاں صحیح حدیث کے خلاف ہے ایسے موقع پر اس کے لئیے ضروری ہوگا وہ امام کے قول کو چھوڑ کر حدیث پر عمل کرے
تقلید کی شرعی حیثیت صفحہ 104
اس کے بعد بطور حوالہ تقی عثمانی صاحب نے رشید احمد صاحب اور اشرف علی تھانوی صاحب کے حوالہ جات ذکر کیے ہیں جو اسی بات کو ثابت کرتے ہیں
اب مفتی یا متبحر عالم کے لئیے دلائل کی روشنی میں دوسرے مسلک کے فتوی کے عمل کو ہم بھی جائز کہتے اور آپ بھی۔ اور عملا ایسا ہی ہے
عامی کے لئیے خواہش پرستی کی وجہ سے مختلف مسلک کے اکابر کے فتووں پر عمل کرنے کے ہم ناجائز کہتے ہیں اور آپ بھی
تو نکتہ اتفاق ہو گيا ۔
اختلاف کہاں ہے ذرا وضاحت کردیں
اسلام و علیکم
بھی آپ سے کچھ سوالوںکے جوابات درکار ہیں
سوال نمبر١ ایک عامی شخص پاکستان سے برطانیہ کی طرف ہوائی جہاز میں سفر کر رہا ہے اور سفر سے پہلے وہ روزے سے تھا سفر کے دوران ایک طرف سورج غروب ہو رہا ہے اور اور تھوڑی دیر بعد سورج پھر طلوع ہو جاتا ہے...بتائیں فقہ حنفی کی رو سے وہ کس وقت روزہ افطار کرے گا ؟؟
یہ بھی نوٹ کر لیں کہ امام ابو حنیفہ رحمللہ کا دور میں ہوائی جہاز نہیں تھے-
سوال نبر ٢ حضرت عیسیٰ علیہ سلام جب دوبارہ اسس دنیا میں آئیں گے تو کس فقہ پر عمل کریں گے -فقہ حنفی مالکی یا حنبلی پر -اگر وہ خود عالم ہوے فاقہ کے تو کیا پھر بھی مقلد حضرات دوسسرے اماموں کو چھوڑ کر ان کی تقلید کریں گے ؟؟؟ یا پہلے کی.ترہان اپنے مسلک سے چمٹے رہیں گے ؟؟
سوال نبر ٣ مذکور قرانی آیت صرف عالم کے لئے ہے یا عامی شخص کے لئے بھی ہے ؟؟؟
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا
اور وہ لوگ جب انہیں ان کے رب کی آیتوں سے سمجھایا جاتا ہے تو ان پر بہرے اندھے ہو کر نہیں گرتے-