• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید کے متعلق

شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
تقلید کے مطعلق چند باتیں ہیں جو سمجھ نہیں آرہی، ان کو یہاں سوالوں کی صورت میں لکھ رہا ہوں، آپ اہل علم سے عرض ہے کہ اس کی وضاحت کریں۔
تقلید کہتے ہیں بغیر دلیل کے کسی غیر نبی کے قول کو قبول کرنا۔
جب ہم علماء سے سوال کرتے ہیں، اور ان سے ہم دلیل بھی طلب کرتے ہیں،انھوں نے دلیل بھی دی، پر اب ہر شخص کے لیئے تو یہ نا ممکن ہے کہ وہ اس دلیل کی تحیقیق کرے، کیا وہ دلیل ماننے میں تقلید نہیں؟
مطلب جیسے کوئی ضعیف حدیث دلیل کے طور پر دیتا ہے، اب ایک عام شخص تو اس کے مطابق عمل کرے گا، حقیقت میں تو وہ دلیل صحیح نہیں۔ تو کیا اس معاملہ میں یہ تقلید نہیں ہوئی؟
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
آپ کی پوسٹ کا عنوان شاید ۔۔تقلید کے متعلق ۔۔ہے !

جب ہم علماء سے سوال کرتے ہیں، اور ان سے ہم دلیل بھی طلب کرتے ہیں،انھوں نے دلیل بھی دی، پر اب ہر شخص کے لیئے تو یہ نا ممکن ہے کہ وہ اس دلیل کی تحیقیق کرے، کیا وہ دلیل ماننے میں تقلید نہیں؟
پہلے آپ تقلید کی تعریف دیکھ لیں۔۔
احناف کے مشہور و مستند عالم (محمد أمين البخاري المعروف بأمير بادشاه الحنفي (المتوفى: 972هـ)
التحریر لابن الہمام کی شرح ’’ تيسير التحرير ‘‘ میں لکھتے ہیں :
(التقليد العمل بقول من ليس قوله إحدى الحجج بلا حجة منها) وإنما عرفه ابن الحاجب بالعمل بقول الغير من غير حجة. وخرج بقوله من غير حجة العمل بقول الرسول والعمل بالإجماع ورجوع العامي إلى المفتي والقاضي إلى العدول في شهادتهم لوجود الحجة في الكل، ‘‘
یعنی ’’ اصطلاح میں۔تقلید کسی ایسے شخص کے قول پر عمل کرنے کو کہتے ہیں ،جس کا قول شرعاً حجت نہیں ۔۔اس تعریف کے مطابق ’’ نبی کریم ﷺ کے اقوال کی پیروی۔۔اور اجماع کو ماننا تقلید نہیں (کیونکہ وہ خود حجت ہیں )اور اسی طرح عامی کا مفتی اور قاضی کا گواہ کی طرف رجوع بھی تقلید نہیں ،کیونکہ اس پر حجت موجود ہے ‘‘
جب سائل مفتی سے دلیل سن کر عمل کرے گا ۔۔تو وہ اصل میں دلیل ہی پیروی کر رہا ہوگا ۔نہ کہ مفتی کی ۔۔
اور اگر مفتی نے غلط دلیل بھی دے دی ۔۔تو جلد ۔۔یا بدیر اس کی حقیقت سامنے آہی جائے گی۔۔کیونکہ امت میں مفتی ایک تو نہیں،بے شمار ہیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ:
اگر مفتی سے پوچھ کر اس کے فتوی پر عمل کرنا تقلید ہے ۔۔تو۔۔۔سائل اس مفتی کا مقلد ہوا۔۔ نہ کے امام ابو حنیفہ یا دیگر کسی امام کا ۔۔
کیونکہ اس نے نہ تو امام ابو حنیفہ سے پوچھا ہے نہ انکے فتوے پر عمل کیا ہے ؛
 
doctoradilayub

مبتدی
شمولیت
مئی 24، 2015
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
3
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته!
دیوبندی حضرات سے میری بات ہوئی تو اج کل وہ کہ رہے کہ ہم امام ابو حنیفہ کی اطاعت کر لیتے ہیں اور تقلید اور اطاعت میں کوئی فرق نہیں ہوتا
جیسے انہوں نے کہا فرعون کے لئے اطاعت کا لفظ استعمال ہوا ہے اور وہ ثابت کرتے ہیں کہ اطاعت غیر نبی کی ہو سکتی اور کہتے اطاعت میں دلائل کا مطالبہ نہیں کیا جاتا جیسے لوگوں نے فرعون کی اطاعت کی اسی طرح تقلید بھی غیر نبی کی بات کو بنا دلائل کے ماننا کہتے تو اطاعت اور تقلید میں فرق نہیں تو میرا سوال یہ ہے کہ اہلحدیث کہتے کہ اطاعت کرنی چاہیے تقلید کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے تو وہ تو اج کل امام ابو حنیفہ کی اطاعت کر رہے تو غیر کی اطاعت کا اسلام میں کیا حکم رہنمائی فرما دیں
جزاكم الله الخير
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

مقلد کے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ تقلید اور اطاعت کو فقہ احناف کے فقہاء نے بھی ایک نہیں مانا!!
اللہ تعالیٰ نے ما أنزل اللہ کے علاوہ باقی تمام اطاعتوں کو ما أنزل اللہ کے تابع قرار دیا ہے۔
وہ حاکم کی اطاعت ہو، ماں باپ کی اطاعت ہو، شوہر کی اطاعت ہو یا کوئی بھی!!
سورہ النساء آیت 59 کا مطالعہ کریں!
اول تو یہ کہ مسئلہ لفظ تقلید کا نہیں، لفظ تقلید کوئی کافر نہیں! ! کہ اس کا استعمال کفر ہو!!
اصل مسئلہ اس فکر و عمل کا ہے، جسے اصطلاح میں تقلید سے تعبیر کیا جاتا ہے!! اب اس بدعتی فکر و عمل کو خواہ کوئی بھی نام دے دیا جائے، یہ حرام کا حرام ہی رہے گا!!
جسے نشے والی شراب کو کوئی شربت انگور کا نام دے یا کچھ اور، وہ حرام کی حرام ہی رہے گی!!!!
 
کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
غیر منصوص مسائل میں تقلید کی جاتی ہے۔ آپ تعریف تو پڑھ سکے مگر سمجھ نہ سکے
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کشمیر خان بھائی! اب مقلدین اتنے ہی سمجھدار ہیں تو تقلید کیوں کرتے ہیں! ان کی خود بیان کردہ وجہ تقلید ان کا کم فہم و کج فہم ہونا ہے!
 
Last edited:

کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
کم فہمی یا کج فہمی کس کے مقابل مانتے ہیں وہ؟ یہ تو ایسے ہے جیسے طالبعلم سے پوچھا جائے کہ تم اپنے استاد کی بات کیوں مانتے ہو؟ وہ کہے گا کہ مجھ میں کسی بات کو پرکھنے کی اس قدر صلاحیت نہیں ہے اور اپنے استاد کے مقابل میری علمی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔ اس سے نجدی یہی نتیجہ اخذ کریں گے کہ طالبعلم کم فہم ہوتے ہیں؟؟؟؟
 
کشمیر خان

مبتدی
شمولیت
اگست 22، 2015
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
25
جناب ذرا یہ بھی بیان فرمائیں کہ علم اصول حدیث میں آپ ائمہ حدیث کی تقلید کیوں کرتے ہیں؟؟
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
کم فہمی یا کج فہمی کس کے مقابل مانتے ہیں وہ؟ یہ تو ایسے ہے جیسے طالبعلم سے پوچھا جائے کہ تم اپنے استاد کی بات کیوں مانتے ہو؟ وہ کہے گا کہ مجھ میں کسی بات کو پرکھنے کی اس قدر صلاحیت نہیں ہے اور اپنے استاد کے مقابل میری علمی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔۔ اس سے نجدی یہی نتیجہ اخذ کریں گے کہ طالبعلم کم فہم ہوتے ہیں؟؟؟؟
آپ ۔۔نجدیوں۔۔کو چھوڑیں ۔یہ بتائیں کہ ۔۔تقلید کیا ہے ؟
تاکہ اس کے متعلق صحیح رائے قائم کی جا سکے۔۔
اور ۔۔تقلید کیا ہے ؟ کا جواب ان کے بقول آنا لازمی ہے ،جنکی تقلید آپ کومنوانا ہے ؛
 
Top