مسلمان لڑکی کا اہل کتاب مرد سے شادی نہ کرنے کی ایک اور وجہ میں نے ایک کتاب میں پڑھی تھی کہ:
"اگر کوئی مسلمان مرد کسی عیسائی لڑکی سے شادی کرے گا تو اس مسلمان مرد کے گھر میں عیسی علیہ السلام کی بھی عزت ہو گی، کیونکہ مسلمان پیروی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کرتے ہیں لیکن پہلے انبیاء پر ایمان رکھتے ہیں کہ یہ اپنے اپنے وقتوں میں اپنی اپنی قوموں کے پاس بھیجے گئے تھے، البتہ آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کے بعد ان تمام کی نبوت منسوخ ہو چکی ہے، اس لیے مسلمان کسی بھی نبی یا رسول کی توہین، استحزاء نہیں کرتے بلکہ تمام انبیاء و رسل کی عزت کرتے ہیں۔
لیکن جب کوئی مسلمان لڑکی عیسائی مرد سے شادی کرے گی تو ہو سکتا ہے وہ کافر عیسائی، ہمارے پیارے نبی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت نہ کرے، تو اس صورت میں ایک مسلمان لڑکی کا گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنا دشوار ہے۔"
مزید اہل علم حضرات اس مسئلے روشنی ڈالنا چاہیں تو ضرور دالیں۔