تقلید:
تعریف: لغت میں تقلید کسی چیز کو گردن میں اس طرح پہننےکو کہتے ہیں کہ وہ پوری گردن کا احاطہ کرلے ۔ اس احاطہ کرنے والی چیز کا نام قلادہ ہے اور اس کی جمع قلائد ہے۔کبھی یہ لفظ کوئی معاملہ کسی شخص کے سپرد کرنے پر بھی بولا جاتا ہے گویا کہ وہ معاملہ اس کی گردن میں قلادہ کی طرح پہنا دیا جاتا ہے۔
اصطلاح میں: ”هو قبول قول من ليس قوله حجة من غير معرفة دليله“ کسی ایسے شخص کی بات کو اس کی دلیل جانے بغیر مان لینا جس کی بات حجت نہ ہو۔
تو پہلی قید :”هو قبول قول من ليس قوله حجة“ سے نبی کریمﷺ کی بات اور اجماعی مسائل نکل گئے کیونکہ یہ بذات خود حجت ہیں۔
اور دوسری قید: ”من غير معرفة دليله“ سے اس شخص کی بات کو ماننا نکل گیا جس کی بات حجت نہ ہو لیکن وہ اپنی بات کی دلیل کو واضح اور ظاہر کردے کیونکہ اس وقت دلیل کے ذریعے بیان کی گئی بات کو مانا جائے گا ، نہ کہ خود اس بندے کی بات کو ۔ اس چیز کا نام اتباع رکھا جاتا ہے تقلید نہیں۔
ترجمہ کتاب تسہیل الوصول از محمد رفیق طاہر