• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلک الغرانیق والا قصہ (مقالات اثریہ)

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
محترم ان جمہور سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟

اور باقی جو آپ نے باتیں کیں محترم اچھا ہو کہ آپ اپنی رائے کی بجائے محدثیں میں سے کسی سے یہ بات ثابت کریں گے تو بات سمجھنے میں آسانی ہو گی۔۔
جمہور سے مراد جمہور اہل علم یعنی اہل علم کی اکثریت ۔
حسن لغیرہ سلسلے میں محدثین کی آراء پڑھنے کےلیے اردو زبان میں ’’ مقالات اثریہ ‘‘ میں سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے ۔ وہاں سےپڑھ لیں ۔
’’ قربانی کے چار دن ‘‘ کے حوالے سے محترم کفایت اللہ بھائی نے جو کتابچہ ترتیب دیا ہے اس میں بھی ہلکا سے تبصرہ ہے ہے معاصرین میں سے حسن لغیرہ کو حجت نہ ماننے والوں پر ۔
اس کو بھی ایک نظر دیکھ لیں ۔
میں نے چونکہ اس حوالے سے کوئی تحقیق نہیں کی اس لیے حتمی تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ کفایت اللہ بھائی کا تبصرہ جاندار محسوس ہوا ہے ۔ واللہ اعلم
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
http://www.mediafire.com/download/gtde63eblt62in3/4+din+qurbani+.pdf
شیخ کفایت اللہ سنابلی حفظہ اللہ لکھتے ہیں :لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ موقف کہ ضعیف حدیث ضعیف سے مل کر کسی بھی صورت میں حسن لغیرہ یا مقبول و حجت نہیں ہوتی باطل و مردود ہے بلکہ عصر حاضر کی بدعت ہے چودہ سو سالہ دور میں کسی ایک بھی عالم نے ایسا موقف اختیار نہیں کیا ہے بلکہ معاصرین میں بھی حافظ زبیر علی زئی "شفاہ اللہ از ناقل"کے علاوہ علم حدیث سے دلچسپی رکھنے والے کسی کسی بھی عالم کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں کہ اس نے علی الاطلاق اس طرح کی بات کہی ہو دکتور خالدالدریس اور عمر و عبدالمنعم سلیم وغیرہ نے اس موضوع پر کتابیں لکھی ہیں مگر انھوں نے بھی یہ موقف نہیں اپنایا ہے کہ کسی بھی صورت میں ضعیف دوسری ضعیف سے مل کر تقویت نہیں پا سکتی یا مقبول و حجت نہیں یہو سکتی لہذا حسن لغیرہ کو علی الاطلاق رد کردینے والا نظریہ حافظ زبیر علی زئی "شفاہ اللہ ا ز ناقل"کا تفرد ہے ۔(چار دن قربانی کی مروعیت ص:28۔29
 
Top