- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
جمہور سے مراد جمہور اہل علم یعنی اہل علم کی اکثریت ۔محترم ان جمہور سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟
اور باقی جو آپ نے باتیں کیں محترم اچھا ہو کہ آپ اپنی رائے کی بجائے محدثیں میں سے کسی سے یہ بات ثابت کریں گے تو بات سمجھنے میں آسانی ہو گی۔۔
حسن لغیرہ سلسلے میں محدثین کی آراء پڑھنے کےلیے اردو زبان میں ’’ مقالات اثریہ ‘‘ میں سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے ۔ وہاں سےپڑھ لیں ۔
’’ قربانی کے چار دن ‘‘ کے حوالے سے محترم کفایت اللہ بھائی نے جو کتابچہ ترتیب دیا ہے اس میں بھی ہلکا سے تبصرہ ہے ہے معاصرین میں سے حسن لغیرہ کو حجت نہ ماننے والوں پر ۔
اس کو بھی ایک نظر دیکھ لیں ۔
میں نے چونکہ اس حوالے سے کوئی تحقیق نہیں کی اس لیے حتمی تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ کفایت اللہ بھائی کا تبصرہ جاندار محسوس ہوا ہے ۔ واللہ اعلم