• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تمام انبیاء نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
تمام انبیاء نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے !!!
٭٭٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم ٭٭٭
ابو نعیم شیبان یحیی ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں دجال کے متعلق ایسی بات نہ بتاؤں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی بیشک وہ کانا ہے اور وہ اپنے ساتھ جنت اور دوزخ کی ایک شبیہ لائے گا پس جسے وہ جنت کہے گا درحقیقت وو دوزخ ہوگی اور میں تمہیں دجال سے ایسا ہی ڈراتا ہوں جیسے نوح نے اپنی قوم کو ڈرایا تھا۔

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 594 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 2 متفق علیہ 2
عبداللہ بن معاویہ جمحی، حماد بن سلمة، خالد حذاء، عبداللہ بن شقیق، عبداللہ بن سراقة، حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نوح کے بعد کوئی نبی ایسا نہیں جس نے اپنی قوم کو دجال کے فتنے سے ڈرایا نہ ہو اور میں بھی تمہیں اس سے ڈراتا ہوں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے اوصاف بیان کئے اور فرمایا شاید مجھے دیکھنے اور سننے والوں میں سے بھی کوئی اسے دیکھے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن ہمارے دلوں کی کیا کیفیت ہوگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آج کی طرح یا اس سے بھی بہتر اس باب میں حضرت عبداللہ بن بسر، عبداللہ بن مغفل اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ م سے احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن غریب ہے ہم اس حدیث کو صرف خالد بن حداء کی روایت سے جانتے ہیں اور ابوعیبدہ کا نام عامر بن عبداللہ بن جراح ہے

جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 118 حدیث متواتر حدیث مرفوع
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
٭٭٭ دجال ٭٭٭



10325229_752334201501518_1225522274125993515_n.jpg


دجال زمین پر چالیس (40) دن تک رہے گا اس کا ایک دن ایک سال کے برابر ہوگا ، اور ایک دن ایک مہینہ کے ، اور ایک دن ایک ہفتہ کے برابر ، اور باقی (37 ) دن عام دنوں کی طرح

(فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
٭٭٭ دجال اگر نکل آئے؟ ٭٭٭


10525676_752321184836153_6760739710008421664_n (1).jpg

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو دجال کے متعلق سنے کہ وہ ظاہر ہو چکا ہے تو وہ اس سے دور ہی رہے کیونکہ قسم ہے اللہ کی! آدمی اس کے پاس آئے گا تو یہی سمجھے گا کہ وہ مومن ہے ، اور وہ اس کا ان مشتبہ چیزوں کی وجہ سے جن کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہوگا تابع ہو جائے گا

------------------------------------------------
( سنن أبي داود : 4319 ، ، الصحيح المسند : 1024 ، ،
تخريج مشكاة المصابيح : 5/138 ، 5418 ، ، صحيح الجامع : 6301)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11150514_790656767669261_5080382471924455332_n.jpg


٭٭٭ دجال کا فتنہ ٭٭٭

-------------------------

دجّال ویران زمین پر نکلے گا تو اس سے کہے گا کہ اے زمین ! اپنے خزانے نکال، تو وہاں کے مال اور خزانے نکل کر اس کے پاس ایسے جمع ہو جائیں گے جیسے شہد کی مکھیاں سردار مکھی کے گرد ہجوم کرتی ہیں (فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)


----------------------------------------------

(صحیح مسلم ، كتاب الفتن وأشراط الساعة : 2937 (7015))
(ترمذي ، كتاب الفتن عن رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : 2240 )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11164659_790643237670614_6124659621581100113_n.jpg


دجّال کے خروج کا محرّک اس کا غصہ ہوگا
اوّل چیز جو دجال کو لوگوں پر بھیجے گی ، وہ دجال کا غصہ ہوگا
(یعنی دجال کسی بات پر غصہ ہوکر خروج کرے گا)
(مفہوم فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)

(صحیح مسلم ، كتاب الفتن وأشراط الساعة : 2932 (7004))

ممکن ہے جب کافروں کو واضح شکست ہو جائے گی تب دجال غصہ کی حالت میں نکلے گا اور شکست خوردہ کفریہ طاقتیں دوبارہ اس کے ساتھ اکٹھی ہوجائیں گی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12219591_192436544429334_8698328959997365318_n.jpg



،،،، دجال کون ہوگا ،،،،


(1)

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

”دجال دنیاں کے ہر شہر کو ضرور روندے گا سوائے مکہ اور مدینہ کے ۔ ان دونوں شھروں کے ہر راستے پر فرشتے صف بستہ پہرہ دیں گے پھر مدینہ اپنے لوگوں کو تین بار خوب زور سے ہلا دے گا پس اللہ ہر کافر و منافق کو (جو اس وقت مدینہ میں موجود ہو گا) نکال دے گا ۔ “


912 مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''


(2)

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں، اس میں طاعون اور دجال نہیں آسکتے۔ ''


صحیح مسلم ,781


(3)

ابو ہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو القاسم صلی للہ علیہ وسلم کو اپنی صلاۃ میں کہتے سنا:

'' اے اللہ! میں قبر کے فتنے سے، دجال کے فتنے سے، موت اور زندگی کے فتنے سے اور جہنم کی گرمی سے تیری پناہ مانگتا ہوں ''۔


۵۵۱۷ (صحیح)سنن نسائی


(4)

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''

اللہ سے پناہ مانگو جہنم کے عذاب سے، اللہ سے پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اللہ سے پناہ مانگومسیح دجال کے فتنے سے اور اللہ سے پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنے سے''۔


سنن ترمذی،* تخريج: ن/عمل الیوم واللیلۃ ۱۹۲ (۵۹۰)، وحم (۲/۲۹۰) (تحفۃ الأشراف: ۱۲۷۵۳) (صحیح)


(5)

ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی :

'' دجا ل مشرق (پورب) کے ایک ملک سے ظا ہر ہو گا، جس کو ''خرا سا ن '' کہا جا تا ہے، اور اس کے سا تھ ایسے لو گ ہو ں گے جن کے چہرے گویا تہ بہ تہ ڈھال ہیں'


تخريج: ت/الفتن ۵۷ (۲۲۳۷)، (تحفۃ الأشراف: ۶۶۱۴)، وقد أخرجہ: حم (۱/۴، ۷) (صحیح)سنن ابن ماجہ


(6)

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

’’ کوئی ایسا نبی نہیں بھیجا گیا جس نے اپنی امت کو کانے اور جھوٹے دجال سے ڈرایا نہ ہو، توخوب سن لو کہ وہ کانا ہوگا اور تمہارا رب کانا نہیں ہے، اور اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ یعنی پیشانی پر’’ کافر‘‘ لکھا ہوگا‘‘ ۔


سنن ابوداؤد،تخريج: خ/الفتن ۲۶ (۷۱۳۱) التوحید ۱۷ (۷۴۰۸)، م/الفتن ۲۰ (۲۹۳۳)، ت/الفتن۶۲ (۲۲۴۵)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۴۱)، وقد أخرجہ: حم (۳/۱۰۳، ۱۷۳، ۲۷۶، ۲۹۰) (صحیح)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12278719_615422418596023_5354030935736210326_n.jpg


دجّال اوراُسکے آلہٴ کاروں کی ہلاکت کی سَرزمین:
______________________________________

عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَأْتِى الْمَسِيحُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ هِمَّتُهُ الْمَدِينَةُ حَتَّى يَنْزِلَ دُبُرَ أُحُدٍ ثُمَّ تَصْرِفُ الْمَلاَئِكَةُ وَجْهَهُ قِبَلَ الشَّامِ وَهُنَالِكَ يَهْلِكُ ».

(صحيح مسلم:3417, باب صيانة المدينة من دخول الطاعون والدجال إليها)
 
شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
79
السلام علیکم!مختصر اور جامع۔۔دجال کے فتنہ کی تعریف۔۔۔
دجال کا فتنہ۔۔یعنی جھوٹوں کا فتنہ،جھوٹ بولنے والوں کا فتنہ۔۔قرآن و سنت کے خلاف چلنے والوں کا فتنہ۔۔۔کتاب لاریب سے انکار کرنے والوں کا فتنہ۔واضح آیات کا انکار کرنے والوں کا فتنہ۔۔۔قرآن مجید کے مقابل (قرآن کے واضح جواب کے مقابل)دوسری کتابوں کے جواب کو حق سمجھنے کا فتنہ۔۔سنت کے خلاف چلنے کا فتنہ۔۔۔نبی کریم ﷺ کا نام لے کر قرآن مجید کے مخالف بات کرنے کا فتنہ۔قیاس کرنے والوں کا فتنہ۔۔۔اللہ پر،فرشتوں پر،نبیوں پر جھوٹ بولنے کا فتنہ۔۔۔۔سچ کو حق کو چھوپا کر باطل کو جھوٹ کو حق کہنے کا فتنہ۔۔قرآن مجید کی حاکمیت ختم کرکے دوسری کتابوں کو حاکم بنانے فتنہ۔صرف زبان سے کہنا کہ قرآن مجید ہی لاریب ہے اور حاکم ہے لیکن عمل کے وقت دوسری کتابوں کو لاریب ماننا اور آیات لاریب کا واضح انکار کرنا۔۔۔اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اللہ پر تہمت لگانے کا فتنہ(ایسی بات جس کی کوئی دلیل نہیں کہ اللہ نے کہی ہو)۔۔۔آبائواجداد کے عقیدہ ہی کو لاریب ماننا چاہے واضح جواب لاریب کتاب قرآن مجید سے مل جائے۔۔۔
اللہ اکبر۔۔۔اللہ ہر اس شخص کو اس دجالیت سے بچائے جو غور وفکر کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجید کو حقیقت میں بھی لاریب اور حاکم سمجھتا ہو۔
یہ ہے دجال کا فتنہ ۔۔۔۔
شکریہ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
منکرین وحی کی جانب سے دجال کے فتنہ کی ایسی ہی تعریف کی توقع کی جا سکتی ہے!
 
Last edited:
Top