• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنازع (اختلاف) کی صورت میں کتاب اللہ اور سنت رسول کی طرف رجوع ... نکتہ اتفاق؟!!

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
bahut acha post hai. Is asool se kisi ko inkaar nahi hona chahye?
واقعی ہی کسی با شعور شخص کو اس اصول پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
لیکن آپ کو اس اصول پر اعتراض ہے، کیونکہ آپ احادیث مبارکہ کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔

tanazah ki surat main quran ki taraf rojo tu samjh main ata hai lekin faham ka ikhtilaaf kaise rafa hoga? Ittefaq ki kia surat hogi
حدیث مبارکہ سے ۔۔۔ جسے آپ تسلیم نہیں کرتے۔ اور تو اور صحیح بخاری اصح الکتب بعد کتاب اللہ پر بھی آپ کو اعتراض ہے۔

واقعی ہی جو لوگ اصل الاصول چھوڑ دیتے ہیں، پھر وہ اسی طرح ٹامک ٹوئیاں مارتے اور حیران وپریشان پھرتے ہیں کہ ان ہیں حق سجھائی ہی نہیں دیتا ہے۔
﴿قُلْ أَنَدْعُو مِن دُونِ اللَّـهِ مَا لَا يَنفَعُنَا وَلَا يَضُرُّ‌نَا وَنُرَ‌دُّ عَلَىٰ أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّـهُ كَالَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الشَّيَاطِينُ فِي الْأَرْ‌ضِ حَيْرَ‌انَ لَهُ أَصْحَابٌ يَدْعُونَهُ إِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّـهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۖ وَأُمِرْ‌نَا لِنُسْلِمَ لِرَ‌بِّ الْعَالَمِينَ ٧١ ﴾ ۔۔۔ سورة الأنعام

جس طرح مشرک جب ایک در چھوڑتا ہے تو پھر ہزاروں کے سامنے سر جھکانا پڑتا ہے، اسی طرح منکر حدیث جب حدیث کا انکار کرتا ہے تو پھر تو نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج وغیرہ بنیادی ارکان اسلام پر ہی اتفاق نہیں ہو پاتا۔

حقیقت یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رب العٰلمین نے ہماری اصلاح کیلئے قرآن کریم (وحی جلی) نازل فرمایا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اٹھائی، اسی طرح اس کی وضاحت اور تشریح وتبیین کی ذمہ داری بھی خود اٹھائی ہے، اس کی تبیین کو بھی قرآن کریم کی طرح اللہ رب العزت نے جبریل﷤ کے ذریعے نبی کریمﷺ پر وحی فرمایا، جسے اصطلاح میں وحی خفی (احادیث مبارکہ) کہتے ہیں۔

فرمانِ باری ہے:
﴿ لَا تُحَرِّ‌كْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ ١٦ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْ‌آنَهُ ١٧ فَإِذَا قَرَ‌أْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْ‌آنَهُ ١٨ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ ١٩ ﴾ ۔۔۔ سورة القيامة
﴿ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ‌ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُ‌ونَ ٤٤ ﴾ ۔۔۔ سورة النحل

Sunnat ki taraf rojo ki kia surat hogi aur faisla kaise kiya jayega?
کیا مطلب؟
جس طرح قرآن کی طرف رجوع کیا جاتا ہے، اسی طرح سنت کی طرف رجوع کیا جائے گا۔ کیونکہ جو نبی کریمﷺ کی اطاعت کرے، اس نے درحقیقت اللہ ہی اطاعت کی ہے۔
﴿ من يطع الرسول فقد أطاع الله ﴾
 
sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
Ahle hadees hazrat ki suhbat ka asar hai k main har baat ko daleel se manta hon. Meri dawat bhi ahluladees k akabir o asaghir ki tarah daleel ki pairawi ka hai. Lekin isi daleel se ahlul hadees ko dushmani hai jab koi in se kisi baat ki daleel puche.
Daleel ki pairawi karni chahyiye ya bila daleel gumaan o andaazon k peeche chalna chahye ?a
jab main apne ahlul hadees bhaion o ulema se ksi mafrooze ki daleel mangta hon tu inki halat sumon bukmon ghumyon ki hoti hai ya phir anas nazar ki tarah seedha seedha munkir e hadees ka fatwa sader kiya jata hai
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891

صوفی صاحب،
آپ ازراہ کرم ایک نیا موضوع شروع کیجئے۔ اور احادیث کے ضمن میں جو آپ کے نزدیک سب سے قوی اعتراض ہے جو آپ کو احادیث کو دین کا ماخذ ماننے سے روکتا ہے، وہ پیش کر دیجئے۔ تاکہ ہم ایک دوسرے کی بات درست طور پر سمجھ سکیں اور ایک دوسرے کو اپنا موقف سمجھا سکیں۔ ہر دھاگے میں ایک ہی موضوع شروع کرنا درست نہیں، اس سے وساوس رفع ہونے کے بجائے ایک دوسرے سے مزید شکایات پیدا ہو جاتی ہیں۔ اور اگر کوشش کر کے اردو میں لکھ سکیں تو بہت خوب۔ کیونکہ یقین مانئے میری طرح اکثر یوزرز آپ کی پوسٹس کا مطالعہ ہی نہیں کرتے کیونکہ انگریزی حروف میں اردو پڑھنا کب سے چھوڑ رکھا ہے۔
 
JazakAllah saib mashwara hai

Koshish karonga k alag se thread bana lon aur forum k ulema hamari ilmi rahnumai farmain
 
Top