• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنویر الاحوذی اردو شرح جامع ترمذی شریف جلد دوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,703
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
تنویر الاحوذی اردو شرح جامع ترمذی شریف جلد دوم
نام مصنف
امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

نام ناشر
مکتبہ محمدیہ، لاہور

Title Page --- Tanveer-Al-Ahwazi-Urdu-Sharah-Jami-Tirmizi-02.jpg

تبصرہ

جامع ترمذی حدیث کی معروف کتبِ صحاح ستہ میں سے اہم کتاب ہے امام ترمذی نے رحمہ اللہ اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری رحمہ اللہ کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنا دیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہے اس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذی رحمہ اللہ ہر حدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یا ضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے امام ترمذی رحمہ اللہ نے مذاہب فقہاء بھی بیان کیے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس قدر اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔مختلف اہل علم نے جامع ترمذی کی متعدد شروحات لکھی ہیں اور محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔نیز بعض اشاعتی اداروں نے کتب ستہ کے تراجم مع فوائد تحقیق و تخریج کے ساتھ اردو زبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں شائع کیے ہیں جس سے قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہو گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’تنویر الاحوذی اردو شرح جامع ترمذی‘‘معروف اشاعتی ادارہ جامعہ محمدیہ کی کاوش ہے پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر صاحب نے سلیس اردو ترجمہ اور فضیلۃ الشیخ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی حفظہ اللہ نے جامع ترمذی کے تنویر الاحوذی کے نام عام فہم اور سلیس زبان میں فوائد الحدیث تحریر کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔جبکہ حافظ ابوبکر ظفر اور حافظ محمد انور زاہد صاحب نے تخریج و تخریج اور تسہیل کا کام کیا ہے۔ (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,703
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
ابواب الجنائز عن رسول اللہ ﷺ — جنازے کے احکام و مسائل
مرض کا ثواب 19
مریض کی عیادت کرنا 20
موت کی تمنا کرنے کی ممانعت 22
مریض کے لیے تعویذ 24
وصیت کی ترغیب 25
تہائی اور چوتھے حصے کی وصیت کرنا 26
موت کے وقت مریض کو تلقین کرنا اور اس کے لیے دعا کرنا 27
موت کی سختی 29
رات اور دن کے اطراف پر نیکیوں کی فضیلت 30
مومن اپنا پیشانی کے پسینے کے ساتھ مرتا ہے 31
موت کے وقت گناہوں سے ڈرنا اور اللہ سے امید بھی رکھنا 32
وفات کا اعلان کرنے کی ممانعت 32
صبر پر اجر عظیم 34
میت کو بوسہ دینا 35
میت کو غسل دینا 35
میت کے لیے کستوری کا استعمال 38
میت کو غسل دینے کی وجہ سے غسل کرنا 39
کفن کس طرح کا ہونا بہتر ہے 40
اپنے بھائی کو اچھا کفن دینا 41
نبی ﷺ کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا 41
میت والوں کے لیے کھانا تیار کرنا 43
ممانعت 44
نوحہ کرنے کی ممانعت 44
میت پر رونے کی ممانعت 46
میت پر رونے کی اجازت 47
جنازے کے آگے آگے چلنا 49
جنازے کے پیچھے چلنا 51
جنازے کے پیچھے سوار ہو کر چلنے کی ممانعت 52
اس بارے میں رخصت 53
جنازے کو جلدی (قبرستان کی طرف) لے کر جانا 54
غزوۂ احد کے شہداء اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کا بیان 54
مریض کی عیادت کرنا اور جنازے کے ساتھ جانا 56
انبیاء علیہم السلام کو کہاں دفن کیا جاتا ہے 56
فوت ہونے والوں کی اچھائیاں ذکر کرنا اور ان کی برائیوں سے خاموشی اختیار کرنا 57
جنازے کو کندھوں سے اتار کر رکھ دینے سے پہلے بیٹھنا 58
جب حصولِ ثواب کی نیت ہو تو مصیبت کی فضیلت 58
جنازے پر تکبیریں پڑھنا 59
نماز جنازہ کی دعا 61
جنازے میں سورۃ الفاتحہ پڑھنا 63
میت کی نماز جنازہ اور اس کے لیے سفارش کرنا 65
سورج کے طلوع و غروب کے وقت نماز جنازہ پڑھنے کی ممانعت 66
بچوں کی نماز جنازہ 67
 
Top