• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنویر الاحوذی اردو شرح جامع ترمذی شریف جلد سوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,705
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
تنویر الاحوذی اردو شرح جامع ترمذی شریف جلد سوم
نام مصنف
امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

نام ناشر
مکتبہ محمدیہ، لاہور

Title Page --- Tanveer-Al-Ahwazi-Urdu-Sharah-Jami-Tirmizi-03.jpg

تبصرہ


جامع ترمذی حدیث کی معروف کتبِ صحاح ستہ میں سے اہم کتاب ہے امام ترمذی نے رحمہ اللہ اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری رحمہ اللہ کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنا دیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہے اس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذی رحمہ اللہ ہر حدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یا ضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے امام ترمذی رحمہ اللہ نے مذاہب فقہاء بھی بیان کیے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس قدر اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔مختلف اہل علم نے جامع ترمذی کی متعدد شروحات لکھی ہیں اور محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔نیز بعض اشاعتی اداروں نے کتب ستہ کے تراجم مع فوائد تحقیق و تخریج کے ساتھ اردو زبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں شائع کیے ہیں جس سے قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہو گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’تنویر الاحوذی اردو شرح جامع ترمذی‘‘معروف اشاعتی ادارہ جامعہ محمدیہ کی کاوش ہے پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر صاحب نے سلیس اردو ترجمہ اور فضیلۃ الشیخ حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی حفظہ اللہ نے جامع ترمذی کے تنویر الاحوذی کے نام عام فہم اور سلیس زبان میں فوائد الحدیث تحریر کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔جبکہ حافظ ابوبکر ظفر اور حافظ محمد انور زاہد صاحب نے تخریج و تخریج اور تسہیل کا کام کیا ہے۔ (م۔ا)
 
Top