• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنگ دستی کے باوجود کسی سے نہ مانگنا

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اگر کوئی شخص تنگدستی کے باوجود کسی سے کچھ نہ مانگے یعنی اس کی عزت نفس ایسی ہو کہ اسے اللہ کے علاوہ دوسرے سے مانگتے ہوئے شرم آئے تو ایسے شخص کا کیا ثواب ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

12 - أن ناسا من الأنصار سألوا رسول الله صلى الله عليه وسلم فأعطاهم ثم سألوه فأعطاهم حتى إذا نفد ما عنده قال ما يكون عندي من خير فلن أدخره عنكم ومن يستعفف يعفه الله ومن يستغن يغنه الله ومن يتصبر يصبره الله وما أعطى الله أحدا من عطاء أوسع من الصبر
الراوي: أبو سعيد الخدري المحدث: الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 1644
خلاصة حكم المحدث: صحيح


انصار کے کچھ لوگوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیا۔ انہوں نے پھر سوال کیا تو آپ نے انہیں پھر کچھ دیا یہاں تک کہ جو آپ کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا تو آپ نے کہا کہ یہ جان رکھو کہ اگر میرے پاس کسی قسم کا بھی مال ہو گا تو میں اسے اپنے پاس ذخیرہ بنا کر نہیں رکھوں گا لیکن جو تم میں سے سوال سے بچنا چاہے گا تو اللہ تعالی بھی اسے بچا لیں گے ( یعنی بغیر سوال کیے اسے اطمینان یا صبر دے دیں گے) اور جو لوگوں سے مستغنی ہونا چاہے گا تو اللہ تعالی بھی اسے لوگوں سے مستغنی کر دے گا اور جو صبر کرنا چاہے گا تو اللہ تعالی اسے صبر عطا فرما دیں گے اور صبر سے بڑھ کر کوئی نعمت ایسی نہیں ہے جو اللہ تعالی کسی شخص کو دیتے ہیں۔
 
Top