تلقی بالقبول
اس اعتبار سے قرآن قطعی الثبوت طریقہ سے ثابت ہے جسے بعض لوگ تواتر سے تعبیر کرتے ہیں۔ قراء ات عشرہ متواترہ کو جمیع فنون کے ماہرین نے ہر دور میں بالاتفاق قبولیت سے نوازاہے ۔پور ی دنیا، جمیع مدارس اور جمیع اہل علم جو قرآن یا قراء ات قرآنیہ کونقل کرنے والے ہیں وہ تمام اس بات پرمتفق ہیں کہ مروجہ قراء ات عشرہ قرآن ہیں۔
الخبر الواحد المحتف بالقرائن المفید للعلم القطعی
چوتھی بات جوہم بیان کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر ایک قراء ت صحت سند سے ثابت ہو اور اس میں رسم عثمانی کی موافقت اور لغات عرب کے مطابق شروط بھی پائی جائیں تو ایسی روایت خبر واحدۃ مقرون بالقرائن کے قبیل سے ہو کر علم قطعی کا فائدہ دے گی۔