- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
جزاکم اللہ خیرا علوی بھائی! بہت بہترین مضمون شیئر کیا ہے آپ نے، اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائیں! تفرقہ بازی، شرک وبدعات کے فتنوں کے علاوہ عصر حاضر کے دو فتنے بہت بڑے ہیں، پہلا: سیکولر ازم، دوسرا: فتنہ تکفیر! جس میں سے دوسرے فتنے کی اصلاح کیلئے آپ کی یہ کاوش انتہائی قابل قدر ہے، اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!پیش لفظ
کافی عرصہ پہلے فتنہ تکفیر کے موضوع پر ایک مفصل تحریر قلمبند کی تھی۔ اس کاایک حصہ ماہنامہ الاحیاء، اپریل 2011ء کے شمارہ میں شائع ہو چکا ہے۔ یہاں شیخ اسامہ بن لادن کے بارے سوالات کے حوالہ سے اہل فورم کے لیے شیئر کی جا رہی ہے۔ چونکہ یہ تحریر میں نے خود ہی کمپوز کی تھی اور ایڈیٹنگ بھی خود ہی کی تھی لہذا اس میں کمپوزنگ کی غلطیاں رہ جانے کے کافی امکانات ہیں، جن کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
یہ تحریر یا کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصہ میں مسئلہ تکفیر کا سلفی علماء کے اقوال کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے اور دوسرے حصہ میں مسئلہ تکفیر پر کتاب وسنت کی نصوص سے براہ راست استدلال اور سلف صالحین کے فہم کے مطابق بحث کی گئی ہے۔
یہ واضح رہے کہ ماہنامہ الاحیاء میں شائع شدہ مضمون میں چند ایک مقامات پر میں نے تہذیب واصلاح کے بعد اس فورم پر اس مضمون کو شیئر کیا ہے تاکہ اگر کہیں کچھ لہجہ کی سختی محسوس ہوتی تھی تو اس کا ازالہ ہو سکے۔
کتاب کے حواشی یا فٹ نوٹس آخر میں دیے گئے ہیں اور متن میں جہاں جہاں جامنی رنگ میں نمبرز لگائے گئے ہیں تو یہ حواشی یا فٹ نوٹس کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
ایک گزارش ہے کہ دیگر یونیکوڈ کتب کی طرح اس قیمتی مضمون کے شروع میں بھی اگر ایک پوسٹ میں تفصیلی فہرست لنک کے ساتھ آجائے تو استفادہ مزید آسان ہوجائے گا، ان شاء اللہ!