• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید و شرک (سوال و جواب )

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارنا اور اس سے مدد طلب کرنا درست ہے ؟


جواب :

ہر گز نہیں، کسی مصیبت اور پریشانی کے وقت اللہ کے علاوہ کسی دوسرے کو پکارنا اور مدد طلب کرنا شرک ہے۔ فرمان الًہی ہے: اور اللہ کو چھوڑ کر اس کو مت پکارئیے جو آپ کو نہ نفع پہنچا سکے اور نہ نقصان، اگر آپ ایسا کریں گے تو ظالموں میں سے ہوجائیں گے۔ (سورۃ یونس:۱۰۶)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور کو سجدہ کرنا درست ہے؟


جواب :

ہر گز نہیں، اللہ کے علاوہ کسی اور کو چاہے وہ نبی ہو یا ولی ہو، فرشتہ ہو یا جن، زندہ ہو یا مردہ، پتھر ہو یا قبر، درخت ہو یا سورج یا چاند، سجدہ کرنا حرام ہے۔ سجدہ صرف اور صرف اللہ ہی کیلئے ہے۔ فرمان الٰہی ہے : سورج اور چاند کو سجدہ نہ کرو، اس اللہ کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیدا کیا ہے اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو۔ (سورۃ السجدہ:۳۷)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے رسول ﷺ غیب کی باتوں کو جانتے تھے؟


جواب :

اللہ کے رسول ﷺ کو غیب کی باتیں نہیں معلوم تھیں اور اللہ کے رسول ﷺ کو عالم الغیب ماننا شرک ہے۔ فرمان الٰہی ہے: آپ کہہ دیجئے کہ نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں، میں تو صرف جو میرے پاس وحی آتی ہے اس کی اتباع کرتا ہوں۔ کہہ دیجےئے کے اندھا اور بینا کہیں برابر ہو سکتے ہیں؟ کیا تم غور نہیں کرتے؟ (سورۃ انعام:۵۰)

فرمان رسول ﷺ ہے: اللہ کی قسم مجھے معلوم نہیں ہے حالاں کہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ کل میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟ (بخاری)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کوئی اور شخص ہے جو نفع و نقصان کا مالک ہے؟


جواب :

اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی نفع و نقصان کا مالک نہیں ہے چاہے وہ نبی ہی کیوں نہ ہو۔ ارشاد الٰہی ہے: آپ فرمادیں کہ مجھے اپنے لئے بھی بھلائی و برائی کا اختیار نہیں مگر جو اللہ کو منظور ہو اگر میں غیب جانتا تو کثرت سے بھلائی جمع کرلیتا اور مجھے کوئی تکلیف نہ پہنچتی، میں تو صرف ایمان والوں کو ڈرانے والا اور خوش خبری سنانے والا ہوں۔
(سورۃ اعراف:۱۸۸)

(اے نبی!) آپ فرمادیں کہ میں تمھارے لئے نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتا، آپ فرمادیں کہ مجھے کوئی اللہ سے ہر گز ہرگز نہیں بچا سکتا اور میں اس کے علاوہ کہیں جائے پناہ نہیں پاتا۔
(سورۃ جن:۲۲؍۲۱)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کوئی اور کسی کو روزی دے سکتا ہے؟


جواب :

ہرگز نہیں روزی کا مالک صرف اور صرف اللہ ہے۔ اگر اللہ کے علاوہ کسی اور کو رزاق سمجھا جائے تو یہ شرک ہے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: مشرکین اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو آسمان و زمین سے روزی پہنچانے میں کچھ بھی دخل نہیں رکھتے اور نہ رکھ سکتے ہیں۔
(سورۃ نحل:۷۳)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور پر بھروسہ کرنا درست ہے؟


جواب :

بھروسہ اللہ پر کرنا چاہئے کیوں کہ وہی کارساز ہے اور اولاد آدم کے دل اس کی انگلیوں کے درمیان ہیں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: انسان کے دل کیلئے ہر میدان میں ایک راہ ہے پھر جس نے اپنے دل کو تمام راہوں کے پیچھے لگادیا تو اللہ پاک اس کی پرواہ نہیں کرے گا کہ کون سے میدان میں تباہ کیا گیا اور جو اللہ پر بھروسہ کرے گا تو اللہ پاک تمام میدانوں سے کافی ہوجائیگا۔
(ابن ماجہ)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا کسی زندہ یا مردہ کے سامنے تعظیماً کھڑا رہنا درست ہے؟


جواب :

کسی زندہ یا مردہ نبی یا ولی یا فرشتہ کے سامنے یا اس کی قبر کے سامنے تعظیم سے کھڑا ہونا درست نہیں ہے۔معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: جسے اس بات سے مسرت ہو کہ لوگ اسکے سامنے تصویروں کے مانند کھڑے رہیں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔ (ترمذی)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا کوئی مسلمان بھی مشرک ہوسکتا ہے؟


جواب :

ہاں مسلمان بھی مشرک ہوسکتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے: اکثر لوگ اللہ پر ایمان لاکر بھی شرک کرتے ہیں۔ (سورۃ یوسف:۱۰۶) ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: قیامت نہیں آئیگی جب تک میری امت کے قبیلے مشرکوں میں نہ جاملیں اور بت پرستی اختیار نہ کرلیں۔
(ترمذی)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اورکے نام پر ذبیحہ کیا جاسکتا ہے؟


جواب :

اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام پر ذبیحہ پیش کرنا درست نہیں ہے۔ ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے ایک کتاب نکالی جس میں یہ حدیث تھی کہ جس نے جانور کو غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا اس پر اللہ کی لعنت ہے ۔
(مسلم)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اللہ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا جائز اور درست ہے؟


جواب :

اللہ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا جائز اور درست نہیں ہے۔ پہلے تو انسان کو قسم کھانے ہی سے پرہیز کرنی چاہئے اور اگر قسم کھانا ضروری ہے تو اللہ کی قسم کھانا چاہئے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: جس کو قسم کھانی ہے وہ اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔
(بخاری، مسلم)

عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرمارہے تھے: جس نے غیراللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا۔
(ترمذی)
 
Top