• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید و شرک (سوال و جواب )

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : کیا اس طرح کہنا کہ جو اللہ چاہے اور رسول چائیں درست ہے؟


جواب :

اس طرح کا جملہ کہنا درست نہیں ہے بلکہ یہ شرکیہ جملہ ہے۔ حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: یوں نہ کہو کہ جو اللہ اور محمد ﷺ چاہیں بلکہ یوں کہو جو اللہ اکیلا چاہے۔
(شرح السنہ)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سوال : اگر کوئی شخص روزہ، نماز اور دینی احکام کو بجالاتا ہے لیکن شرک میں بھی ملوت ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟


جواب :

اس کا حکم یہ ہے کہ وہ شرکیہ کام سے توبہ کرے کیوں کہ اگر حالت شرک میں اس کی موت ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔
(سورۃ مائدہ:۷۲)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جسے غیر اللہ کو پکارتے ہوئے موت آئی وہ جہنمی ہوگا۔
(بخاری)

فضیلۃ الشیخ اعجاز احمد ندوی حفظہ اللہ
امام و خطیب مرکزی مسجد اہلحدیث چارمینار، بنگلور
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

  • جس انسان نے اللہ جیسے عظیم ، رحمن اور رحیم نیز ہر قسم کی برائی اور کمزوری سے پاک ذات کو کافی نہیں سمجھا تو اس کیلئے کوئی بھی کافی نہیں۔

  • اللہ تعالی ہی وہ واحد ذات ہے جو ہمیشہ کیلئے ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ جو سب کی دعائیں سنتا ہے اور قبول فرماتا ہے، جس کو دوسرے جواب دے ہیں لیکن وہ خود کسی کو جواب دہ نہیں۔

  • اگر وہ کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرے تو ساری مخلوق اس کو فائدہ نہیں پہنچاسکتی اور اور اگر وہ کسی کو نفع دینا چاہے تو پھر ساری مخلوق اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔
 
Top