• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کا معنی اور اس بات کا بیان کہ یہی عدل ہے

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
توحید کا معنی اور اس بات کا بیان کہ یہی عدل ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد ﷲ رب العالمین والصلوة والسلام علی محمد وآلہ و صحبہ اجمعین
اما بعد!

مسلمانوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہیئے کہ توحید بندوں پر ﷲ کا حق ہے اور یہی وہ مقصود اصلی ہے جس کے لئے ﷲ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا ہے۔

فرمانِ باری تعالیٰ ہے:

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ (الذاریات: ۵۶)
میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔


علماء نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ’’تاکہ وہ میری وحدانیت تسلیم کریں اور میں ہی انہیں حکم کروں گا اور میں ہی منع کرنے کا اختیار رکھوں گا اور توحید ہی سب سے بڑا عدل ہے‘‘۔ اب جو شخص بھی ﷲ تعالیٰ کی وحدانیت کا قائل ہو گا تو وہی شخص ہر چیز کو اپنے صحیح مقام پر رکھنے والا شمار ہو گا اور وہی صحیح عبادت کرنے والا ہے۔

فرمانِ ربانی ہے:

شَھِدَﷲُ اَنَّہٗ لَا اِلٰہَ اِلَّا ﷲُ وَالْمَلٰئِکَةُ وَاُوْلُوالْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ (آل عمران: ۱۸)
ﷲ نے گواہی دی اور فرشتوں و اہل علم نے بھی کہ وہ (ﷲ) ایک ہے، عدل پر قائم ہے، وہی معبود ہے جو غالب حکمت والا ہے۔


توحید کا مطلب یہ ہے کہ بندہ اپنے رب کو افعال، اسماء، صفات، ربوبیت کے اُمور اور اپنی عبادات میں اکیلا و تنہا تسلیم کر لے۔
 
Top