• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کنزالایمان کے آئینے میں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اللہ ہی کشتی کو خشکی کی طرف بچالاتا ہے (عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ نہیں کیونکہ یہ شرک ہے )۔
فَاِذَا رَکِبُوْا فِی الْفُلْکِ دَعَوُا اﷲَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ فَلَمَّا نَجّٰھُمْ اِلَی الْبَرِّ اِذَا ھُمْ یُشْرِکُوْنَ
٭ اور پھر جب کشتی میں سوار ہوتے ہیں اللہ کو پکارتے ہیں ایک اسی پر عقیدہ لا کر پھر جب وہ انھیں خشکی کی طرف بچا لاتا ہے جبھی شرک کرنے لگتے ہیں ۔

(سورہ العنکبوت آیت :65ترجمہ کنزالایمان صفحہ524)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قرآن میں غور نہیں کرتے اگر یہ غیر اللہ کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت اختلاف ہوتا۔
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ وَ لَوْ کَانَ مِنْ عِنْدِ غَیْرِ اﷲِ لَوَجَدُوْا فِیْہِ اخْتِلاَفًا کَثِیْرًا
٭ تو کیا غور نہیں کرتے قرآن میں اوراگر وہ غیر اللہ کے پاس سے ہوتا تو ضرور اس میں بہت اختلاف پاتے۔

(سورہ النساء آیت :82ترجمہ کنز الایمان صفحہ 117)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
سب جن او رانسان مل کر قرآن جیسا کلام نہیں لا سکتے۔
قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلٰٓی اَنْ یَّّاْتُوْا بِمِثْلِ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِہٖ وَ لَوْ کَانَ بَعْضُھُمْ لِبَعْضٍ ظَھِیْرًا
٭ تم فرمائو اگر آدمی اور جن سب اس بات پر متفق ہو جائیں کہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو اس کا مثل نہ لا سکیں گے اگرچہ ان میں ایک دوسرے کا مددگار ہو۔

(سورہ بنی اسرائیل آیت :88ترجمہ کنزالایمان صفحہ377)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اگر بالفرض رسول اللہ ﷺ بھی اللہ پر کوئی بات جھوٹ کہتے تو اللہ اپنے رسول ﷺ کی رگ دل کاٹ دیتا اور کوئی بھی رسول اللہ ﷺ کو بچا نہ سکتا ۔
وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِ لَاَخَذْنَا مِنْہُ بِالْیَمِیْنِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْہُ الْوَتِیْنَ فَمَا مِنْکُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْہُ حٰجِزِیْنَ
٭ اور اگر وہ ہم پر ایک بات بھی بنا کر کہتے ۔ ضرور ہم ان سے بقوت بدلہ لیتے۔ پھران کی رگ دل کاٹ دیتے۔ پھر تم میں کوئی ان کا بچانے والا نہ ہوتا ۔

(سورہ الحاقہ آیت:44-45ترجمہ کنزالایمان صفحہ742)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قرآن میں غور نہیں کرتے یا دلوں میں قفل (تالے) لگے ہوئے ہیں۔
اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰی قُلُوْبٍ اَقْفَالُھَا
٭ تو کیا وہ قرآن کو سوچتے نہیں یا بعضے دلوں پر ان کے قفل لگے ہیں۔

(سورہ محمد(ﷺ)آیت :24ترجمہ کنزالایمان صفحہ 660)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رسول اللہ ﷺ کہیں گے اے میرے رب!! میری قوم نے قرآن کو چھوڑ دیا تھا۔


وَ قَالَ الرَّسُوْلُ ٰیرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ مَھْجُوْرًا
٭ اوررسول نے عرض کی اے میرے رب میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑنے کے قابل ٹھہرالیا۔

(سورہ فرقان آیت : 30ترجمہ کنز الایمان صفحہ 469)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
الحمد للہ! آج یہ مضمون مکمل ہو گیا۔

 
Top