السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں جاننا چاہتا ہوں وہ کونسا کفر ہے جس میں جھالت اور تاویل مانع تکفیر ہے اور کس کفر میں جھالت اور تاویل مانع نہی یعنی اگر وہ جاھل ہے یا تاویل کررہا ہے تو بھی کافر ہے
یاد دهانی
شیخ
@عبدہ
Sent from my SM-N9005 using Tapatalk
محترم بھائی پہلی بات تو یہ یاد رکھیں کہ کچھ موضوعات ایسے ہوتے ہیں جن میں فتنہ پھیلانے والے غلط طرف لے جانے کی کوشش کرتے ہیں پس ان میں بہت احتیاط سے بات کرنی چاہئے جہاں تک علمی بحث کا تعلق ہے وہ تو کی جا سکتی ہے
مجھے وقت بہت کم مل رہا ہے اس لئے دیر ہوئی
میرے علم کے مطابق کسی نے کفر کی اقسام نہیں کی کہ فلاں قسم کے کفر میں موانع تکفیر دیکھے جائیں گے اور فلاں قسم کے کفر میں موانع تکفیر نہیں دیکھے جائیں گے بلکہ ہر قسم کے کفر میں موانع تکفیر دیکھنے کے بعد کسی پہ کفر کا فتوی لگایا جائے گا اصل میں آپ کا سوال صحیح سمجھ ہی نہیں آیا کہ آپ کس اقسام کی بات کر رہے ہیں
مجھے لگتا ہے کہ شاید آپ کا اشکال یہ ہے کہ اگر کوئی رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کرے تو وہاں موانع تکفیر نہیں دیکھے جائیں گے اور اگر وہ غیر اللہ سے مانگے وغیرہ تو وہاں موانع تکفیر دیکھے جائیں گے تو یہ بات درست نہیں اگر کوئی اور بات آپ نے کی ہے تو اسکی وضاحت کر دیں تاکہ اس لحاظ سے جواب دیا جا سکے
میرے علم کے مطابق جہالت اور تاویل کی اقسام ہیں کہ فلاں جہالت اور تاویل یا اکراہ فلاں صورت میں مانع تکفیر بنے گا اور فلاں وقت میں مانع تکفیر نہیں بنے گا کیا ایسا کچھ پوچھنا چاہ رہے تھے ؟