• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تین خوابوں کی تعبیر

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی حفظک اللہ

ایک بھائی نے تعبیرات دریافت کی ہیں:

السّلام علیکم
خواب.۱
میں اور میرے کچھ دوست (یاد نہیں کہ کونسے دوست تھے) ایک مکان کی چھت پر پہنچتے ھیں' چھت کے دوسرے کونے کی طرف جا رھے ھوتے ھیں تو دیکھتے ھیں کہ ایک گن شپ ھیلی کاپٹر ھے جو بہت زیادہ فائیرنگ کر رھا ھے' میں انہیں کہتا ھوں کہ فوراً لیٹ جاؤ اور دیوار کی اوٹ لے کر چھپ جاؤ' تاکہ ھیلی کاپٹر ھمیں دیکھ کر ھم پر فائرنگ شروع نہ کر دے. ھم سب ایسے ھی کرتے ھیں. یہ کام چھت کے دوسرے کونے پر کیا ھم نے. وہاں میں دیکھتا ھوں کہ چھت پر اینٹی ائیر کرافٹ گنیں لگی ھیں چھت کے درمیان میں. میں سوچتا ھوں کہ ان گنوں پر جن کی ذمہ داری تھی وہ کہاں ھیں. (خواب کے مطابق) میں سمجھتا ھوں کہ مجھے یہ گنیں چلانی آتی ھیں.
مگر میں یہ سوچ کر کہ ھو سکتا ھے کہ ان پر موجود سوار کسی مصلحت کی وجہ سے ان گنوں پر نہیں سوار اس وقت' چنانچہ مجھے ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئیے کہ جس کا مجھے باقاعدہ کسی ناظم الامور نے کہا نہی.
میں اپنے ساتھ موجود ساتھیوں سے کہتا ھوں کہ ایک ایک کر کے وہ واپس نیچے چلے جائیں چھت سے' تاکہ اکٹھے جانے کی وجہ سے ھیلی کاپٹر کی نظر میں نہ آ جائیں. وہ سب لوگ شائید تین یا چار ساتھی تھے' وقفے وقفے سے چھت پر موجود دروازے سے نیچے واپس چلے جاتے ھیں. میری باری آتی ھے اور میں وقفی تھوڑا زیادہ کرتا ھوں' تاکہ اگر کوئی حرکت نوٹس کی بھی ھیلی کاپٹر نے تو وقفے سے اسکا سدباب ھو جائے.
جب میں نیچے جانے کے لئیے دروازے کے پاس پہنچتا ھوں تو دیکھتا ھوں کہ اس چھت پر تو اور بھی دروازے تھے. تب مجھے پتہ چلتا ھے کہ بہت سارے مکانوں کے اوپر یہ چھت ھے اور ان سب کے دروازے اسی چھت پر کھلتے ھیں. اور میں بھول جاتا ھوں کہ ھم کس دروازے سے اوپر آئے تھے' یا یہ کہ کس دروازے سے میرے سب دوست نیچے گئے.
میں بہت پریشان ھوتا ھوں اور سوچتا ھوں کہ مجھے ساتھیون کے ساتھ رہنا چاہئیے تھا.
بہرحال میں کسی دروازے سے نیچے اترتا ھوں' مگر یہ وہ مکان نہیں ھوتا جہان میں نے اترنا تھا. وہاں پتہ چلتا ھے کہ علاقے کے بہت سے لوگ زخمی ھیں' اور ھیلی کاپٹر نے بہت زیادہ تباہی مچائی ھے علاقے میں..
یہ خواب میں نے تقریباً دو یا تین سال پہلے دیکھا تھا..

خواب.۲
یہ خواب میں نے تقریباً دو ماہ پہلے دیکھا
ھم نئے گھر میں شفٹ ھوئے ھیں اور ھم بہت خوش ھیں' اسلئیے کہ وہ گھر بہت ھی خوبصورت تھا' آرام اور ہر لحاظ سے.
میری اہلیہ نے آلو مٹر قیمہ بنایا ھوا تھا اور میں نے کھانا کھایا اور کھانا بہت مزے کا بنا ھوا تھا. گھر کے ایک طرف لفٹ لگی تھی اور دوسری طرف سیڑھیاں تھیں جو نیچے جاتی تھیں. نیچے کوئی اور فیملی رہتی تھی' اور گھر کے آخر میں سیڑھیاں تھیں جو اوپر جاتی تھیں. میں چھت پر جانے لگا تو میں نے دیکھا کہ وہاں سیڑھیوں کے پاس ایک صحن بھی بنا ھوا تھا' جہاں چارپائی بچھی تھی چھت سے آتی ھوا کا مزہ لینے کے لئیے.
نوٹ: اس خواب کے بہت سے حصے میں اب بھول چکا ھوں..

خواب ۳
یہ خواب میں نے حالیہ رمضان کی تقریباً پندھرویں شب تھی شائید' تب سحری کے لئیے اٹھنے سے پہلے دیکھا تھا.
میں اللہ تعالیٰ سے بات کر رھا ھوں اور کہہ رھا ھوں کہ جبکہ میرے اعمال ٹھیک ھیں تو مجھے جنت میں بھیجیں (مجھے بالکل الفاظ تو یاد نہیں' مگر گفتگو کچھ ایسی ھی تھی. دوسرا یہ کہ مجھے خواب ختم ھونے کے بعد یہ بھی یاد نہیں کہ اللہ تعالیٰ کیسے تھے.)
اللہ تعالیٰ نے کہا کہ جاؤ جنت میں' میں اس گھاٹی سے اترا. گھاٹی سے اترتے ھی یو ٹرن مڑتے ساتھ ھی جنت کا داخلی راستہ تھا. وہاں بیرئیر لگا تھا' اور فرشتے بیٹھے تھے ایک طرف. (جیسے آپ کسی ہاؤسنگ سوسائیٹی میں داخل ھونا چاہیں تو بیرئیر لگا ھوتا ھے' اور سیکیورٹی اہلکار بیٹھے ھوتے ھیں)
میں بیرئیر تک پہنچنے والا تھا یہ سوچتے ھوئے کہ یہاں آٹومیٹک سینسر لگے ھیں' جو میرے وہاں پہنچنے تک خود بخود سینس کر لیں گے مجھ کو کہ مجھے جنت کے داخلے کی اجازت ھے' اور پھر خود بخود بیرئیر اوپر کو اٹھ جائے گا.
میں یہ سوچتا ھوا بیرئیر کی طرف بڑھ رھا تھا کہ میری آنکھ کھل گئی' یا شائید اہلیہ نے اٹھا دیا سحری کے لئیے.
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
خواب.۱
میں اور میرے کچھ دوست (یاد نہیں کہ کونسے دوست تھے) ایک مکان کی چھت پر پہنچتے ھیں' چھت کے دوسرے کونے کی طرف جا رھے ھوتے ھیں تو دیکھتے ھیں کہ ایک گن شپ ھیلی کاپٹر ھے جو بہت زیادہ فائیرنگ کر رھا ھے' میں انہیں کہتا ھوں کہ فوراً لیٹ جاؤ اور دیوار کی اوٹ لے کر چھپ جاؤ' تاکہ ھیلی کاپٹر ھمیں دیکھ کر ھم پر فائرنگ شروع نہ کر دے. ھم سب ایسے ھی کرتے ھیں. یہ کام چھت کے دوسرے کونے پر کیا ھم نے. وہاں میں دیکھتا ھوں کہ چھت پر اینٹی ائیر کرافٹ گنیں لگی ھیں چھت کے درمیان میں. میں سوچتا ھوں کہ ان گنوں پر جن کی ذمہ داری تھی وہ کہاں ھیں. (خواب کے مطابق) میں سمجھتا ھوں کہ مجھے یہ گنیں چلانی آتی ھیں.
مگر میں یہ سوچ کر کہ ھو سکتا ھے کہ ان پر موجود سوار کسی مصلحت کی وجہ سے ان گنوں پر نہیں سوار اس وقت' چنانچہ مجھے ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئیے کہ جس کا مجھے باقاعدہ کسی ناظم الامور نے کہا نہی.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس پہلے خواب کی تعبیر دو تین طرح کی ہوسکتی ہے ،
(1 ) دشمن ، حاسد بے دریغ حملہ آور ہے ، یعنی کھلے عام آپ پر حملہ کرتا ہے ( غیبت و بہتان وغیرہ صورت میں ) اور آپ ہیں کہ جوابی دفاع کے اسباب موجود ہونے کے باوجود کترا جاتے ہیں ،
اشارہ ہے کہ اگر آپ اینٹی ائیر کرافٹ استعمال کرتے تو کتنے لوگ محفوظ رہتے ،

( 2 ) دشمنان دین اہل اسلام پر حملہ آور ہیں ، اور کتنے ہی لوگ جن کے دروازے آپ کی طرف کھلتے ہیں یعنی آپ ان کو بچا سکتے ہیں
کیونکہ دفاعی ہتھیار تک آپ کی رسائی ہے ،( مراد علم یا دیگر دفاعی اسباب ہیں ) جنہیں استعمال کرنے سے کئی لوگوں کا ایمان ، جان ، عزت محفوظ ہوسکتی ہے ،
لیکن آپ ہیں کہ مصلحت کا شکار یا جھجک و ہچکچاہٹ سے بیک ڈور کی تلاش میں ہیں ۔
(3)
تیسری تفسیر یہ ہے کہ کچھ لوگ آپ کی ٹوہ اور گھات میں ہیں ، اور آپ کے موجود سٹیٹس کے حساب سے آپ سب کی نظروں میں ہیں
اس لئے اپنی پوزیشن و حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو کسی ذمہ داری سے پہلو تہی نہ کریں ۔
وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
خواب.۲
یہ خواب میں نے تقریباً دو ماہ پہلے دیکھا
ھم نئے گھر میں شفٹ ھوئے ھیں اور ھم بہت خوش ھیں' اسلئیے کہ وہ گھر بہت ھی خوبصورت تھا' آرام اور ہر لحاظ سے.
میری اہلیہ نے آلو مٹر قیمہ بنایا ھوا تھا اور میں نے کھانا کھایا اور کھانا بہت مزے کا بنا ھوا تھا. گھر کے ایک طرف لفٹ لگی تھی اور دوسری طرف سیڑھیاں تھیں جو نیچے جاتی تھیں. نیچے کوئی اور فیملی رہتی تھی' اور گھر کے آخر میں سیڑھیاں تھیں جو اوپر جاتی تھیں. میں چھت پر جانے لگا تو میں نے دیکھا کہ وہاں سیڑھیوں کے پاس ایک صحن بھی بنا ھوا تھا' جہاں چارپائی بچھی تھی چھت سے آتی ھوا کا مزہ لینے کے لئیے.
اشارہ ہے کہ :
کوئی مشکل یا مصیبت ٹلنے والی ہے ، اورآسائش و سہولت و سکون ملنے والا ہے ،
بیماری ، تنگدستی ،یا کوئی نجی پریشانی دور ہونے کو ہے ،
اوپر جانے والی سیڑھی (تھوڑی مشقت کے باوجود ) خیر کا راستہ ہے ، اور نیچے جانے والی لفٹ آسانی کے باوجود پستی کی منزل کو جاتا ہے
مراد ہے کہ ملنے والے دنیوی اسباب یا حیثیت کو " خیر و بھلائی اور رضائے رب کے حصول کیلئے استعمال کریں ،
 
Top