• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ثانیہ ثانوی

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فوائد مكيہ +مقدمۃ الجزريہ

ماه ...... مقرره نصاب (فوائد مکیہ +مقدمہ الجزریہ)
1 ...... مقدمۃ الکتاب باب نمبر 1 پہلی فصل سے مخارج کے بیان کے آخرتک
2 ...... باب نمبر 1 تیسری فصل صفات کے بیان سے باب نمبر 2 چوتھی فصل کے حروف غنہ کے آخر تک
3 ...... باب دوم فصل نمبر 5 سے باب دوم کے آخر تک
4 ...... باب سوم اور خاتمۃ الکتاب مکمل +دہرائی
5 ...... شروع کتاب مقدمہ سے لے کر باب فی الفرق بین الظاءوالضاد کے آخر تک (اشعار حفظ)
6 ...... باب التحزیرات سے آخر کتاب تک (اشعار حفظ)
7 ...... شروع کتاب سے باب فی الفرق بین الظاء والضاد کے آخر تک (شرح)
8 ...... باب التحزیرات سے آخر کتاب تک (شرح)+دہرائی
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ(فوائد مکیہ)
1.شروع میں عبارت کا سلیس الفاظ میں مفہوم اور خلاصہ وائٹ بورڈ کی مدد سے سمجھایا جائے-
2.ہر سبق کا خلاصہ بطور ہوم ورک لکھوایا جائے ۔
3.کتاب میں دی گئی امثلہ بالخصوص اور بوقت ضرورت حواشی تعلیقات مالکیہ کی عبارتو ں سے طلباء کو وابستہ کیا جائے ۔
4.فوائد مکیہ کی عبارت (الفاظ ) بہت مشکل ہے اس لیے طلباء سے سبق کا مفہوم سنانے کا تقاضا کریں نہ کہ لفظ بہ لفظ کتاب ۔
5.طلباء کو یومیہ سبق کا بالخصوص اور پور ی فصل یا بحث کا خلاصہ بالعموم و دیگر فوائد مثلاً قواعد کی تطبیقی امثلہ بطور ہوم ورک کے لیے دیں۔اور اس کی مستقل کاپی یا نوٹس تیار کروائیں۔
6.ہر روز یا فصل کے اختتام پر اسی بحث کا قرآن مجید سے اجراء کروائیں۔
7.سبق میں دی گئی امثلہ کو طلباء سے بالتجوید (مخارج و صفات کے ساتھ)سنے مثلاً (ض ظ وغیرہ کی مخارج و صفات یا مدات اوقاف تفخہم ترقیق ابحاث میں امثلہ کو بالتجوید قواعد کے مطابق سنانا وغیرہ وغیرہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الدراسہ (مقدمہ الجزريہ)

پریڈ تین دن۔
1.شروع پریڈ میں پہلے پچھلا سبق لازمی سنا جائے اور کاپیاں چیک کی جائیں۔
2.شروع پریڈ میں ایک دفعہ سبق کا وائٹ بورڈ کی مد د سے خلاصہ بیان کیا جائے ۔
3.عبارت کا لفظی اور با محاورہ سلیس ترجمہ و تشریح کی جائے ۔
4.ہر سبق کے قواعد کا عملی اجراء کروایا جائے اور طلباء کو قواعد کی تطبیق بطور ہو م ورک دیا جائے ۔
5.کتاب کے اشعار زبانی اور ترجمہ ازبر کروائیں ۔
6. ہر باب کے قواعد کو مختلف سوالات کی صورت میں لکھوا دیا جائے اور طلباء سے جوابات کا تقاضا کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار(فوائد مکیہ )
ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیے ۔
1.دو تین سے ایک بحث کے مختصر احکام بمع امثلہ بیان کریں۔ مثلاً راء کی تفخیم و ترقیق نون ساکن کے احکام وغیرہ ۔
2.تین میں سے دو اصطلاحات کی تعریف امثلہ بیان کریں۔ 5 میں سے تین الفاظ کے مخارج و صفات بیان کریں۔
3.صحیح کے سامنے صحیح اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں 5 میں سے 3 مطلوب ہو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
منہج الاختبار(مقدمہ جزریہ )

ہر سوال میں درج ذیل امور ضرور مد نظر رکھیے ۔
1.عبارت کا ترجمہ و مفہوم بتلائیں عبارت تین یا چار سطروں کی ہونی چاہیے ۔
2.دو تین سے ایک بحث کے مختصر احکام بمع امثلہ بیان کریں۔ مثلاً راء کی تفخیم و ترقیق نون ساکن کے احکام وغیرہ ۔
3.تین میں سے دو اصطلاحات کی تعریف امثلہ بیان کریں۔ 5 میں سے تین الفاظ کے مخارج و صفات بیان کریں۔
4.صحیح کے سامنے صحیح اور غلط کے سامنے غلط کا نشان لگائیں 5 میں سے 3 مطلوب ہو۔
٭٭٭٭٭٭٭٭​
 
Top