• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاء الحق کی روشنی میں عید میلاد النبی کارد

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
جاء الحق کی روشنی میں عید میلاد النبی کارد
=================
عید میلاد النبی ﷺ کا جشن کتاب و سنت کی روشنی میں بدعت ہے ، اس کے بے شمار دلائل ہیں مگر میں جاء الحق کی روشنی میں اسے بدعت ثابت کرتا ہوں ۔
پہلے یہ جان لیں کہ جاء الحق بریلویوں کی معتبر کتاب ہے ، اس کے مصنف احمد یارخاں نعیمی ہیں۔

پہلی دلیل : جناب احمد یار خاں نعیمی بریلوی صاحب لکھتے کرتے ہیں ۔
"لَمْ یَفْعَلْہُ أَحَدٌ مِّنَ الْقُرُونِ الثَّلَاثَۃِ، إِنَّمَا حَدَثَ بَعْدُ"
میلاد شریف تینوں زمانوں میں کسی نے نہ کیا ، بعد میں ایجاد ہوا "۔''
(جاء الحق : ١/٢٣٦)

گویا عید میلاد النبی نہ تو نبی ﷺ کے زمانے میں تھا ، نہ ہی صحابہ کرام کے زمانے میں تھا اور نہ ہی تابعین و تبع تابعین کے زمانوں میں تھی ۔

دوسری دلیل : بدعت کی تعریف کرتے ہوئے جناب احمد یار خان نعیمی اپنی مشہور کتاب"جاء الحق "کے صفحہ ٢٠٤میں لکھتے ہیں:
"وہ اعتقاد یا وہ اعمال جو کہ حضور علیہ الصلاة والسلام کے زمانہ حیات ظاہری میں نہ ہوں بعد میں ایجاد ہوئے"۔

اس کا خلاصہ یہ نکلا کہ وہ اعتقاد یا عمل جو نبی ﷺ کے زمانے میں نہ ہو وہ بدعت کے زمرے میں آتا ہے ، اور اوپر احمدیارخان نعیمی کا قول ذکر کیا ہوں جہاں انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ میلاد شریف بعد کی پیداوار ہے ۔ گویا اپنے ہی قلم سے اپنی کتاب میں یہ اقرار کرتے ہیں کہ عیدمیلادالنبی ﷺ بدعت ہے ۔
 
شمولیت
دسمبر 11، 2014
پیغامات
211
ری ایکشن اسکور
104
پوائنٹ
40
ﷲ تعالی ان گمراہ لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے

اللھم آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا، زبردست!!

گویا اپنے ہی قلم سے اپنی کتاب میں یہ اقرار کرتے ہیں کہ عیدمیلادالنبی ﷺ بدعت ہے ۔
اسی طرح ایک گروہ ایسا بھی ہے جو چھریوں اور تلواروں سے اپنے مجرم ہونے کا ہر سال اقرار کرتا ہے۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 
شمولیت
نومبر 17، 2014
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
68
جشن عید میلاد بدعت ہے؛فرقہ بریلویہ کے امام احمد رضا بریلوی کے خلیفہ مولوی عبدالسمیع رامپوری لکھتے ہیں یہ سامان فرحت و سرور عینی خوشی اور وہ بھی مخصوص مہینے ربیع الاول کے ساتھ اور اس خاص وہی بارہواں دن میلاد شریف کا معین کرنا بعد میں ہوا یعنی چھٹی صدی کے آخر میں ہوا ﴿انوار ساطعہ ص159﴾
 
شمولیت
نومبر 17، 2014
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
68
اس میں شک نہیں کہ مجالس میلاد جو موجودہ صورت میں پیش کی جاتی ہیں یا جس طرز پر آج کل جریدہ ایمان پیش کر رہا ہے نہ عہد رسالت میں موجود تھیں اور نہ عہد صحابہ میں اس کا ثبوت ملتا ہے اور نہ ہی بعد میں کئی صدیوں تک اس کا نشان آتا ہے ۔۔﴿رسائل میلاد حبیب صفحہ :112مرتبہ صلاح الدین سعیدی بریلوی﴾
 
شمولیت
نومبر 17، 2014
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
68
مولوی غلام رسول سعیدی شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ کراچی مفسر قرآن ،جنہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی شرح بھی لکھی ہے۔اپنی کتاب شرح صحیح مسلم میں رقمطراز ہیں ؛گزارش یہ ہے کہ سلف صالحین یعنی صحابہ و تابعین نے محافل میلاد منعقد نہیں کیں بجا ہے۔لیکن صحابہ و تابعین نے اس فعل سے منع بھی تو نہیں کیا۔﴿شرح صحیح مسلم 2/179طبع فرید بک سٹال لاہور﴾
 
Top