رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
۔جادو سے جادو کا علاج کرنا درست ہے کہ نہیں؟ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہے یا حرام؟ جو آدمی جادو کے ذریعہ سے جادو کا علاج کرتا ہے تو دوسرا آدمی جو اس کو جانتا ہے کہ یہ جادو وغیرہ کرتا ہے تو کیا وہ آدمی اس سے کوئی چیز کھاسکتا ہے کہ نہیں؟ یا اس کے ساتھ کھانا جو اس کی جادو کی کمائی نہیں رزق حلال ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ یعنی مکمل طور پر اس کے ساتھ لین دین ، کھانا پینا، جائز ہے کہ نہیں؟ کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ جادو کرنے والا یا جادو کے ساتھ علاج کرنے والا مشرک ہے؟ ایسا آدمی اگر کسی کو تحفہ دے ، نقدی کی صورت میں یا کسی اور چیز کی صورت میں وہ تحفہ لینا جائز ہے کہ نہیں؟ 2۔ کسی مسحورہ (جادو کی ہوئی) عورت کو تعویذ دینا، جس میں سورۂ فاتحہ ، سورۂ یونس کی آیت نمبر: ۸۱ ﴿مَاجِئْتُمْ بِه السِّحْرُ ﴾ سے آیت :۸۲ ﴿مُجْرِمُوْنَ﴾ تک اور یہ الفاظ: «یَا حَیُّ حِیْنَ لاَ حَیَّ فِیْ دیمومة ملکه وبقائه یاحيُّ » یہ تینوں چیزیں لکھ کر دینا اور کہنا کہ اس تعویذ کو پانی میں ڈال کر پانی پینا بھی ہے اور اس پانی کے ساتھ غسل بھی کرنا ہے کیا یہ جائز ہے؟ 3۔ کیا ایسے آدمی (جادو سے علاج کرنے والے) کے پیچھے نماز ہوتی ہے کہ نہیں؟