• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادو وہ جو سر چڑھ کے بولے

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
گزشتہ دنوں بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے میڈیا سے گفتگو کے دوران جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کے لئے جب ”شری“ کا لفظ استعمال کیا تو بھارتی میڈیا ان پر برس پڑا۔ واضح رہے کہ مسٹر کی طرح ”شری“ بھی احتراماً بولا جاتا ہے۔ شندے نے کہا کہ پاکستان نے حافظ سعید کی گرفتاری کے حوالے سے بھارت کے سامنے غلط بیانی کی ہے۔
نوائے وقت
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
حافظ محمد سعید کے لیے احترام پر مبنی طرز تخاطب اختیار کرنا بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کو مہنگا پڑگیا۔ پاکستانی ہم منصب رحمٰن ملک سے مذاکرات کے بارے میں سشیل کمار شندے نے پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بریفنگ دی۔ لوک سبھا اور راجہ سبھا میں اپنے بیان کے دوران شندے نے حافظ محمد سعید کے لیے انگریزی میں ’’مسٹر‘‘ اور ہندی میں ’’شری‘‘ کے الفاظ استعمال کئے۔ اپوزیشن ارکان نے اس پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید پر بھارت میں دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی اور ان میں مرکزی کردار ادا کرنے کے الزامات ہیں۔ ایسے میں اُنہیں احترام کے ساتھ پکارا نہیں جاسکتا۔ بعض ارکان نے کہا کہ شندے نے حافظ سعید کا ذکر مسٹر اور شری کے سابقے کے ساتھ کرکے مرعوبیت کا تاثر دیا ہے۔ بھارت کے سرکردہ روزنامے ٹائمز آف انڈیا پر قارئین نے شندے کے بیان کے حوالےسے سخت اہانت آمیز ریمارکس دیئے ہیں۔ کسی نے شندے کو کانگریس کا پیدائشی ٹوئٹر قرار دیا، کسی نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی وزیر داخلہ ہمیں بے لباس کرنے پر تُلے ہوئے ہیں اور شندے خود ہی اپنے کپڑے اتارنے کو بے تاب ہو رہے ہیں۔ ایک صاحب نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ دامادوں کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی۔
بشکریہ
 
Top