• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جادو کی تعریف اور اس کی حقیقت

شمولیت
جون 11، 2015
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
بھلائی یا برائی پہنچانے والا صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے.توفیق یا قوت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے.
[- بھلائی یا برائی پہنچانے والا صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے -]

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔

اِنْ تُصِبْھُمْ حَسَنَۃٗ یَّقُوْلُوا ھٰذِہٖ مِنْ عِنْدِاللہِ وَاِنْ تُصِبْھُمْ سَیِّئَۃٗ یَّقُوْلُوْا ھٰذِہٖ مِنْ عِنْدِكَ قُلْ کُلّٗ مِّنْ عِنْدِاللہِ۔(سورۃ النسآءآیت نمبر # 78)

اگر انہیں کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہےاوراگر انہیں کوئی برائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ آپ کی طرف سے ہے، (اے رسول ﷺ) کہہ دیجیئے کہ سب اللہ کی طرف سے ہے۔







[- کائنات کے تمام امور صرف اللہ تعالیٰ کے قبضہ اور اختیار میں ہیں -]

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔

اِنَّ الْاَمْرَکُلَّہٗ لِلّٰہُ۔(سورۃ آلِ عمرانآیت نمبر #154)

بیشک تمام امور اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔



[- توفیق یا قوت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے -]

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔لَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ۔(سورۃ الکھفآیت نمبر # ۳۹)

بغیر اللہ کی توفیق کے کسی میں کوئی طاقت نہیں (کہ کچھ کر سکے)۔





اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں کسی کو ذرا سا بھی اختیار نہیں

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔فَمَنْ یَّمْلِكُ مِنَ اللہِ شَیْئًا۔

(سورۃ المائدۃ آیت نمبر # ۱۷)

کون ہے جو اللہ کے مقابلے میں ذرا سا بھی اختیار رکھتا ہو۔



[- موت و زیست صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے -]

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔

وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللہِ_(سورة آلِ عمرانآیت _ 145)

کسی شخص کو اختیار نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مر جاۓ۔

اَنَا نَحْنُ نُحْىِ وَنُمِیْتُ وَاِلَیْنَا الْمَصِیْرُ.(سورۃ قٓآیت – 43)

ہم ہی زندہ کرتے ہیں، ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس لوٹ کر انا ہے۔

اَللہُ الّذِیْ خَلَقَکُمْ ثُمَّ رَزَقَکُمْ ثُمَّ یُمِیْتُکُمْ ثُمَّ یُحْیَیْکُمْ ھَلْ مِنْ شُرَکَاءِکُمْ مَنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِکُمْ مِنْ شَیْءٍ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَ۔(سورۃ الروماۤیت# 40)

آللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا، پھر تم کو رزق دیا پھر تمھیں موت دے گا پھر تمھیں زندہ کرےگا۔ کیا تمھارے شریکوں میں سے کوئی بھی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ اللہ پاک اور بلند و بالا ہے اس شرک سے جو یہ کر رہے ہیں۔



بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔

[- عالم الغیب صرف اللہ تعالیٰ ہے -]

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللہُ وَمَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ۔(سورۃ النحل آیت نمبر # ٦۵)

(اے رسول ﷺ) کہہ دیجیئے کہ آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی ایسا نہیں جو غیب جانتا ہو سوائے اللہ تعالیٰ کے بلکہ انہیں تو یہ بھی علم نہیں کہ وہ کب اٹھائے جائینگے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔قُلْ لَّا اَقُوْلُ لَکُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللہِ وَلَآ اَعْلَمُ الْغَیْبَ۔(سورۃ الانعام آیت نمبر # ۵۰)

(اے رسول ﷺ) کہہ دیجیئے کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔یَوْمَ یَجْمَعُ اللہُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَاذَآ اُجِبْتُمْ قَالُوْا لَاعِلْمَ لَنَا اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ۔(سورۃ المائدۃآیت نمبر # ۱۰۹)

قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو جمع کریگا،پھر ان سے پوچھے گا تمہیں کیا جواب ملا تھا (یعنی کس حد تک تمھاری اطاعت کی گئی تھی) رسول کہیں گے ہمیں کچھ نہیں معلوم، بےشک غیب کی باتوں کا جاننے والا صرف تو ہی ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
1) اور نہ ہی ہم نے نازل کیا (کوئی علم) ہاروت ماروت (نامی) فرشتوں پر۔
بھائی یہاں نفی کی جا رہی ہے کہ ہاروت ماروت نامی کسی فرشتوں پر سحر نازل نہیں کیا گیا۔۔۔۔
جودارئی ڈالتے تھے لڑاتے تھے میاں بیوی کو لڑنا،اور جدائی وغیرہ کفر ہے قرآن سے اور یقین رکھتے تھے کہ ایسے کلمات ہیں کہ کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔۔۔یہ قرآن کی آیات کے خلاف ہے۔۔۔ اس لئے کفر ہے۔۔۔
3)جادو کی حقیقت نہی ہے۔۔۔۔؟ جناب جس طرح کی حقیقت پر آپ کا عقیدہ ہے اُس طرح کی حقیقت نہیں ہے۔۔۔۔۔’’جادوگر جہاں سے بھی آئیں گے رسوا ہوں گے قامیاب نہیں ہوں گے‘‘ (اللہ کا فرمان ہے)۔۔۔اگر جادو کسی پر غالب ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جادوگر کامیاب ہو گئے ہیں۔۔۔۔صرف سوچ رکھنے والوں کے لئے میسج۔۔۔۔۔۔
جناب اگر تکلیف گوارہ کریں تو لکھ دیں کہ نفی کس کی ہو رہی ہے ؟؟؟
کسی چیز کے نازل کرنے کی نفی ہے یا ھاروت و ماروت کے فرشتے ہونے کی نفی بیان ہو رہی ہے ؟؟؟؟؟
دوسری بات کیا لڑائی جھگڑا کروانا جدائی کرواناکفر ہے ؟؟؟ اس کا حوالہ بھی دے دیں
ویسے اس آیت میں اس کا کیا معنی ہے و ما ھم بضارین بہ من احد الا باذن اللہ یہ بہ کا مرجع کیا ہے ؟
چلیں شکر ہے یہ تو معنی کہ جادو کسی طرح کی تو حقیقت ہے یعنی حقیقت تو ہے اب کیسی ہے اس کو بھی حل کر لیں گے
رہا آپ کا یہ لکھنا کہ جادوگر جہاں سے بھی آئیں کامیاب نہیں ہوں گے تو جناب بھلا قرآن کی آیت سے کس کو انکار ہے
اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو یہ کہے جادو غالب آ جاتا ہے تو یہ کہنا کفر ہے جادو کبھی غالب نہیں آتا مغلوب ہی ہوتا ہے بشرطیکہ انسان کا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط ہو
ویسے آپ بھی کوئی عامل بابا لگتے ہو فورا بتا دیا جس طرح جادو کو آپ مانتے ہو
بھائی میں کسی جادو کو نہیں مانتا جادو کو تو حنفی مانتے ہیں میں جادو کو نہیں مانتا قسم سے بھائی
جادو کرنا کروانا سیکھنا سکھانا سب کفر ہے قسم سے بھائی جادو باطل ہے
 
Top