الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ سنت کے مطابق داڑھی نہیں۔
البتہ اس قسم کے علما اور لوگ یہ کہتے ہیں کہ مطلقا داڑھی رکھنا سنت ہے، چاہے جتنی مرضی ہو۔ کوئی خاص مقدار ہونا ضروری نہیں۔
پاکستان میں اس طرح کی داڑھیاں زیادہ تر جماعت اسلامی والوں کی ہوتی ہیں۔ کیونکہ مولانا مودودی اسی رائے کے حق میں تھے بس داڑھی ہونا کافی ہے۔ حالانکہ ان کی اپنی داڑھی ایک مشت سے زائد تھی۔ اسی طرح کی داڑھی علامہ احسان الہٰی ظہیر شہید کی بھی تھی۔
سعودیہ میں رہتے ہوئے اگر آپ نے سوڈانیوں کو دیکھا ہو تو آپکو میرے کمنٹ سے یاد دھیانی ہوجائے گی
جامعہ الازہر کے امام اکبر کی داڑھی تو پھر بڑی ہے اور اکثر سوڈانی لوگ ہونٹ کے نیچے "داڑھی بچہ " کو ہی فقط داڑھی گردانتے ہیں اور باقی چہرہ کلین شیو ہوتا ہے اور اس معاملہ میں کئی سوڈانیوں سے میری بات ہوئی اور اسی وجہ سے اسکے متعلق معلومات ہیں
پاکستانی علماء کے حساب سے اس طرح کی داڑھی ، داڑھی کی تعریف میں ہی پوری نہیں اترتی ہے۔
اور ایسے تمام علماء جو داڑھی اس طرح تراشتے ہیں ایک حرام فعل کے مرتکب ہوتے ہیں۔