• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ دارالعلوم السلفیہ مٹھی روڈنوکوٹ تھرپارکرسندہ پرایک نظر

شمولیت
ستمبر 07، 2014
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
18
تاریخ تاسیس
2004 کوجامعہ دارالعلوم السلفیہ نوکوٹ تھرپارکرکاسنگ بنیادرکھاگیا
محل وقوع
جامعہ دارالعلوم السلفیہ مٹھی روڈنوکوٹ تھرپارکرمیں واقع ہے اس کاکل رقبہ ایک ایکڑپرمشتمل ہے جس میں جامع مسجد کلاس رومزدفترطلبہ کی رہائش گاہ اورڈسپنسری کی عمارت بنی ہوئی ہے
مؤسس
جناب فضیلہ الشیخ مولانامحمدحسن سموں صاحب حفظہ اللہ امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث تھرپارکر
تعارف
آپ محترم 1973 میں پیداہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ تعلیم القرآن کنری شہرسے حاصل کی اس کے بعد1988میں جامعہ بحرالعلوم السلفیہ میرپورخاص میں درس نظامی کاآغازکیااور1996میں آپ نے جامعہ سے سندفراغت حاصل کرکے اپنے گاوں حاجی ابراہیم سموں میں مدرسہ ابی ھریرہ الاسلامیہ کی بنیادرکھی اوریہاں پرآپ نے آٹھ سال تدریسی وتبلیغی خدمات سرانجام دیں اس کے بعدجماعتی احباب کے اصرارپرضلع تھرپارکرکے سنگم پرواقع نوکوٹ شہرمیں جامعہ دارالعلوم السلفیہ کی بنیادرکھی آپ نے محترم فضیلہ الشیخ علامہ بدیع الدین شاہ الراشدی کی جمعیت اہلحدیث سندہ کے ساتھ سولہ سال جماعتی خدمات سرانجام دیں پھراحباب جمعیت کی عدم توجھی کی بناءپرآپ نے فضیلہ الشیخ حافظ ثناءاللہ مدنی صاحب اورحافظ عبدالکریم صاحب ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مشوروں پرمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیرعلامہ سینیٹرساجدمیرصاحب کی آمدپرآپ نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان میں شمولیت کی اورآپ نے جامعہ کے تعمیروترقی میں دن و رات محنت کی جماعتی زندگی میں ضلع میں ایک نیاولولہ اورجوش پیداکیا
جامعہ کی انتظامیہ
مولانامحمدحسن سموں (بانی ورئیس جامعہ ھذا)
مولاناابوالحسین عبدالرحیم ثاقب (مدیرجامعہ ھذا)
مولاناعلی محمدسموں (ناظم جامعہ ھذا)
مولانامحمدیعقوب رحمانی (خازن جامعہ ھذا)
مولاناحبیب الرحمن غازی (نگران جامعہ ھذا)
شعبہ جات
الحمدللہ جامعہ میں درج شعبہ جات ہیں :
(1) شعبہ درس نظامی (2) شعبہ تحفیظ القرآن الکریم (3) شعبہ ناظرہ (4) شعبہ اصلاح البیان (5) شعبہ دارالافتاء (6) شعبہ دعوت وتبلیغ (7) شعبہ تعمیرات بناء المساجدوحفرالابار(8) شعبہ خدمت خلق
جامعہ میں وقتافوقتاتشریف فرماہونے والے معززعلماء کرام
(1)فضیلہ الشیخ علامہ پروفیسرساجدمیرصاحب (امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان )
(2) فضیلہ الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب (شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ اہلحدیث لاہور)
(3)فضیلہ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی صاحب (امیرجمعیہ اہلحدیث السند)
(4)فضیلہ الشیخ ڈاکٹرحافظ عبدالکریم صاحب (ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)
(5)فضیلہ الشیخ مولاناعبدالجبارشاکرصاحب رحمتہ اللہ علیہ
(6) فضیلہ الشیخ حافظ محمد سلفی صاحب (نائب امام جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان)
(7) فضیلہ الشیخ حافظ محمداسحاق زاھدصاحب (مصنف زادالخطیب ۔کویت)
(8) فضیلہ الشیخ حافظ عبدالقیوم باجوہ صاحب مدیرقسم المساجدموسستہ الفرقان الخیریہ
(9) فضیلہ الشیخ پروفیسرمحمدابراہیم بھٹی صاحب (رئیس معھدالشیخ بدیع الدین الاسلامی )
(10)فضیلہ الشیخ مولاناسلیم اللہ صاحب (مدیردارالیتامی موسستہ الفرقان الخیریہ )
(11) فضیلہ الشیخ مولانازین العابدین صاحب
(12) فضیلہ الشیخ مولانامحمدارشدعلی صاحب (مینیجردارالسلام اسٹوڈیوکراچی)
(13) فضیلہ الشیخ عبدالرشیدحجازی صاحب
(14) فضیلہ الشیخ مولانامحمدیوسف قصوری صاحب (امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ )
(15)فضیلہ الشیخ قاری خلیل الرحممن جاویدصاحب (امیرمرکزیہ کراچی )
(16)فضیلہ الشیخ خلیل الرحمن لکھوی صاحب( رئیس معھدالقرآن الکریم کراچی )
فضلائے جامعہ
(1) مولانامحمدامیرالدین نھڑی
(2) مولانامحمدجعفرنھڑی
(3) مولاناعطاءاللہ سموں
(4) مولانافیاض احمدنھڑی
(5)مولاناذوالفقارسموں
(6) مولانامحمدارشدسموں
(7) مولاناعبدالواحدنھڑی
(8) مولاناعنایت اللہ سموں
(9) مولاناعبدالصمدنھڑی
(10) مولاناعبدالوھاب نھڑی
اساتذہ کرام
(1) فضیلہ الشیخ مولانامحمدحسن سموں صاحب
(2)فضیلہ الشیخ مولاناعبدالرحیم ثاقب صاحب
(3) فضیلہ الشیخ مولانامحمدیعقوب رحمانی صاحب
(4) فضیلہ الشیخ مولاناحبیب الرحمن غازی صاحب
(5) فضیلہ الشیخ مولاناعبدالغنی نھڑی صاحب
(6) فضیلہ الشیخ مولاناریاض احمدنھڑی صاحب
(7) فضیلہ الشیخ مولانازکاء اللہ مدنی صاحب
(8) حافظ عطاء اللہ صاحب
اغراض ومقاصد
سلف صالحین کے منھج کے مطابق قرآن وحدیث کی تعلیم
طلبہ کی دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی دینی تربیت
شرک وبدعت کارداوراصلاح معاشرہ کے لیے مبلغین کی تیاری
ضلع تھرپارکرمیں غیرمسلم این جی اوزکے ناپاک عزائم سے عوام کوباخبرکرنااوران کی اصلاح کرنا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، اللہ تعالی اس دینی درسگاہ کو مزید ترقی دے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
خضربھائی یہ میسیج کے نیچے آپ نےالفاظ لکھے ہوئے ہیں ان کاطریقہ کارکیاہے
بھائی جان فورم کی زبان میں ان کو ’’ دستخط ‘‘ کہا جاتا ہے ۔
اس کے لیے آپ فورم کے بالکل اوپر والے حصے میں جائیں ، تصویر میں بائیں طرف ایک آغوشیہ (لیپ ٹاپ) نظر آئے گا اس کے نیچے انگریزی میں ’’ کتاب و سنت ڈاٹ کام فورم ‘‘ لکھا ہے ۔
اس کے نیچے آپ کو تین چیزیں لکھی نظر آئیں گی :
آپ کانام ۔۔۔۔۔ان بکس ۔۔۔۔ اطلاعات
نام کے اوپر تیر لے جانے سے ایک تختی (ونڈو یا فائل بھی کہہ سکتے ہیں) کھلے گی ۔ اس میں دو کالموں کے اندر کچھ اختیارات دیے گئے ہیں ۔
پہلے کالم میں دوسرا ’’ اختیار ‘‘ ’’ دستخط ‘‘ کا ہے ۔ اس کو دبائیں ، جو صفحہ کھلے گا وہاں آپ اپنے دستخط ترتیب دے سکتے ہیں۔
اختیارات والی تختی میں دستخط کے علاوہ اور بھی بہت سے اختیارات و سہولیات ہیں ، غور سے دیکھ لیں اور فائدہ اٹھائیں ۔
 
Top