محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جامعہ محمدیہ اہل حدیث (للبنین و للبنات) خانپور
قاری عبدالوکیل صدیقی
رئیس جامعہ خانپور
رئیس جامعہ خانپور
خانپور( ضلع رحیم یار خان) کراچی لاہور کے درمیان ریلوے لائن پر واقع ایک معروف ریلوے جنکشن اور مشہور کاروباری منڈی اور سابقہ ریاست بہاولپور کا قدیمی شہر ہےجس کی آبادی تقریبا دو لاکھ ہے۔یہ پورا علاقہ شرک و بدعت اور جہالت و گمراہی کا مرکز تھا۔ہر طرف قبر پرستی کا دوردورہ تھا پورے علاقے میں اہل شرک و بدعت کی مشہور خانقاہیں،آستانے اور بدعات و خرافات میں ترویج کے لیے بڑے بڑے مراکز اور ادارے تھے۔ساتھ ہی اس علاقے کی معاشی پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے عیسائی،قادیانی اور ہندو تبلیغی مشن غریب لوگوں کو اسلام سے برگشتہ کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف تھے جبکہ دوسری طرف اس پورے خطے میں حق و صداقت کی کوئی موثر آواز سنائی نہ دیتی تھی اور خصوصا مسلک اہل حدیث کا تعارف نہ ہونے کے برابر تھا۔بلکہ عام لوگوں کے دلوں میں اہل توحید اور عاملین سنت کے خلاف نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔اگر کوئی شخص سنت نبوی ﷺ کے مطابق نماز ادا کرتا تو اس کو دھکے دے کر مسجد سے نکالا جاتا ،مسجدوں کو دھویا جاتا اور صفیں جلا دی جاتیں۔