• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ محمدیہ اہلحدیث خان پور

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
تنظیم جماعت
دین و دنیا کا کوئی بھی کام ہو۔نظم و ضبط اور ڈسپلن کے بغیر ہرگز صحیح اور مکمل نہیں ہوسکتا۔دینی امور کی تکمیل کے لیے جماعتی نظام کا قیام اشد ضرروی ہے چنانچہ جس مقام پر بھی افراد جماعت تھے وہاں جماعتی حلقہ قائم کیا گیا اور پھر چند حلقوں پع مشتمل ابتدائی یونٹ تشکیل دیا گیا۔تحصیل خانپور میں ساٹھ (60)حلقہ جات ،بیس(20)انتدائی یونٹ تشکیل دیے گئے ہیں۔ان ابتدائی یونٹوں کے ناظمین پوری سرگرمی سے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔پوری تحصیل میں نہایت منظم طریقے سے تمام افراد جماعت ،مردو خواتین ،بچوں کے نام اور دیگر کوائف کا اندراج کیا گیا ہے۔جو کہ پورے ملک میں منفرد مثال ہے۔حتمی افرادی قوت اور تنظیم جماعت کی تمام تفصیلات کا ریکارڈ مرکزی دفتر میں موجود ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
جامعہ محمدیہ اہل حدیث للبنات کا قیام
مدرسۃ البنات بچیوں کی مثالی اور عمدہ تعلیم و تربیت کے لیے مدرسۃ البنات ایک دیرینہ خؤاب تھا جو بحمداللہ پورا ہو چکا ہے۔
دو منزلہ مسجد اور درس گاہ کی عمارت مکمل ہو چکی ہے جس میں کم از کم پانچ صد طالبات کی رہائش اوت تعلیم کی گنجائش ہے۔
2000ء سے بچیوں کی تعلیم و تربیت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔چار سالہ عالمہ کورس کے ساتھ وفاق المدارس السلفیہ کی بی اے کی ڈگری کے ساتھ ساتھ علوم عصریہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔اب تک 300 عالمات فاضلات اور 500 قرآن پاک کی حافظات تعلیم کی تکمیل کر کے تکمیل اور سند فراغت پا کر ملک کے طول و عرض میں قال اللہ اور قال الرسول کی صدائیں بلند کر رہی ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
مصارف اور اصحاب خیر
جوں جوں جامعہ کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے اس مناسبت سے سالانہ بضت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو کہ اب مختلف شعبوں کا سالانہ بجٹ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔جبکہ جامعہ کےلنگر کے لیے سالانہ پندرہ سو(1500) من گندم درکار ہوتی ہے۔مرکز اہل حدیث کے عظیم اور وسیع تعمیراتی منصوبہ کا کام ابھی جاری ہے۔
ادارہ ہذا کے یہ عظیم مصارف رضائے الہی کے طلب گار دینی مسلکی اور جماعتی تڑپ رکھنے والے نہایت مخلص ترین اصحاب خیر کے مخلصانہ فراخ دلانہ اور فیاضیانہ تعاون سے ہی پورے ہوتے ہیں۔جامعہ کا عام مدارس اور اداروں کی طرح کوئی روایتی سفیر نہیں ہےبلکہ جماعت کے سراپا اخلاص،بے لوث اور فیاض معاونین نہایت خاموشی سے ان مصارف کو پورا کرتے ہیں۔دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کی اس نیکی اور جذبہ ایثار کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور ایسے مخلصین کو دین و دنیا اور آخرت کی بے پناہ برکتوں اور سعادتوں سے مالا مال فرمائے۔آمین
آپ بھی اس ادارے کے بانیوں اور خصوصی معاونین میں سے ہییں۔یہ ادارہ آپ کا اپنا ہے اور آپ کا صدقہ جاریہ ہے جب تک یہ ادارہ قائم رہے گا ان شاءاللہ آپ کو اجروثواب ملتا رہے گا۔لہذا آپ اس ادارے کو اپنی مخلصانہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور اپنی ززکوۃ،عشر و صدقات ،عطیت وغیرہ سے جامعہ کی بھرپور اور فراخ دلانہ اعانت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نہایت اخلاص سے دین متین کی توفیق خاص عنایت فرمائے اور ہماری ان کوششوں کو نجات کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العالمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
جامعہ میں تشریف لانے والے معزز مہمان گرامی
اب تک جامعہ میں عالمی اور ملکی شہرت یافتہ جید علماء کی ایک بڑی تعداد اور معزز شخصیات تشریف لا چکی ہیں۔ان میں سے چند ایک کے نام حسب ذیل ہیں۔
فضیلۃ الشیخ محمد بن عبداللہ السبیل امام و خطیب مسجد حرام مکہ مکرمہ
فضیلۃ السیخ فریح بن علی العقلاء امام و خطیب جدہ
فضیلۃ الشیخ عبدالقادر السندی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
فضیلۃ الشیخ عبدالرحمن عبداللہ السعیدی مدیر مکتب الدعوۃ اسلام آباد
فضیلۃ الشیخ عبدہ محمد بن ابراہیم عتین مدیر رابطہ عالم اسلامی
فضیلۃ الشیخ محمد بن سعد الدوسری مدیر مکتب الدعوۃ السعودی
الشیخ محمد شریف چنگوانی مدیر مرکز ابن قاسم ملتان
حجرت علامہ احسان الہی ظہیر
فضیلۃ الشیخ صلاح الحصین رئیس الحرمین الشریفین
علامہ پروفیسرساجد میر امیر مرکزیہ
محترم ڈاکٹر عبدالرشید اظہر اسلام آباد
ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب کلیۃ البنات ڈی جی خان
عبدالرحمن السلفیرئیس جامعہ ستاریہ کراچی
سید بدیع الدین شاہ راشدی
عبدالقادر روپڑی
سلطان محمود جلالپوری
حافظ عبداللہ بہاولپوری
محمد حسین شیخوپوری
محترم محمدیحیی میر محمدی
محترم پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی کراچی
پروفیسر محمد ظفر اللہ صاحب مدیر جامعہ ابی بکر اسلامیہ کراچی وغیرہم۔رحمہم اللہ تعالیٰ اجمعین
ان علماء و مشائخ کے علاوہ ملک بھر کے نامور اور جید علماء خطباء بھی جامعہ میں تشریف لا چکے ہیں۔
سہہ ماہی نداء الایمان​
 
Top