• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ کے طلبہ کے لئے جامع مسجد کے اوپر لائبریری میں کتب کی خرید

شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
0
طلبہ جامعہ کے دیرینہ مطالبے کی آخرکار سال قبل تکمیل ہوئی اور جامعہ کی مسجد کے اوپر ایک شاندار لائبریری قائم کردی گئی۔ جس میں فوری طورپر بہت سی کتب مرکزی مکتبہ سے حاصل کی گئی ہیں اور اس سے جامعہ کا ایک تہائی مکتبہ مکمل ہوگیا ہے۔ ان دنوں بطور خاص طلبہ کی دلچسپی اور رہنمائی کے موضوعات پر ایک لاکھ روپے کی کتب خریدی جارہی ہیں، جس کے لئے جامعہ کے سابقہ طالبعلم عبد الحنان کیلانی اور حافظ طاہر اسلام عسکری (خریجین 2006ء) ے کہا گیا ہے کہ وہ کتب کی خریداری کریں۔ موزوں کتب کی فہرستیں عبد الحنان کے پاس تیار ہوچکی ہیں۔ طلبہ بھائیوں نے ماضی میں جن کتب کو مفید پایا، اگر وہ ان کی نشاندہی کریں اور بطور خاص عبد الحنان کیلانی کو مطلع کریں تو اس سے لائبریری کی افادیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
فی الوقت لائبریری کے نگران حافظ مقصود احمد (خریج جامعہ 2010ء) ہیں اور انہوں نے تمام کتب کو لائبریری سائنس کے مطابق محمد اصغر صاحب کی زیرنگرانی مکمل کرلیا ہے۔ مقصود احمد کا موبائل نمبر:03234808230 اور عبد الحنان کیلانی کا موبائل نمبر:03444183680 ہے۔
دوسری طرف اس لائبریری کی تکمیل میں مدینہ یونیورسٹی میں جامعہ کے طلبہ خصوصی محنت کررہے ہیں۔ حافظ احسان الٰہی ظہیر کی سربراہی میں طلبہ جامعہ نے تین ماہ لگاتار مدینہ منورہ کے معارض ومکتبات سے جامعہ کے لئے لاکھوں روپے کی کتب خریدی ہیں، جو عنقریب مکتبہ جامعہ کی زینت بن جائیں گی۔
اپنی لائبریری کی ترتیب میں اپنے ساتھیوں کی آپ بھی مدد کریں۔ اللہ حافظ
 
شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
0
السلام علیکم
بعض تحریریں ایسی متبرک ہوتی ہیں کہ ان کو صرف ملاحظہ کیا جاتا اور آگے بڑھ جایا جاتا ہے، کوئی اس پر تبصرہ یا اضافہ یا مشورہ دینے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ انہی میں سے راقم کا شروع کردہ زیر نظر موضوع اور انس نضر بھائی کا شروع کردہ اس سے اگلا دھاگہ ہے، جسے اب تک 60 حضرات شرف ملاحظہ عطا کرچکے ہیں لیکن کسی نے اضافہ یا ترمیم کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ میری رائے یہ ہے کہ لائبریری کی ترتیب میں قارئین یا زائرین کی جو تجاویز ہوں اور مزید مفید کتب کے نام ان کے پیش نظر ہوں تو ان سے مطلع کیا جائے تاکہ اس لائبریری کی تکمیل وترتیب میں ان کا حصہ بھی شامل ہوجائے۔ امید ہے کہ اس موضوع کا اکلوتا پن اور خاموشی قارئین جلد دور کریں گے۔ اللہ حافظ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
جامعہ میں لائبریری کا قیام بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دینی کتب تو طالب علم کا زیور ہوتی ہیں مسائل کی تحقیق میں کتب کی طرف مراجعت کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔لائبریری کے قیام سے طلبا میں مطالعہ کرنے عادت پڑے گی اگر کوئی طالب علم صرف دس منٹ لائبریری کے وزٹ کے لئے مخصوص کر لے تو اس کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا ان شا اللہ
صرف کتب کا تعارف بھی فائدہ سے خالی نہیں ہے ۔
میرا مشورہ ہے کہ اس لائبریری میں محدث العصر شیخ ابو اسحاق الحوینی الاثری المصری حفظہ اللہ کی تمام کتب ضرور جمع کی جائیں کیو نکہ ان کی کتب بہت مفید ہیں مثلا جنۃ المرتاب ،نصل النبال ،وغیرہ اور شیخ ابو عبیدہ مشہور حسن کی کتب اور شیخ مقبل بن ہادی یمنی کی کتب قابل تعریف ہیں ،اور شیخ البانی کی کتب تو پہلے ہی لائبریری میں کافی کتب ہیں
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ، امام ابن قیم الجوزیۃ، امام محمد بن عبد الوہاب، علامہ البانی، شیخ ابن باز ومحمد بن صالح العثیمین﷭ وغیرہم کی تمام کتب کے عربی ایڈیشن سے لائبریری کو چار چاند لگ جائیں گے، جس سے طلبہ میں عربی زبان سے مانوسیت کے ساتھ ساتھ ہر رطب ویابس کی بجائے صرف معیاری مطالعہ کی عادت پروان چڑھے گی اور دور حاضر کے فتنوں (شرک وبدعات، فتنۂ تکفیر وخروج اور غلوّ وغیرہ وغیرہ) کا شعور اور ان کا حل کا پتہ چلے گا۔ ان شاء اللہ!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
محترم حسن بھائی،
ان شاءاللہ ادارے کے اس اقدام سے طلبہ سمیت دیگر لوگوں کی بھی علمی تشنگی دور ہوگی۔ میں نے تو اب تک لائبریری کے لئے مختص کئے گئے خالی کمرے کو ہی دیکھا تھا۔ جب ایک بہترین ملٹی میڈیا سسٹم کے بارے میں آپ نے بریفنگ دی تھی۔ ویسے کیا اس کتب لائبریری کو ہم آن لائن کر سکتے ہیں؟ یعنی جو بھی کتب اس لائبریری میں موجود ہوں۔ کم سے کم ان کے نام، مصنفین، ناشرین وغیرہ کے نام آن لائن ہوں تاکہ جو کوئی ایسی کسی کتاب میں دلچسپی رکھتا ہو ، اسے معلوم ہو کہ یہ کتاب اس کو محدث کی فلاں لائبریری میں مل سکتی ہے۔ ان شاءاللہ اس سے بھی لائبریری کی تشہیر اور اس سے افادیت میں آسانی ہوگی۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
(1)شاکر صاحب کی تجویز بہت مناسب ہے کہ لائبریری کی آن لائن فہرست دے دی جائے-اس ضمن میں کنگ سعود یونی ورسٹی کی فہرس مکتبات سے مدد لی جا سکتی ہے-
King Saud University Libraries

2)میری رائے میں ائمہ سنت اور علماے سلف کے ساتھ ساتھ اردو ادب کی کتابیں بہ طور خاص مکتبہ کا حصہ ہونی چاھئیں تا کہ دینی مباحث پر لکھنے والے اچھے قلم کار مہیا ہو سکیں-یہ امر لائق تعجب ہے کہ جو ارباب علم مذہب کے نمائندہ سمجہے جاتے رہے ہیں ان کی تحریروں میں ادبی چاشنی مفقود ہے اور شائد اسی سبب سے وہ تحریریں محض مذہبی طبقے تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں اور پڑہے لکھے عوامی حلقوں میں بار نہیں پا سکی ہیں-تعلیم یافتہ گروہ مذیبی موضوعات پر شبلی نعمانیِ،ابوالکلام آزاد،سلیمان ندوی،عبدالماجد دریابادی،سید مودودی اور امین احسن اصلاحی کی تحریروں سے متاثر ہے جس کی وجہ ان کا دلنشیں طرز نگارش ہے-یہ تمام اصحاب اردو ادب میں سند کا درجہ رکھتے ہیں، لیکن ارباب مذہب ان کے انداز فکر و نظر پر تحفظات رکھتے ہیں جو بہت حد صحیح بھی ہیں-مذکورہ حضرات کے افکار و تصورات میں بعض کمزور پہلوؤں کےباوصف ان کی نگارشات میں خیرکا رجحان غالب ہے لیکن بعض لکھاری ایسے ہیں جو راہ صواب سے کلیۃ منحرف ہیں اور ان کی تحریریں ادبی اعتبار سے قاری کے لئے انتہائی جاذب توجہ ہیں-ان میں نمایاں نام نیاز فتحپوری اور غلام احمد پرویز کے ہیں-فی زمانہ بھی امت کے اجتماعی دھارے سے الگ ہوکر افکار دینی کی تعبیر و تشکیل میں مصروف کار بعض حلقوں کا اسلوب تحریر خاصا متاثر کن ہے-اس سلسلہ میں جناب جاوید احمد صاحب غامدی اور ان کے حلقہ فکر کی مثال دی جاسکتی ہے-
ماضی قریب میں ادارہ ثقافت اسلامیہ کے ارباب قلم کی تحریریں بھی انتہائی اعلیٰ پائے کی حامل ہوتی تھیں-خلیفہ عبدالحکیم، مولانا حنیف ندوی،مولانا جعفر شاہ پھلواروی، سید رئیس جعفری ندوی اور سراج منیر ایسے اہل قلم اس ادارے سے وابستہ رہے ہیں،مگر اس ادارے کا فکر اور تعبیر شریعت کا اسلوب ہمیشہ سے علماے امت کے ہاں ہدف جرح و تنقید رہا ہے-
اس کے برعکس ٹھیٹھ مذہبی طبقے میں اس طرح کے انشاءپرداز نہ ہونے کے برابر ہیں-میرے ناقص مطالعہ کی حد تک مختلف مسالک میں ادبی اسلوب میں لکھنے والے مرحوم علما یہ ہیں:
قاضی سلیمان منصورپوری، مولانا اسماعیل سلفی(اھل حدیث)
مولانا عامر عثمانی،مولانا سعید احمد اکبرآبادی(دیوبندی)
پیرکرم شاہ ازہری(بریلوی)
ماہرالقادری (شاعروادیب، علماے دیوبند سے متاثر)
موجودہ علماے اھل حدیث میں سے مولانا اسحاق بھٹی،حافظ صلاح الدین یوسف اور مولانا خالد سیف کا طرزتحریر ادب وانشاء کے لحاظ سے عمدہ ہے-
مجھے جامعہ کی لائبریری کے لئے خریدارئ کتب میں معاونت کے لئے کہا گیا ہے چنانچہ میرا ارادہ ہے کہ مذکورہ بالا تمام مصنفین کے ساتھ ساتھ اردو ادب کی معیاری کتابیں خرید کر مکتبہ کی زینت بنائی جائیں-دارالمصنفین اعظم گڑھ،ھند کی کتابیں بہ طور خاص منگوانے کی کوشش کی جائے گی-ان شاءاللہ -احباب سے گزارش ہے کہ اس باب میں اپنے قیمتی مشوروں اور تجاویز سے آگاہ فرمائیں تاکہ اس کام کو زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے-جزاکم اللہ خیرا
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
موجودہ علماے اھل حدیث میں سے مولانا اسحاق بھٹی،حافظ صلاح الدین یوسف اور مولانا خالد سیف کا طرزتحریر ادب وانشاء کے لحاظ سے عمدہ ہے-
مجھے جامعہ کی لائبریری کے لئے خریدارئ کتب میں معاونت کے لئے کہا گیا ہے چنانچہ میرا ارادہ ہے کہ مذکورہ بالا تمام مصنفین کے ساتھ ساتھ اردو ادب کی معیاری کتابیں خرید کر مکتبہ کی زینت بنائی جائیں-دارالمصنفین اعظم گڑھ،ھند کی کتابیں بہ طور خاص منگوانے کی کوشش کی جائے گی-ان شاءاللہ -احباب سے گزارش ہے کہ اس باب میں اپنے قیمتی مشوروں اور تجاویز سے آگاہ فرمائیں تاکہ اس کام کو زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیا جاسکے-جزاکم اللہ خیرا
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گزارش یہ ہے کہ جن ذمہ داران بھائیوں کی کتب کی خریداری کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ان سے میں گزارش کروں گا کہ جو کتب خرید لی گئی ہیں یا جو خریدنی ہیں اور ان کی لسٹ بنا لی گئی ہے اس کو آن لائن کیا جائے تاکہ مشورہ دینے والے بھائی کو آسانی رہے کہ کون سی کتاب کا اضافہ ضروری ہے۔صرف مصنفین کا تذکرہ کرنے سے صحیح کام نہیں ہو گا بلکہ مختلف افراد کے ذہن میں ایک ہی مصنف کی مختلف کتب ہوں گی۔اس لیے جو لسٹ تیار کی گئی ہے اس کو آن لائن کیا جائے تاکہ رائے دینے والے کی رائے کوئی حتمی صورت اختیارکر سکے اور دی گئی رائے رائیگاں نہ جائے۔جزاکم اللہ خیرا
 
Top