• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامع ترمذی اردو جلد دوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,716
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
جامع ترمذی اردو جلد دوم (انصار السنہ)
مصنف
امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

Title Page --- Jami-Tirmizi-Urdu-Ansar-us-Sunnah-02.jpg

تبصرہ

جامع ترمذی حدیث کی معروف کتبِ صحاح ستہ میں سے اہم کتاب ہے امام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنا دیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہے اس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہر حدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یا ضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے امام ترمذی رحمہ اللہ نے مذاہب فقہاء بھی بیان کیے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔مختلف اہل علم نے جامع ترمذی کی متعدد شروحات لکھی ہیں اور محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔ زیرنظر ’’جامع ترمذی اردو‘‘ انصار السنہ پبلی کیشز،لاہور کی مطبوعہ ہے سلیس و رواں ترجمہ اور جامع شرح استاد الحدیث ابو انس محمد یحییٰ گوندلوی رحمہ اللہ نے تحریر کی ہے ۔مترجم رحمہ اللہ نے ترجمہ زیادہ تر اعتماد تحفۃ الاحوذی پر کیا ہے۔اور تعلیقات و فوائد تحریر کرنے کا فریضہ فضیلۃ الشیخ ابو اواب محمد یحییٰ عارفی حفظہ اللہ نے انجام دیا ہے ۔جبکہ محترم نصیر احمد کاشف صاحب نے علامہ البانی رحمہ اللہ کے تحقیقی افادات سے استفادہ کر کے تحقیق و تخریج کا فریضہ بطریق احسن انجام دیا ہے۔(م۔ا)
جلد دوم​
 
Top