• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جانوروں کی قربانی اور اللہ کی صفت رحم پر لبریز اور دہریہ کے اعتراضات کا جواب :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
12006309_880200072049851_741297442023864481_n (1).jpg



جانوروں کی قربانی اور اللہ کی صفت رحم پر لبریز اور دہریہ کے اعتراضات کا جواب :


سوال :

ایک غیر مسلم نے سوال کیا کہ قرآن میں اکثر مقامات پر آیا ہے کہ خدا رحمان ورحیم ہے، تو پھر آخر کیوں خدا نے جانوروں کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔ ؟ ِ


الجواب :-

ساری کائنات ﷲ تعالی کی ملکيت ہے ،وہی حقیقی حاکم ہے ،تمام انسانوں کو اسی کے حکم کے تابع ہوکر زندگی گزارنی چائیے ،

کیونکہ اس نے ہم پر انعام واکرام کی بارش کر رکھی ہے ،اس کے انعامات سے غلہ، سبزی اور حلال جانور کا گوشت ہے ،جو انسانی غذا ہے ،حلال جانور کو ذبح یا قربانی کرنے کا حکم دینا دراصل ہم سب پر اس کا انعام واکرام ہے ،اگر وہ اس کی اجازت نہیں دیتا تو ہم اپنی اہم ترین غذائیت سے محروم رہ جاتے ،اس کا یہ حکم ہرگز اس کے رحمان ورحیم ہونے کے خلاف نہیں ہے ،کیونکہ ہر شئی کو اس نے ایک مدت خاص تک کے لئے پیدا کیا ہے ،جب اس کی وہ مدت خاص پوری ہوجاتی ہے تو اس کو موت کی آغوش میں سلا دیتا ہے ،کبھی موت کو کسی جاندار پر ذبح وقتل کے ذریعہ طاری کرتا ہے ،اور کبھی کسی مرض کے ذریعہ ،بہر حال یہ سب اسباب موت ہیں ۔۔

الغرض ایک حقیقی مصور کی یہ مختلف تصاویر ہیں ۔۔ وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر کو جس طرح چاہتا ہے مٹادیتا ہے ،کسی کو حکم دیتا ہے کہ اس کو چاک کردے، کیا یہ مصور کی بے رحمی کہی جائے گی ۔۔؟؟؟

اگر وہ ابتداء ہی سے نہ تصویر کشی کرتا تو یہ اس کا ظلم یا بے رحمی ہوتی۔۔۔؟

اس طرح بعد کا یہ عمل بھی بے رحمی نہیں کہا جا سکتا !!

لطیفہ :

بڑے جانوروں کی قربانی پر ان نام نهاد جعلى دہریوں اور ديسى لبرلز اور نام نہاد "جانور پرست" این جی اوز کو شديد اعتراض ہے جو سال بهر چھوٹے پرندوں اور نباتات اور مرغ و مچھلی کو ایک ڈکار میں کھاتے ہیں ۔۔۔

اس وقت انہیں یاد نہیں آتا کہ کیا یہ اللہ کی صفت رحیمت اور اس کے رحم و کرم کے خلاف نہیں !!

پھر یہ وہ لوگ ہیں جو کہ جانوروں کی سواری پر کبھی نہیں چیختے اس کے دودھ پینے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا ۔۔!!

مردہ جانوروں کی کھال سے بنے جوتے پہن کر ہیرو بنتے ہوئے انہیں زرا سی بھی شرم محسوس نہیں ہوتی !! جانورں کی چربی سے چراغ جلانے پر ان کے سینے میں درد نہیں اٹھتا !!

جانوروں کے بال اور جسمانی اعضاء اور ہڈی وغیرہ سے بنائے جانے والے مختلف پراڈکٹس پر یہ جانوروں سے محبت کرنے والے سراپا درد بنے نظر نہیں آتے جانوروں کے بھوکے پیاسے مرجانے تک ان کی جیبوں سے دو پھوٹی کوڑی باہر نہیں نکلتی ۔!!

مزید اس قسم کے جملہ اعتراضات کے جوابات کے لئے پیارے قارئین نیچے دی جارہی کتابوں کو ضرور پڑہیں ۔۔

ڈاکٹر ذاکر نائک کی کتاب : گوشت خوری جائز یا ناجائز


http://www.only1or3.com/…/gosht%20khori%20jaiz%2…/index.html

مولانا حكيم بشير احمد صاحب كى : مباحثہ گوشت خوری

http://www.only1or3.com/…/mubahisa-e-gosht%20kho…/index.html


 
Last edited:

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
کوئی کتاب ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی ،لنک کلک کرنے کے بعد اونلی ون کا اسٹیٹک صفح کھلتا ہے۔
لنک کی تصحیح فرمائیں
اور ہاں یہ شاید اس لیے کیونکہ نیچے ایسا لکھا آتا ہے
This domain name expired on Sep 5 2015 12:10:14:000PM
Click here to renew it.


شکریہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کوئی کتاب ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی ،لنک کلک کرنے کے بعد اونلی ون کا اسٹیٹک صفح کھلتا ہے۔
لنک کی تصحیح فرمائیں
اور ہاں یہ شاید اس لیے کیونکہ نیچے ایسا لکھا آتا ہے
This domain name expired on Sep 5 2015 12:10:14:000PM
Click here to renew it.


شکریہ
جی ہاں domain expired ہو گیا ہے

فیس بک سے پوسٹ کیا تھا اس کا لنک یہ ہے

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=880200072049851&set=gm.423612324496480&type=1&theater
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کوئی کتاب ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی ،لنک کلک کرنے کے بعد اونلی ون کا اسٹیٹک صفح کھلتا ہے۔
لنک کی تصحیح فرمائیں
اور ہاں یہ شاید اس لیے کیونکہ نیچے ایسا لکھا آتا ہے
This domain name expired on Sep 5 2015 12:10:14:000PM
Click here to renew it.


شکریہ
بھائی ویڈیو شیئر کر رہا ہو

مسلمان قربانی کیلیۓمعصوم جانورں کاقتل کیوں کرتےہیں؟

★ ایک ہندو کا سوال کہ اسلام ایک ظالم مذہب ہے جو قربانی کیلیۓ معصوم جانوروں کا قتل کرتا ہے

★ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا -◄ قرآن و سنت کی روشنی میں خوبصورت جواب ضرور دیکھیۓ اور زیادہ سےزیادہ Share کرکےاپنےلیےصدقہ جاریہ بنائیں۔


 

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
یہ ویڈیو پرانی ہو چکی ہے یہاں بات کتاب کی تھی ، بھائی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
GoshtKhoriJaizyaNajaiz_0000.jpg
گوشت خوری جائز یا ناجائز

دنیا جہان میں مختلف نظریات اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں-لہذا ایک دوسرے کے نقطہ ہائے نگاہ کی تفہیم کے لیے بحث مباحثوں اور مناظروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا-زیر نظر کتاب میں بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک اور رشمی بھائی زاویری کے درمیان ''گوشت خوری جائز یا ناجائز'' کے موضوع پر ہونے والےمباحثے کو مرتب کیا گیا ہےجس میں فریقین کی طرف سے اپنے مؤقف کے اثبات میں جدید سائنسی حقائق کی روشنی میں پرزور دلائل دئیے گئے ہیں-کتاب کے دوسرے حصے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے موضوع سے متعلقہ سوالات کا بالدلائل تسلی بخش جواب پیش کیا ہے- ان سوالات کا تعلق دنیا میں کھائے جانے والی مختلف غذاوؤں سے متعلق تھا کہ کون کون سی غذا جس کو دین اسلام حرام قرار دیتا ہے اور اس کی کیا حکمتیں ہیں اور جن غذاوؤں کو حلال قرار دیتا ہے اس میں کیا کیا فوائد ہیں-



 
Top