محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
جانوروں کی قربانی اور اللہ کی صفت رحم پر لبریز اور دہریہ کے اعتراضات کا جواب :
سوال :
ایک غیر مسلم نے سوال کیا کہ قرآن میں اکثر مقامات پر آیا ہے کہ خدا رحمان ورحیم ہے، تو پھر آخر کیوں خدا نے جانوروں کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔ ؟ ِ
الجواب :-
ساری کائنات ﷲ تعالی کی ملکيت ہے ،وہی حقیقی حاکم ہے ،تمام انسانوں کو اسی کے حکم کے تابع ہوکر زندگی گزارنی چائیے ،
کیونکہ اس نے ہم پر انعام واکرام کی بارش کر رکھی ہے ،اس کے انعامات سے غلہ، سبزی اور حلال جانور کا گوشت ہے ،جو انسانی غذا ہے ،حلال جانور کو ذبح یا قربانی کرنے کا حکم دینا دراصل ہم سب پر اس کا انعام واکرام ہے ،اگر وہ اس کی اجازت نہیں دیتا تو ہم اپنی اہم ترین غذائیت سے محروم رہ جاتے ،اس کا یہ حکم ہرگز اس کے رحمان ورحیم ہونے کے خلاف نہیں ہے ،کیونکہ ہر شئی کو اس نے ایک مدت خاص تک کے لئے پیدا کیا ہے ،جب اس کی وہ مدت خاص پوری ہوجاتی ہے تو اس کو موت کی آغوش میں سلا دیتا ہے ،کبھی موت کو کسی جاندار پر ذبح وقتل کے ذریعہ طاری کرتا ہے ،اور کبھی کسی مرض کے ذریعہ ،بہر حال یہ سب اسباب موت ہیں ۔۔
الغرض ایک حقیقی مصور کی یہ مختلف تصاویر ہیں ۔۔ وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر کو جس طرح چاہتا ہے مٹادیتا ہے ،کسی کو حکم دیتا ہے کہ اس کو چاک کردے، کیا یہ مصور کی بے رحمی کہی جائے گی ۔۔؟؟؟
اگر وہ ابتداء ہی سے نہ تصویر کشی کرتا تو یہ اس کا ظلم یا بے رحمی ہوتی۔۔۔؟
اس طرح بعد کا یہ عمل بھی بے رحمی نہیں کہا جا سکتا !!
لطیفہ :
بڑے جانوروں کی قربانی پر ان نام نهاد جعلى دہریوں اور ديسى لبرلز اور نام نہاد "جانور پرست" این جی اوز کو شديد اعتراض ہے جو سال بهر چھوٹے پرندوں اور نباتات اور مرغ و مچھلی کو ایک ڈکار میں کھاتے ہیں ۔۔۔
اس وقت انہیں یاد نہیں آتا کہ کیا یہ اللہ کی صفت رحیمت اور اس کے رحم و کرم کے خلاف نہیں !!
پھر یہ وہ لوگ ہیں جو کہ جانوروں کی سواری پر کبھی نہیں چیختے اس کے دودھ پینے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا ۔۔!!
مردہ جانوروں کی کھال سے بنے جوتے پہن کر ہیرو بنتے ہوئے انہیں زرا سی بھی شرم محسوس نہیں ہوتی !! جانورں کی چربی سے چراغ جلانے پر ان کے سینے میں درد نہیں اٹھتا !!
جانوروں کے بال اور جسمانی اعضاء اور ہڈی وغیرہ سے بنائے جانے والے مختلف پراڈکٹس پر یہ جانوروں سے محبت کرنے والے سراپا درد بنے نظر نہیں آتے جانوروں کے بھوکے پیاسے مرجانے تک ان کی جیبوں سے دو پھوٹی کوڑی باہر نہیں نکلتی ۔!!
مزید اس قسم کے جملہ اعتراضات کے جوابات کے لئے پیارے قارئین نیچے دی جارہی کتابوں کو ضرور پڑہیں ۔۔
ڈاکٹر ذاکر نائک کی کتاب : گوشت خوری جائز یا ناجائز
http://www.only1or3.com/…/gosht%20khori%20jaiz%2…/index.html
مولانا حكيم بشير احمد صاحب كى : مباحثہ گوشت خوری
Last edited: