• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جان بوجھ کر یا انجانے میں مشرک کے لیے مغفرت کی دعا کے بارے میں سوال

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
سوال: ایک شخص کسی مشرک کے مر نے کے بعد جان بوجھ کر اس کے لیے دعائے مغفرت کرتا رہے لیکن خود موحد ہو تو کیا یہ بھی مشرکین میں سے ہو جائے گا یا نہیں؟اور اگر ایسا جان بوجھ کر نہ کرے یعنی اسے علم نہ ہو کہ مرنے والا مشرک تھا یا نہیں تو کیا پھر اس دعا کرنے والے موحدکی نجات ممکن ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
مشرک کے لیے دعا کرنے سے کوئی مشرک نہیں ہو جاتا ہے، ہاں اس نے ایک ایسے فعل کا ارتکاب کیا ہے کہ جس سے اسے منع کیا گیا تھا لہذا ایسا موحد جو مشرکین کے لیے دعا کرے، گناہ گار ہو گا لیکن مشرک نہیں ہو گا۔
جہاں تک علم نہ ہونے کی بات ہے تو علم نہ ہونے کی صورت میں انسان سے مواخذہ نہیں ہے۔
 
Top