میں نے یہ تو نہیں لکھا کہ میں جاوید چوہدری کا مداح ہوں (ابتسامہ)
میں ان کے کالموں کا مداح ہوں۔ ان کے بیشتر کالمز عوام وخواص اور مملکت پاکستان کے مفاد میں ہوتے ہیں اور اور قارئین کی مثبت رہنمائ کرتے ہیں۔ اسی لئے یہ کالمز مجھے بھی پسند ہیں۔ وہ سالانہ دو سو سے زائد ایسے ہی مفید کالم لکھتے ہیں۔لیکن چونکہ وہ قرآن و حدیث کے علمی خزانہ سےسیراب نہیں ہیں اس لئے جب کبھی بھی، جی ہاں کبھی کبھی یعنی سال دوچار یا پانچ دس بار وہ دینی موضوعات پر قلم اٹھاتے ہیں تو موضوع کا حق ادا نہیں کرپاتے۔ گو وہ ساتھ ہی علمائے کرام سے بھی درخواست کرتے رہتے ہیں کہ اگر وہ غلط ہوں تو ان کی رہنمائی فرمائیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ کبھی کسی عالم دین نے ان کی کسی ایسے کالم کے جواب میں انہیں درست راہ دکھلانے کی کوشش نہیں کی۔ چنانچہ مجبوراً میرے جیسا کم علم انسان اپنی کم علمی کے باجود جاوید چوہدری کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتا رہتا ہے کہ وہ دینی موضوعات پر ان کے کالمز درست اور مبنی بر قرآن و حدیث نہیں ہوتے۔
واللہ اعلم بالصواب
کالمز کس کے ہیں؟ غالبا جاوید چوہدری کے۔۔۔یا نہیں!؟
علامہ طاہر القادری بڑا زبردست لکھتے ہیں ، واضح کر دوں کہ میں ان کی اسلامی"تحریکات" کی بات نہیں کر رہی ہوں۔
مگر میں ان کی تحاریر کی مداح نہیں ہوں!
یوسف بھائی مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس موضوع پر تحقیق کی ضرورت ہے کہ جس انسان کا اسلامی نقطہ نظر ہمارے سامنے موجود ہو ،کیا اس سے وابستہ ہر ہر چیز ٹھکرائی دی جائے یا اپنی پسند سے چند ایک چیز کو پسند کرتے رہیں؟؟؟کیا اسلام ہمیں اس کی اجازت دیتا ہے؟
باقی بھائی آپ کی کوشش اچھی ہے۔اللہ جزائے خیر سے نوازے۔آمین