• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاوید چوہدری کو آپ کی مدد چاہیے

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
توبہ
جاوید چوہدری صاحب کو اشد ضرورت ہے راہنمائی کی اور
انھیں محب الوطنی اور اسلام دکھاوے کے لیے چاہیئے ، تعجب ہے کہ یہ مولانا کون ہیں جو ایسی فکر پر لاجواب ہیں!
باقی تفصیل سے نکات پر لکھوں گی،باذن اللہ
جزاک اللہ خیرا ماریہ بہن۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310

آرٹیکل میں موجود ہے کہ یہ شیعہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
رہی بات چودہری صاحب کی تو میں نے تو کبھی خاص سنا نہیں انکو البتہ دیکھا ہے ٹی وی میں تو جو اوصآف ان صاحب نے اپنے یہان گنوائے ہیں ویسے شکل سے لگتے نہیں۔۔
باقی دلوں کی اللہ جانتا ہے۔
اور ایک اور بات اس تحریر کو پڑھنے سے لگتا ہے کہ جتنی یہ شو کر رہے ہیں کہ میں محب وطن ہوں تو حقیقت میں غور سے پڑھا جائے تو یہ تحریر پاکستان مخالف بھی ہے۔۔
 
معذرت کہ مجھے ان کا شیعہ ہونا نہیں ملا۔۔۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
آخری پہرے میں دیکھیں۔۔۔
"اور قم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل آپ جیسے علماء کرام"
قم یونیورسٹی ایران میں شیعہ کی بڑی یونیورسٹی ہے۔۔
 
123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
پیاسا پیاسوں کے پاس چلا آیا
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
آخری پہرے میں دیکھیں۔۔۔
"اور قم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل آپ جیسے علماء کرام"
قم یونیورسٹی ایران میں شیعہ کی بڑی یونیورسٹی ہے۔۔
اشارۃ النص ۔
لیکن بہر صورت اور احتمال بھی موجود ہے ۔

یا تو جاوید چودھری کسی عالم کے پاس گیا ہی نہیں اور یہ سب کہانی زور قلم کا نتیجہ ہے ۔
اگر گئے ہیں تو واقعات نقل کرنے میں دیانتداری سے کام نہیں لیا ۔
کسی بڑے عالم دین کے پاس جانے کی بجائے جاوید چودھری صاحب جب مدینہ میں آئیں تو ہم میں سے کسی طالبعلم سے اس حوالے سے گفتگو کرلیں ۔
جاوید چودھری صاحب سیرت النبی سے کی بہت ساری کتابیں پڑھنے کا دعوی کرتے ہیں کم از کم کوئی ایک کتاب دھیان سے پڑتے تو انہیں یہ بات ضرور مل جاتی کہ تنقید سے بالا کوئی شخصیت نہیں ہوسکتی ۔ جہاں سید الانبیاء اور ان کے ساتھیوں کو ’’ بے دین ‘‘ کہہ دیا جاتا ہے وہاں ’’ جاوید چودھری ‘‘ کیا چیز ہے ۔
صرف کالم نمائی کے شوق میں یہ سب لکھ مارا ہے ورنہ میں نے نہیں سمجھتا کہ ان کو اتنی بنیاد باتوں کا علم نہیں ہے ۔
’’ جاوید چودھری ‘‘ صاحب ایک بات سمجھ لیں کہ سچا مسلمان ہونا اور محب وطن ہونا یہ عوام سے پوچھنے کی بجائے اپنے دل سے پوچھیں اور دل سے جو جواب آئے انصاف کے ساتھ کالم میں لکھ دیں ، ان کے ساتھ ساتھ بہت سوں کا بھلا ہونے کی امید ہے ۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562

جاوید صاحب تو خود کو کوئی ”توپ قسم کی چیز“ سمجھتے ہیں، جنہیں دنیا جہان سے ”دعوت نامے“ موصول ہوتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی انہیں ”ان کی حقیقت“ بتلا کر ان سے گفتگو کرنا چاہے تو شاید ہی وہ اس پر آمادہ ہوں۔ البتہ ان کے مسئلے کا ایک ”نفسیاتی حل“ یہ ہوسکتا ہے کہ انہیں بہ حیثیت ”عزت مآبِ صحافت“ مدینہ یونیورسٹی آنے کی دعوت دی جائے اور ان سے ”درخواست“ کی جائے کہ وہ چند روز یہاں کے طالب علموں کے ساتھ گذاریں تاکہ یہاں کے طالب علم ان سے کچھ (صحافتی امور وغیرہ) ”سیکھ“ سکیں۔ اور ان سے بعض دینی معاملات پر گفتگو کرسکیں۔ اگر ”اس قسم“ کا کوئی دعوت نامہ ”آفیشلی“ ملے تو وہ بخوشی اپنے کسی اگلے غیر ملکی دورہ میں ”مدینہ“ کو بھی شامل کرلیں گے۔ میرا خیال ہے کہ اگر جاوید چوہدری کو ”مشرف بہ اسلام“ کئے بغیر ان کی ”اصلاح“ کا ایسا کوئی سنجیدہ منصوبہ بنایا جائے کہ وہ ”غیر محسوس طریقہ“ سے (ہی) ”داعی اسلام“ بن جائے (جب کوئی گلوکار ایسا کرسکتا ہے تو صحافی بدرجہ بہتر کر سکتا ہے) تو میرا خیال ہے کہ وہ خود سدھرے یا نہ سدھرے، لیکن کم از کم اس کے قلم سے دو مثبت نتائج تو ضرور ” برآمد“ ہوسکتے ہیں 1۔ اسلام کی منفی ترویج و اشاعت کا خاتمہ یا اس میں کمی 2۔ اسلام اور اسلامی اقدار کی (کسی نہ کسی حد تک ) ترویج و اشاعت
واللہ اعلم
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
آخری پہرے میں دیکھیں۔۔۔
"اور قم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل آپ جیسے علماء کرام"
قم یونیورسٹی ایران میں شیعہ کی بڑی یونیورسٹی ہے۔۔
اشارۃ النص ۔

محترم بھائیو میرے خیال میں باریک لکھا ہونے کی وجہ سے سرسری دیکھتے ہوئے آپ نے غور نہیں کیا اس نے شیعہ سنی اہل حدیث تینوں پر چوٹ کی ہے اور جہاں قم لکھا ہے وہ پورا جملہ پڑھیں تو یہ ہے کہ الازہر اور مدینہ یونیورسٹی اور قم یونیورسٹی سے فارغ----

جہاں تک اسکی خرافات کا تعلق ہے تو یہ بھائی خود بھی ان باتوں پر عمل نہیں کرنے کو تیار ہوں گے
یعنی لوگوں کی آنکھ میں تو انکو تنکے پر اعتراض ہے اور اپنی آنکھ کا شہتیر بھی نظر نہیں آتا
یہ جواب مانگ رہے ہوتے ہیں جیسے قارئین کے سامنے پیش کریں گے تاکہ لوگوں کو یہ تاثر ملے کہ لاجواب سوال ہے مگر جب انکی تلبیسیت کے پول کھولے جاتے ہیں تو پھر اسکو سامنے کبھی نہیں لائیں گے

کوئی ان کا جاننے والا ایسا ہے کہ جو ان سے پوچھ کر بتا دے کہ اگر انکو جواب دیا جائے تو اسکا حوالہ دے کر کالم لکھیں گے اگر ہمت ہے تو-

دو دن خاصی مصروفیت رہی کل بھی کچھ مصروفیت ہو گی اب نیا سبق بھی تیار کرنا ہے اسکے بعد فرصت سے اس پر جواب لکھوں گا ان شاءاللہ
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
میرا خیال ہے کہ اگر جاوید چوہدری کو ”مشرف بہ اسلام“ کئے بغیر ان کی ”اصلاح“ کا ایسا کوئی سنجیدہ منصوبہ بنایا جائے کہ وہ ”غیر محسوس طریقہ“ سے (ہی) ”داعی اسلام“ بن جائے (جب کوئی گلوکار ایسا کرسکتا ہے تو صحافی بدرجہ بہتر کر سکتا ہے) تو میرا خیال ہے کہ وہ خود سدھرے یا نہ سدھرے، لیکن کم از کم اس کے قلم سے دو مثبت نتائج تو ضرور ” برآمد“ ہوسکتے ہیں 1۔ اسلام کی منفی ترویج و اشاعت کا خاتمہ یا اس میں کمی 2۔ اسلام اور اسلامی اقدار کی (کسی نہ کسی حد تک ) ترویج و اشاعت
جی محترم بھائی آپکی تجویز درست ہے اور منصوبہ میرے خیال میں یہی ہو سکتا ہے جو میں نے اوپر پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسکو اس بات پر قائل کیا جائے کہ آپ جب مولویوں کے خلاف لکھتے ہیں یا شرک کی تبلیغ اشارۃ کر رہے ہوتے ہیں تو پھر تھوڑی سی ہمت کریں اور مخالف کی طرف سے جواب بھی لیں ہم اس فورم والے ساتھیوں کی طرف سے ایک متفقہ جواب آپ کو دیں گے پھر آپ اسکو مختصرا لکھ کر اس کا جواب دے دیں تاکہ دونوں طرف کی بات پہنچ سکے
 
Top