• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جاوید چوہدری کو آپ کی مدد چاہیے

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
آپ کی تجویز بہت خوب ہے۔ اگر اخبارات و جرائد میں آپ کے (یا کسی اور کے) ایسے روابط موجود ہیں تو آگے بڑھئے اور اچھا لکھنے والوں کو ایسے لوگوں سے ملوائیے جو ان کی تحریریں شائع کرسکیں۔

بھائی میرے خیال میں تو یہ مشکل کام نہیں بس لکھنے کا سلیقہ ہونا چاہئے اور کسی بھی جریدے میں آپ لکھنا شروع کر دیں انکو اپنی تحریریں میل کرتے رہیں ایک دو دفعہ آپ کو شائد جواب نہ ملے لیکن ان شاء اللہ کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔۔
میں خود ایک عام سے لڑکے کو جانتا ہوں جو چھوٹی چھوٹی تحاریر لکھتا تھا اور اب وہ بڑے مضمون لکھتا ہے۔۔
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
میرے خیال سے ’’ غیر موجودگی ‘‘ کی اس گفتگو سے بہتر ہے کہ عملی طور پر قدم اٹھایا جائے ، جیسا کہ یوسف بھائی کی تجویز ہے۔
شہرت بہت بڑی بیماری ہے ، اور اس وقت بہترین قلم کاروں میں ایک نام جاوید چوہدری کا بھی ہے ، اگر وہ واقعی ہی حق کی تلاش میں ہوئے تو اللہ ان شاء اللہ ہدایت دینے والا ہے ، ورنہ وہ الفاظوں سے کھیلنا اور لوگوں کے جذبات بہلانا بخوبی جانتے ہیں۔اس سے ان کی ریٹنگ بڑھتی ہے۔
الفاظ کہیں یا پھر لفظوں استعمال کریں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یوسف ثانی صاحب ،
تمام اراکین کا مجھے پتہ نہیں ، البتہ مجھ سمیت کئی اہل فورم کی یہ رائے ہے کہ اس کام ( صحافیوں کی اصلاح ) کے لیے آپ ایسے رکن ہیں جو بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
ورنہ کئی اہلیت نہیں رکھتے ، کچھ کا وقت نہ ہونے کا بہانہ ، کچھ دلچسپی نہیں رکھتے ۔۔۔۔ الخ
آپ سے گزارش ہے کہ اس کام کو دین کی بہترین خدمت اور معاشرے کی اہم ترین ضرورت سمجھتے ہوئے ، حسب استطاعت آگے بڑھائیں ۔ جس طرح مختلف مسالک کے مابین بحثوں کے شوقین بہت ہیں ، اس طرح کے لوگ بھی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حیرت ہے ، تحریری طور پر یوسف بھائی تو پہلے سے ہی یہ کام سر انجام دے رہیں ہیں۔
ہاں یہ اصرار بنتا ہے اور یوسف بھائی اہل بھی ہیں کہ وہ ’’ وفد ‘‘ کی صورت میں ان سے ملاقات کریں۔
اس ضمن میں ایک شکوہ ہونا چاہیئے کہ نہ کوئی تھریڈ بنایا ، نہ تمام اراکین کو ٹیگ کیا کہ اس اہم کام پر توجہ دیں! پھر ایک منظم نظام کیسے تشکیل پاتا!
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
حیرت ہے ، تحریری طور پر یوسف بھائی تو پہلے سے ہی یہ کام سر انجام دے رہیں ہیں۔
ہاں یہ اصرار بنتا ہے اور یوسف بھائی اہل بھی ہیں کہ وہ ’’ وفد ‘‘ کی صورت میں ان سے ملاقات کریں۔
اس ضمن میں ایک شکوہ ہونا چاہیئے کہ نہ کوئی تھریڈ بنایا ، نہ تمام اراکین کو ٹیگ کیا کہ اس اہم کام پر توجہ دیں! پھر ایک منظم نظام کیسے تشکیل پاتا!

یہ اچھا کام ہے لیکن میرے خیال میں اس کا فائدہ نہیں ہو گا اول تو جانا ایسے ہے جیسے "بلی کی گردن میں گنٹی کون ڈالے" پھر اس کے پاس جا کر بحث مباحثہ کرنا ظاہر سی بات ہے وہ بھی صحافی ہے بات کرنا اور بات کو الجھانا اسکا فن ہے۔۔ پھر اگر اس کے پاس چلے بھی گیئے تو ایسے لوگ وقتی تسلیاں دے دیتے ہیں اور ہاں میں ہاں ملا لیتے لیکن رہتے پھر بھی وہی کے وہیں ہیں۔۔
بہتر یہی ہے کہ قلم کا جواب قلم سے ہو تاکہ وہ بھی جواب پڑھے اور عوام کو بھی پتہ چلے۔۔۔واللہ اعلم
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہ اچھا کام ہے لیکن میرے خیال میں اس کا فائدہ نہیں ہو گا اول تو جانا ایسے ہے جیسے "بلی کی گردن میں گنٹی کون ڈالے" پھر اس کے پاس جا کر بحث مباحثہ کرنا ظاہر سی بات ہے وہ بھی صحافی ہے بات کرنا اور بات کو الجھانا اسکا فن ہے۔۔ پھر اگر اس کے پاس چلے بھی گیئے تو ایسے لوگ وقتی تسلیاں دے دیتے ہیں اور ہاں میں ہاں ملا لیتے لیکن رہتے پھر بھی وہی کے وہیں ہیں۔۔
بہتر یہی ہے کہ قلم کا جواب قلم سے ہو تاکہ وہ بھی جواب پڑھے اور عوام کو بھی پتہ چلے۔۔۔واللہ اعلم
چند پوسٹس پہلے یوسف بھائی نے ایک تجویز شامل کی تھی کہ انھیں کچھ اہم اسلامی کتب دی جائیں ، جن کے مطالعہ سے ان کو اسلام سے واقفیت حاصل ہو ، اور ان کے مطالعے کے بعد ان کے تحریری انداز میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔
بہرحال ملاقات اور ’’ تحریری ملاقات ‘‘ دونوں ایک ساتھ کرنا بھی بہتر ہے۔واللہ اعلم!
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
جاوید چوہدری کا شمار پاکستان کے ٹاپ ریٹڈ کالم نگاروں میں ہوتا ہے۔بہت سے لوگ ان کے متاثرین میں شامل ہیں ۔۔۔اگر کوئی ان کے طرزِ فکر میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ صرف ایک شخص کی یا ایک خاندان کی اصلاح نہیں ہو گی بلکہ ہزاروں لوگوں کو اس سے فائدہ ہو گا ان شاء اللہ۔۔۔
جب بھی کوئی ایسا کالم منظرِ عام پر آتا ہے ہم سب یہت ذوق وشوق سے اس پر تبصرے کرتے ہیں لیکن اس کا عملاً کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔۔۔۔کوئی شخص اگر ہمت کر کے درج بالا کسی بھی تجویز پر عمل کر لے تو یقین جانیے اس کا یہ عمل بہت سود مند ثابت ہو گا ان شاء اللہ۔۔۔۔اللہ تعالی قطرے میں قلزم کی تاثیر پیدا کرنے پر قادر ہیں ۔۔۔کوشش کرنا ہمارا کام ہے اور اس میں برکت پیدا کرنا اللہ کے ذمہ ہے۔۔
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّـهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ﴿٦٩﴾
ویسے میرا ذاتی خیال ہے کہ اس سلسلے میں ان کو کتابوں کا تحفہ دینے والی تجویز بہت خوب ہے۔
 
Top