• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جحا "اسطوری " "ابو الغصن "

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90

جحا "اسطوری " شخص ہے اسکی کنیت "ابو الغصن " تھی اور کہا جاتا ہے کہ یہ کوفہ عراق میں رہتے تھے ،حماقت میں ضرب المثل

ایک مرتبہ جحا نے آٹا خریدا اور مزدور سے اٹھوایا ، مزدور آٹا لیکر بھاگ گیا،

جحا نے کافی دن بعد اسے دیکھا تو چھپ گیا ،

لوگوں نے پوچھا تو کیوں چھپ رہا ہے ؟ جحا نے کہا

مجھے ڈر ہے کہ کہیں مزدور" اجرت کا مطالبہ " نہ کردے

-----------------------


ایک مرتبہ اسکا والد مکہ جانے لگا (حج کیلئے ) تو جحا نے رخصت ہوتے وقت اسے کہا

زیادہ دن نہ لگانا اور کوشش کرنا کہ تم قربانی کیلئے عید پر ہمارے ہاں پہنچ جاؤ ۔


---------------------

ایک دن جامع مسجد کے دروازے پر آیا اور پوچھا یہ کیا ہے ؟

لوگوں نے کہا جامع مسجد

اس نے کہا اللہ " جامع " پر رحم کرے اسنے کتنی اچھی مسجد بنائی ہے

--------------------

ایک مرتبہ مہدی نے اسے مزاحیہ باتیں کرنے کیلئے بلایا اور پھر تلوار اور ( مجرم کو قتل کرنےکیلئے بچھایا جانے والا ) چمڑے کا فرش منگوایا اور اسے اس پر بٹھایا

اس نے بیٹھ کر تلوار والے کو کہا

" دیکھ بھال کر مارنا میرے حجامہ کی جگہ نہ لگے ، میں نے حجامہ کروایا ہوا ہے "
 
Top