اگر ان کی تفصیلات ان کو معتدل یا متشدد قرار دینے والوں کی مکمل تفصیلات مثلا ان کا علاقہ، ان کا مسلک اور عقیدہ، ان کی اپنی حالت وغیرہ بھی بیان ہو جائیں تو بہت بہتر ہوگا۔
جی بھائی فکر نہ کریں، احناف کے محدثین کرام پر لگائے گئے تمام اعتراضات کا جواب دینے کی کوشش کروں گا، ان شاء اللہ
اور اس سلسلے میں شیخ زبیر کی مدد نہ لی جائے تو نافع بھی بہت ہوگا ان شاء اللہ
وجہ؟ جہاں تک میرا خیال ہے شیخ صاحب نے تو ایسا کوئی کام کیا بھی نہیں ہے!
جیسے ابن الجوزی نے خطیب بغدادی کو التحقیق میں متعصب قرار دیا ہے۔
ابن الجوزی کا بیان تو میں پہلے ہی اس مضمون میں متشددین کے زمرے میں کر چکا ہوں الحمد للہ۔
جہاں تک خطیب کو متعصب قرار دینے کی بات ہے تو اس کے لئے دلیل درکار ہے جبکہ علماء نے ان کی زبردست توثیق کر رکھی ہے اور انہیں علی بن المدینی، یحیی بن معین اور الدارقطنی کے نظير بتایا ہے۔
خطیب کا دفاع معلمی نے کیا ہے لیکن وہ صحیح نہیں ہے۔
اگر اتنا ہی کہنا کافی ہوتا ہے تو چلیں میں کہتا ہوں کہ آپ کا یہ کہنا صحیح نہیں ہے۔