• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جشن میلاد النبیﷺکی شرعی حیثیت

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
3۔تیسرا یہ کہ سلف اور خلف کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کافر اگر کفر کی حالت میں مر جائے تو اس کو اس کے نیک اعمال کا ثواب نہیں ملے گا
محترم عبدالرشید صاحب
ماشاءاللہ آپ نے نہایت مفصل بیان کیاہے۔چند اور اشکالات کا جواب دیں تو تشنگی دور ہوجائے گی۔
1-
صحیح مسلم --- ایمان کے احکام و مسائل --- باب : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کی وجہ سے ابوطالب کے عذاب میں تخفیف ہونے کا بیان ۔ [صحیح مسلم]

حدیث نمبر: 510 --- سیدنا عباس ؓ نے کہا : یا رسول اللہ ! کیا آپ نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا ، وہ آپ ﷺ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ ﷺ کے واسطے غصے ہوتے تھے (یعنی جو کوئی آپ ﷺ کو ستاتا تو اس پر غصے ہوتے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں وہ جہنم کے اوپر کے درجہ میں ہیں ۔ اور اگر میں نہ ہوتا (یعنی میں ان کے لئے دعا نہ کرتا) تو وہ جہنم کے نیچے کے درجہ میں ہوتے ۔ “ (جہاں عذاب بہت سخت ہے) ۔
1- کافر کے عذاب میں تخفیف ؟
2- سیرت النبی کے جلسوں کی کیا حیثیت ہے؟
3- ختم بخاری شریف کی محفل کی کیا حیثیت ہے؟
4- دستار بندی کے جلسوں کی کیا حیثیت ہے ؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290

مجھے تو مضمون مکمل لگا ، جو اہمیت کے نقط تھے ان پر گفتگو کی گئی اور جہاں ضروری رہا بالدلائل مع حوالوں کے کلام کیا گیا۔
آپ ان دلائل کا علمی رد کریں اور ان دلائل کے عکس دلائل لائیں ، بجائے اسکے کہ کسی دیگر مثال کو سبیل بنا کر مختلف سوال کھڑے کریں ۔
آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ اس مضمون سے مکمل یا جزوی اختلاف رکھتے ہیں ، اس کے مقابل اپنا مدلل مضمون رقم کرسکتے ہیں ۔ اختلاف آپکا حق ھے محترم۔

والسلام
 
شمولیت
جولائی 07، 2015
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
35
اللہ ( تعالی ) کے ( بابرکت ) نام سے ( شروع کرتا ہوں ) جو ( بڑا ، بہت یا نہایت ) رحمان ( مہربان ) اور رحیم ( رحم والا یا رحم کرنے والا ) ہے۔
عزیزم حافظ ضیاءالرحمن اور دوسرے مسلمانوں بھائی ، بچے ، بہنیں اور بیٹیو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ۔
رب زدنی علما
اے ( ہمارے یا میرے ) رب ( کریم ) ہمارے یا میرے علم میں زیادتی کر۔

درج بالا پر لکھے ہوئے کلام میں جن الفاظ پر حاشیہ ہے اس پر غور فرماکر میرے گمان کی تصحیح فرمادیں ممنون ہوں گا۔
جواب کے بعد میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنے ادراک کا اظہار کروں گا۔
وا سلام
انوارالحق
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
درج بالا پر لکھے ہوئے کلام میں جن الفاظ پر حاشیہ ہے اس پر غور فرماکر میرے گمان کی تصحیح فرمادیں ممنون ہوں گا۔
آپ اپنا ''گمان'' دم تحریر میں لائیں!
تو ہم کچھ عرض کرنے قابل ہوں گے!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
معلوم ہوا آپ نے غور نہیں کیا۔ لہذا بحث سے اجتناب بہتر ہے۔
آپ نے غلط ''گمان'' کیا کہ غور نہیں کیا، مگر آپ کا پچھلے مراسلہ میں کیا'' گمان ''ہے، وہ آپ نے نہیں بتلایا!
کسی کے ''گمان'' کے متعلق ''گمان'' کرنا کہ اس کا یہ ''گمان'' ہے، اور پھر اس ''گمان'' پر تبصرہ کرنا میرے گمان میں بے جا بحث ہے!
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
محترم@انوارالحق صاحب
السلام علیکم

جناب داؤد صاحب کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی پہلی پوسٹ پر غور کریں ۔ اس میں آپ نے درج بالا حاشیہ کا حوالہ دیا ہے ۔ لیکن آپ کی پوسٹ میں کہیں کوئی حاشیہ نہیں ہے ۔ آپ نے ایسی کوئی تحریر لکھی تھی اور کسی وجہ سے پوسٹ نہیں ہوسکی تو اس کو دوبارہ پوسٹ کردیں۔آپ کے درج بالا الفاظ درج ذیل ہیں۔

"اللہ ( تعالی ) کے ( بابرکت ) نام سے ( شروع کرتا ہوں ) جو ( بڑا ، بہت یا نہایت ) رحمان ( مہربان ) اور رحیم ( رحم والا یا رحم کرنے والا ) ہے۔
عزیزم حافظ ضیاءالرحمن اور دوسرے مسلمانوں بھائی ، بچے ، بہنیں اور بیٹیو اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ۔
رب زدنی علما
اے ( ہمارے یا میرے ) رب ( کریم ) ہمارے یا میرے علم میں زیادتی کر۔"
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ!
@نسیم احمد بھائی! حاشیہ تو انہوں نے قوسین میں لکھا ہے!
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
وعلیکم السلام
محترم داؤد بھائی
میں سمجھا نہیں جہاں تک میری ناقص معلومات ہیں حاشیہ تو زیادہ تر فٹ نوٹ میں ہوتا ہے ۔ قوسین کے الفاظ کو بھی حاشیہ کہتے ہیں ۔ یہ میرے علم میں نہیں تھا۔
حاشیہ کے ایک معنی اضافی بات کے بھی ہوتے ہیں شاید اس ضمن میں اس کو حاشیہ کہہ رہے ہیں۔ اگر غلط ہوں تو تصحیح کردیجیے گا۔
 
Top