محترم عبدالرشید صاحب3۔تیسرا یہ کہ سلف اور خلف کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کافر اگر کفر کی حالت میں مر جائے تو اس کو اس کے نیک اعمال کا ثواب نہیں ملے گا
ماشاءاللہ آپ نے نہایت مفصل بیان کیاہے۔چند اور اشکالات کا جواب دیں تو تشنگی دور ہوجائے گی۔
1-
صحیح مسلم --- ایمان کے احکام و مسائل --- باب : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کی وجہ سے ابوطالب کے عذاب میں تخفیف ہونے کا بیان ۔ [صحیح مسلم]
حدیث نمبر: 510 --- سیدنا عباس ؓ نے کہا : یا رسول اللہ ! کیا آپ نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا ، وہ آپ ﷺ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ ﷺ کے واسطے غصے ہوتے تھے (یعنی جو کوئی آپ ﷺ کو ستاتا تو اس پر غصے ہوتے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں وہ جہنم کے اوپر کے درجہ میں ہیں ۔ اور اگر میں نہ ہوتا (یعنی میں ان کے لئے دعا نہ کرتا) تو وہ جہنم کے نیچے کے درجہ میں ہوتے ۔ “ (جہاں عذاب بہت سخت ہے) ۔
1- کافر کے عذاب میں تخفیف ؟صحیح مسلم --- ایمان کے احکام و مسائل --- باب : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کی وجہ سے ابوطالب کے عذاب میں تخفیف ہونے کا بیان ۔ [صحیح مسلم]
حدیث نمبر: 510 --- سیدنا عباس ؓ نے کہا : یا رسول اللہ ! کیا آپ نے ابوطالب کو بھی کچھ فائدہ پہنچایا ، وہ آپ ﷺ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ ﷺ کے واسطے غصے ہوتے تھے (یعنی جو کوئی آپ ﷺ کو ستاتا تو اس پر غصے ہوتے) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”ہاں وہ جہنم کے اوپر کے درجہ میں ہیں ۔ اور اگر میں نہ ہوتا (یعنی میں ان کے لئے دعا نہ کرتا) تو وہ جہنم کے نیچے کے درجہ میں ہوتے ۔ “ (جہاں عذاب بہت سخت ہے) ۔
2- سیرت النبی کے جلسوں کی کیا حیثیت ہے؟
3- ختم بخاری شریف کی محفل کی کیا حیثیت ہے؟
4- دستار بندی کے جلسوں کی کیا حیثیت ہے ؟