@خضر حیات صاحب
میں اگر 12 ربیع الاول کی جگہ 11 ربیع الاول یا کسی دوسرے مہینے میں اس نسبت سے کوئی جلسہ کرتا ہوں یا اس میں شرکت کرتا ہوں تو کیا میرا یہ عمل غلط ہوگا؟ کیوں اب اس میں دن کا تعین نہیں ہوگا اور مقصد سیرت مصطفیٰ کا بیان ہوگا۔
بریلوی حضرات کا اعتراض یہ ہوتا ہے کہ ختم بخاری شریف ایک نیک عمل کہا جاتا ہے ۔ تو اس کا ثبوت کہاں ملتا ہے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے۔
اسی طرح تراویح میں ختم قران کے بعد لمبی لمبی اجتماعی دعاؤں کا ثبوت بھی نہیں ہے ۔ لیکن اس کو کوئی بدعت نہیں کہتا۔