گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
جشن میلاد النبیﷺ کیا ہے؟
٭ یہ عید 23 سالہ دور نبوت میں تھی ؟؟
٭ 30 سالہ دور خلافت میں تھی؟؟
٭ اس کا خطبہ کیوں نہیں ؟؟
٭ اس کی نماز کیوں نہیں ؟؟
٭ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے واجب؟ سنت؟ نفل؟
٭ آپﷺ نے اس کے احکام کیوں نہیں بتائے ؟؟
٭ آج کامسلمان اسے کیوں ضروری سمجھتا ہے ؟؟
٭ کیاآج کا مسلمان صحابہ کرام سے زیادہ نبی کریمﷺ سے محبت کرتا ہے؟؟
1۔ رسول ﷺ کی تاریخ ولادت میں 7 سے زیادہ اقوال ہیں آپ کس دن جشن عید میلاد النبی منائیں گے؟؟
2۔ اگر 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی مناتے ہیں تو تاریخ وفات بھی 12 ربیع الاول ہے؟؟
3۔ آپ جس دن جشن عید میلاد النبی منارہے ہیں وہ یوم ولادت ہے یا یوم وفات؟؟
4۔ اگر جشن عید میلاد النبی منانا ثواب کاکام ہے تو صحابہ کرام نے کس سال جشن عید میلاد النبی منایا؟؟
5۔ اگر صحابہ کرام وتابعین عظام نے جشن عید میلاد نہیں منایا تو کیوں نہیں منایا ؟؟
6۔ اگر جشن عید میلاد منانے کا حکم محمدﷺ نےدیا ہے تو وہ حدیث کہاں ہے اور صحابہ کرام نے عمل کیوں نہیں کیا ؟؟
7۔ اگر صحابہ کرام نے جشن عید میلاد نہیں منایا تو کیا وہ رسولﷺ سے محبت نہیں کرتے تھے؟؟
نبیﷺ کی قبر اور نبی کی زندگی کوعید میلہ سمجھ کر مت گزارو
آپﷺ نے ایک موقع پر صحابہ کرام کو ارشاد فرمایا کہ:
’ (تم لوگ) میری قبر کو (میری وفات کے بعد) عید میلہ نہ بنا لینا۔( مشکوۃ شریف ص86)
ہے کوئی جواب ؟؟
٭ کنڈا ڈال کر چوری کی بجلی سےروڈ سجانا کون سا عشق ہے ؟؟
٭ نقلی کعبہ بنا کر اس کا طواف کرنا کون سا اسلام ہے ؟؟
٭ کھانا پکاؤ اور خود ہی کھاجاؤ اورغریبوں کو بھول جاؤ یہ کون سا انصاف ہے ؟؟
٭ ٹرک پہ بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکر سے شور مچانا کونسی سنت ہے ؟؟
٭ جلوس نکال کر ٹریفک جام کردینا کون سا اخلاق ہے ؟؟
٭ جو یہ سب کام نہ کرے اس کو کافر کہنا یہ کہاں لکھا ہے ؟؟
٭ یہ کوئی 15 ا گست ہے کیا کہ مناؤ اور پھر ٹھنڈے پڑجاؤ ؟؟
یاد رکھو!! نبی کریمﷺ کادن منانے سے زیادہ نبی کریمﷺ کے حکموں پر چلنا ضروری ہے اور نجات کا راستہ بھی۔
عاشق تو تھے ربیع الاول کے غم سے نڈھال
پر یہ کون ہیں جو ہر جگہ جھنڈے لہرارہےہیں
دعویٰ تو ہے وہ ہر جگہ حاضر ہیں
پھر کس کی آمد آمد کے نعرے لگا رہے ہیںام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ طاہرہ مطہرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’ جس نےایسا کام کیا جس کی بات ہمارا حکم نہیں پس وہ ( کام) مردود ہے۔( صحیح مسلم: کتاب الاقضیہ، 1718)
’’ عید میلاد النبی کےنام پر محفلیں منعقد کرنا شرعاً ناجائز ہے۔ ان کا اہتمام سراسر بدعت اور دین میں ایک نئی اختراع ہے، اس لیے کہ رسول ﷺ نے خود ایسا کیا اور نہ خلفائے راشدین نےایسی محفلیں منعقد کیں اور نہ ہی ان کے علاوہ دیگر صحابہ کرام نے ایسا کیا اور نہ ہی قرون اولیٰ، تابعین اورتبع تابعین سے ایساکوئی واقعہ ثابت ہے جس سے اس کا ثبوت ملتا ہو۔ حالانکہ وہ سب سے زیادہ سنت کے عالم اور رسولﷺ کے ساتھ کامل محبت رکھنے والے اور شریعت کے تابع تھے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’ من أحدث في امرنا هذا ماليس منه فهو رد‘‘ (صحیح مسلم)
جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی چیز ایجاد کی جو دین میں نہیں ہے وہ مردود ہے۔
یہ سب ملّاں کے پیٹ کا چکر ہے فقط
کہ 12 وفات کو عید میلاد النبی بنادیا