• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعةالدعوة پاکستان اور جمہوری وطن پارٹی کا مشترکہ اعلامیہ

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
جماعةالدعوة پاکستان اور جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے حوالہ سے متفقہ طور پرقومی سطح کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ محب وطن جماعتیں گرینڈ جرگہ تشکیل دیں۔بلوچستان پاکستان کی ڈھال ہے اور پاکستان پورے عالم اسلام کی ڈھال ہے۔یہ مسئلہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے اس کے حل میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے صرف شواہدپیش کرنے کی باتیں کرنا کافی نہیں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیا جائے۔ جماعةالدعوة کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔بلوچستان کا اصل مسئلہ محرومیت ہے۔ جماعةالدعوة بلوچ بھائیوں کی خدمت کیلئے جلد بڑی امدادی مہم کا آغاز کر ے گی۔

اے پی سی میں بلوچستان کے مسئلہ پر جو متفقہ حل پیش کیا جائے گا وہ فوج اور حکومت کیلئے ایک زبردست قرارداد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مشترکہ پریس بریفنگ سے خطاب کے دوران کیا۔

قبل ازیں طلال اکبر بگٹی نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے حافظ محمد سعید سے ملاقات کی اور بلوچستان میں دہشت گردی سمیت وطن عزیز پاکستان کو درپیش دیگر مسائل پر باہم تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرتحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ،جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدرمیر شمس کرد،مدنی بلوچ، میر نصیب اللہ شاہوانی، حافظ خالد ولید،قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ محمد مسعود، مولانا ابو الہاشم،محمد یحییٰ مجاہدودیگر بھی موجود تھے۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
بھائی ناراض نہیں ہونا، پچھلے دو سال میں قسم ہا قسم کے لانگ مارچ اور رنگ برنگی آل پارٹیز کانفرنسیں منعقد کر کے جماعت کو یا خود پاکستان کو کیا فائدہ ہوا ہے ؟؟
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
بھائی ناراض نہیں ہونا، پچھلے دو سال میں قسم ہا قسم کے لانگ مارچ اور رنگ برنگی آل پارٹیز کانفرنسیں منعقد کر کے جماعت کو یا خود پاکستان کو کیا فائدہ ہوا ہے ؟؟
وہ فائدہ ہوا جو ابھی تک آپ کی سمجھ میں نہیں آیا
 
Top