• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتیں ناکام کیوں ہیں

شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتیں ناکام کیوں ہیں ؟؟؟
طارق اقبال سوہدروی، اگست 2014
چند دن قبل فیس بک پر جماعت اسلامی کے ایک ہمدردعوام الناس کو جماعت اسلامی کی خوبیاں گنواتے ہوئے اس کا ساتھ دینے کی اپیل کررہے تھے ۔ ان کے الفاظ درج ذیل تھے ۔
"حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی ہی ایک ایسی تنظیم جس نے بلا تقسیم رنگ و نسل قوم کی بے لوث خدمت کی ہے ۔اگرچہ ہر موقع پر قوم نے جماعت اسلامی کو ٹھکر ایا ہے۔۔۔۔ 10لاکھ IDP's کی خدمت اگر اس وقت کوئی کررہا ہے تو جماعت اسلامی۔ملک میں دیگر سیاسی و مذہبی جماعت بھی تو موجود ہیں جن کے بلند وبانگ دعوے اور جھوٹے وعدے،سب قوم کے سامنے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ،پیپلز پارٹی،اے این پی،پی ٹی آئی جنہوں نے کل تک آپر یشن کی حمایت اور جماعت اسلامی نے مخالفت کی تھی۔۔۔ کہاں ہیں یہ سارے سیاسی دکاندار؟؟؟غزہ کا مسئلہ اور ان سے عملی ہمدردی کا معاملہ ہو جماعت اسلامی کا خلوص کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔۔ اے میری قوم کے لوگوں ! اب بھی وقت ہے پلٹ آو اور پہچانوں اپنے مخلص قیادت تو اور جماعت اسلامی کے دست و بازو بنو۔"
الحمد للہ میں نے بھی جماعت اسلامی میں اپنی عمر عزیز کا جوانی سے بھرپور حصہ گزارا ہے ۔ 1987ء میں جب میں کلاس نہم کا طالب علم تھا ، اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی ۔ پھر 1991ء میں جب سویڈش کالج گجرات سے فارغ التحصیل ہوا تو سعودی عرب آنے تک ناظم جماعت اسلامی کے طور پر ذمہ داریاں بھی ادا کرتا رہا ۔ جماعت کے مؤقف کو درست سمجھتا تھا ۔ اس پر غیر جماعتی دوستوں سے بحث و تکرار بھی ہوتی رہتی تھی اوران سے فخریہ یہ بات بھی ہوتی تھی کہ اگر جمہوریت کے ذریعے تبدیلی نہیں آ سکتی تو پھر اس کا حل پیش کرو ؟تو اکثر لوگ کم علمی کی وجہ سے خاموش ہو جاتے اور بعض ڈنڈے کے ذریعے انقلاب برپا کرنے کی بات کرتے ، جس کو میں یہ کہہ کر رد کر دیتا کہ اس طرح خانہ جنگی ہو جائے گی ۔ چناچہ تقریباً 25 سال تک میں جماعت اسلامی کے اس مؤقف کو صحیح سمجھتا رہا ۔۔۔تا آنکہ پچھلے سال مصر میں ہونے والے واقعات اور حالیہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلی نے مجھے اس مسئلہ میں سنجیدگی کے ساتھ سوچنے پر مجبور کیا ۔۔ اور پھر میں اس نتیجے پر پہنچا کہ موجودہ نام نہاد جمہوریت کے ذریعے تبدیلی کی کوشش بےکار ہے ۔
جماعت اسلامی پچھلے 62 سالوں سے اس تجربے کو دُہرا رہی ہے مگر نتیجہ صفر۔۔۔ جماعتی حلقوں میں جب بھی اس پر بات ہوتی تو ہمیں یہ میٹھی گولیاں دے کر خاموش اور مطمئن کر دیا جاتا کہ ہمارا کام ہے کوشش کرنا ۔۔۔ منزل کا حصول کامیابی کی دلیل نہیں ہے ۔۔ حضرت نوح ؑ کی مثال پیش کرکے سمجھا دیا جاتا کہ ہم صراط مستقیم پرہیں ۔۔۔یہ بھی کہا جاتا کہ اگر ہمارا راستہ درست نہیں ہے تو اس کا متبادل بتاؤ؟؟؟۔۔۔ دوسری طرف اکثر دینی جماعتوں کو بھی اسی راستے کا مسافر پا کر تسلی بھی ہوتی کہ سب غلط تو نہیں ہو سکتے ۔۔۔تاہم اللہ کے فضل و کرم سے ایک دن ایسالگا کہ جیسے دماغ کا ایک ایسا حصہ جو کافی عرصے سے تاریک تھا ، یکایک روشن ہو گیا ہے اور اسی چمک کی وجہ سے وہ راستہ بھی مجھے دکھائی دیا کہ جس کی مجھے تلاش تھی ۔۔۔ چناچہ جیسے ہی مجھ پر مروجہ جمہوریت کے باطل ہونے کا بھید کُھلا اور اس کی اصلاح کے پہلو مجھ پر عیاں ہوئے توجیسے بے چین دل کو قرار آگیا ۔۔۔ اور سخت حیرانی بھی ہوئی کہ ۔۔۔کمال ہے کہ یہ دینی جماعتیں اس راستہ کو اختیار کرنے کی بجائے ،متضاد راستے کو کیوں استعمال کر رہی ہیں ؟؟؟
چناچہ اس بات کا ادراک کرتے ہوئے کہ جماعت کے سیاسی قائدین میری بات سے اتفا ق نہ کریں گے ، جماعت کو بڑے دُکھ سے الوداع کہا ۔۔۔25 سالہ رفاقتوں ،محبتوں ،دوستیوں کو ترک کرنا آسان کام نہ تھا ۔۔۔ مگر پہلے بھی صرف اللہ کی رضا مطلوب تھی تو اب بھی نشانِ منزل یہی ہے ۔یہ سب کچھ عرض کرنے کا مقصد ، ان احباب کو یہ باور کرانا مقصود ہے کہ جن کے اذہان میری درج ذیل باتوں کو قبول کرنےکوشاید اسی طرح تیار نہ ہوں کہ جیسے میں بھی ماضی میں کچھ ایساہی خیال کرتا تھا ۔
اب میں اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں ۔۔۔جس بات نے مجھے اس مضمون کو تحریر کرنے پر اُکسایا ہے وہ جماعت کے ہمدرد کی مندرجہ بالا وہ تحریر ہے کہ جس کو میں نے اس مضمون کا حرف آغاز بنایا ہے ۔یہ بات بالکل بجا ہے اور حقیقت یہی ہے کہ جماعت اسلامی ایک بہترین فلاحی تنظیم ہے اور سب سے بڑی اور اچھی بات یہ ہے کہ فرقہ واریت سے پاک ہے ۔ ۔۔ اس کی دعوت اور طریقہ کار بھی درست ہے ۔۔ مگرجماعت اسلامی کی سب سے بڑی غلطی یا بیوقوفی یہی ہے کہ یہ جمہوریت جیسے دھوکے کے ذریعے برسراقتدار آنے کے لیے کوشاں ہے ۔ حالانکہ یہ نظام ہی ایسا ہے کہ اس کے ذریعے اچھے لوگ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔۔۔ مولانا مودوی رحمتہ اللہ کا پاکستان بننے سے پہلے جمہوریت کے حوالے سے جو مؤقف تھا وہ بالکل درست تھا ۔۔۔ حیرت ہے کہ جماعت اسلامی اس مؤقف کو کس طرح چھوڑ کا انتخابی سیاست میں شریک ہو گئی ۔۔۔
مولانا مودودی کے اس مؤقف کو آپ یہاں ملاحظہ کرسکتے ہیں
جماعت اسلامی نے 1951ء میں پنجاب اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔۔ امید تھی کہ کافی سیٹیں حاصل ہو جائیں گی ۔۔۔ مگر کچھ بھی نہ ملا۔۔۔کہاں 1951 اور آج 2014ء۔۔۔تقریبا 63 سال ہوگئے ہیں اس تجربے کو دہراتے اور آزماتے ۔۔ ۔ مگر صد افسوس کہ ابھی تک اسی خیالِ غلطاں میں غرق ہے ۔ اگر جماعت اسلامی اس سیاسی گندگی سے نکل آئے اور اپنے وسائل و کوششیں کسی بامقصد ذریعے پر لگائےتو فائدہ ہو سکتا ہے ۔ ایک اور مسئلہ جو جماعت میں ہے کہ جب ان کو یہ بات کہی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہمارا کام ہے کوشش کرنا ۔۔ رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر یہ سوچنے کی زخمت گوارا نہیں کرتے کہ بھائی یہ جمہوریت کا راستہ کیا کوئی آخری راستہ ہے یا اللہ نے آپ کو کوئی وحی کی ہے کہ بس یہی راستہ ہے ۔ بس تم کوشش کرتے رہو ۔۔ دیکھیں قرآن تو بار بار کہتا ہے کہ لوگوں کی اکثریت نافرمان ہے ۔ گنہگار ہے ۔ تو پھر آپ کو کس طرح دو تہائی اکثریت ملے گی کہ آپ موجودہ جمہوریت کے خلافِ قرآن وسنت قوانین بدل سکیں گے ۔
سورۃ الانعام میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ۔
اگر تم زمین میں بسنے والوں کی اکثریت کی پیروی کرو گے تو وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا کر چھوڑیں گے ۔
ڈاکٹر اسرا احمد اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ '' الیکشن کا سارا دارومدار اکثریت اور اقلیت پر ہے ۔ پورا نظام ہی اس مفروضے پر چل رہا ہے کہ اکثریت حق پر اور اقلیت باطل پر ۔پاکستان میں 70 فیصد آبادی دیہات پر مشتمل ہے اور یہ سب جاگیرداروں اور وڈیروں کے مزارعین ہیں ۔ ان حالات میں آ پ تبدیلی کیسے لائیں گے ۔ اس نظام کے اندر انتخابات سے یہ تو ہو جائے گا کہ ایک لغاری کی جگہ دوسرا لغاری آ جائے ،اسی طرح ایک مزاری کی بجائے دوسرا مزاری منتخب ہو جائے لیکن ان کو ہٹا کر کوئی اور نہیں آئے گا ۔ شہروں میں ممکن ہے کوئی تبدیلی آجائے مگر شہروں کی کوئی تبدیلی اس ملک کے اندر بحثیت مجموعی فیصلہ کن نہیں ہوسکتی اگر اس تبدیلی کی اساس انتخابات ہو ں۔
انتخابی سیاست کو نہ چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ لوگوں کو قومی اسمبلی ، سینٹ یا صوبائی اسمبلی کی چند سیٹیں مل جاتی ہیں اور ان چند سیٹوں کے لیے اپنے وسائل اور کارکنا ن کی صلاحیتیں قربان کر دی جاتی ہیں ۔پہلا الیکشن 51ء میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے ہوا تھا اور آج 2014ء ہے ۔ آپ اندازہ لگائیں 63 سال گزر گئے ہیں مگر ان ناکام تجربوں کے بعد بھی عقل نہ آئے تو اسے کیا کہا جائے ۔ قرآن حکیم کہتا ہے۔حتی اذا بلغ اشدہ وبلغ اربعین سنۃ۔ یعنی بچہ بھی 40 سال کی عمر کو شعوری اعتبار سے پختہ ہو جاتا ہے ۔ کاش ہماری دینی جماعتوں کو بھی سبق حاصل ہو جائے اور وہ اپنے اختیا ر کردہ راستے پر نظر ثانی کے لیے تیار ہو جائیں ''۔
اس پر مزید بات بھی ہو سکتی ہے ۔ اور یہ بھی کہ پھر کیا کرنا چاہیے ۔ مگر سب سے پہلے آپ کو یہ بات تو سمجھ لینی چاہیے کہ جس گاڑی پر آپ یہ سمجھ کر سوار ہوئے ہیں کہ یہ آپ کو اسلام آباد لے جائے گی ۔۔۔ اس کا تو روٹ ہی کراچی کا ہے ۔ تاہم آج جمہوریت کے تجربوں کے بعد کہا جا سکتا ہے کہ مولانا مودودی کے مقابلے میں ڈاکٹر اسرار صاحب کی رائے زیادہ بہتر تھی ۔
ایک اور مسئلہ جماعتی احباب کے ساتھ یہ پیش آتا ہے کہ جب ان کو ڈاکٹر اسرار صاحب کے حوالے یادہانی کرائی جاتی ہے تو بجائے غوروفکر کرنے کے ۔۔ یہ سوال بطور طنز ضرور کریں گے ۔۔۔اچھا ،اگرا ن کامؤقف درست تھا تو انہوں نے کون سا تیر مار لیا ہے ؟؟؟تو اُن احبا ب کے لیے عرض ہے کہ جب جماعت اسلامی سے ناکامی کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ ہمارا کام ہے کوشش کرنا ۔۔ اور منزل کا مقصود اللہ کی مرضی پر ہے ۔۔ دنیا کی کامیابی کے مقابلے میں آخرت کی کامیابی ہمارے مدنظر ہونی چاہیے ۔۔ یہی جواب تمام دینی جماتیں بھی دیتی ہیں اور تنظیم اسلامی بھی دیتی ہے ۔۔ تو پھر غلط کون ہے ؟ ۔۔۔ کس طرح جائزہ لیا جائے کہ کس کا مؤقف درست ہے ؟۔۔۔۔ محترم ڈاکٹر اسرار صاحب بھی اس لیے کامیاب نہیں ہوئے کہ دوسری طرف مولانا مودودی صاحب کی رائے اس وقت کے لحاظ سے ملکی و بین الاقوامی حالات کے عین مطابق تھی(مگر اپنے سابقہ مؤقف کے الٹ) ۔۔۔۔ اور بظاہر بڑی سیدھی اور آسان بات لگتی تھی کہ عوام جس کو اکثریت دیں وہ حکومت بنا لے ۔۔۔ اور چونکہ یہ تجربہ بھی پہلی دفعہ ہورہا تھا اور نئی چیز تھی ۔۔۔ عوام اور عام سیاسی پارٹیوں کے لیے بھی قبول تر تھی ۔۔۔ اس لیے کسی نے ڈاکٹر صاحب کی بات کی طرف توجہ دینا مناسب نہ سمجھااور جمہوری تجربے کو آزمانے کافیصلہ کیا ۔۔۔ اور اب تک یہی صورتحال ہے کہ جب دینی جماعتوں کی اکثریت اس نظام کا حصہ ہیں اور اسی کو ہی اپنی منزل قرار دے رہی ہیں تو پھر ڈاکٹر صاحب کی بات کو کون سنے اور سمجھے ۔۔۔ جب ہماری عوام جماعت اسلامی کی بات ہی نہیں مان رہی تو پھر ڈاکٹر اسرار صاحب کی بات کو کون سنے گا۔۔۔۔ اسی لیے میں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اس جمہوری دھوکے میں ناکامی کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کا مؤقف درست ثابت ہوتا ہے ۔۔ جب کہ جماعت کا موقف غلط ۔۔۔ بات کو مزید پھیلا کر بھی کہا جا سکتاہے ،مگر میں نے سمندر کوکوزے میں بند کرنے کی کوشش کی ہے ۔
جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتوں کے کارکنا ن سے میرا سوال ہے کہ ۔۔۔۔مجھے بتائیں کہ گزشتہ 63 سالوں میں آپ نے کتنی رائے عامہ ہموار کر لی ہے ؟؟۔۔۔اس رائے عامہ کی ہمواری سے آپ نے کتنی کامیابی حاصل کی ہے ؟؟۔۔۔ رائے عامہ ہموار ہوتی تو جماعت اسلامی کواس بات کا انتخاب کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا اورتاریخی شرمندگی اور سبکی اٹھانی پڑتی کہ نواز شریف یا عمران خان میں سے کس کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لیے مذاکرات کریں؟؟ ۔۔۔۔۔محترم جب آپ سمجھتے ہیں کہ حکومت کا حصول ہی کامیابی کی دلیل نہیں ہے ۔۔۔ تو پھر اسی باطل نظام کو سپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟؟؟ جو معمولی سےفوائد آپ نے اس نطام کا حصہ رہتے ہوئے حاصل کیے ہیں ۔۔۔ ان سے زیادہ آپ اس نظام سے باہر رہ کر ایک پریشر گروپ کے طور پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
دیکھیں دینی جماعتوں کے لیے اس نظام کی مثال ایسے ہی ہے کہ جیسے دو بندو ں کو باکسنگ کے میچ کے لیے اکھاڑے میں اس طرح اتارا جائے کہ ایک تو بالکل آزاد ہو اور اس نے گلوز وغیرہ بھی پہن رکھے ہوں ۔۔ مگر دوسرے بندے کے ہاتھ بندے ہوں اور آنکھوں پر پٹی بھی بندھی ہواور غضب یہ کہ ریفری بھی اس کا مخالف ہو ۔۔۔اب مجھے بتائیں کہ ہارے گا کون؟؟؟۔۔ ۔ اور ہارنے والا اپنے ساتھ زیادتی پر آواز اٹھانےکی بجائے یہ سوچ کر چُپ ہوجائے کہ دیکھنے والے تماشائی تو یہ سب جانتے ہیں ۔۔۔ وہ خود کسی دن اس زیادتی پر آواز بلند کریں گے ۔۔۔ تو بیوقوف کون ہوا ؟؟؟۔۔ ۔ اور اس سے بڑی بیوقوفی اور کیا ہوگی کہ آپ بار بار اسی حالت میں مقابلہ کرنے کے لیے اکھاڑے میں اترتے رہیں اور ہارتے رہیں ۔۔۔حقیقت یہی ہے کہ دینی جماعتوں کے ساتھ 63 سالوں سے یہی ہورہا ہے اور ان سب کی غلطی یہی ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ پہلے مل کر ملکی آئین کو تبدیل کرائیں اور پھرایسے نظام کے تحت حصہ لیا جائے کہ جو اسلامی انقلاب کے لیے ممدومعاون ہو ۔۔۔ جمہوریت کےمروجہ اُصولوں کے تحت ہماری دینی جماعتوں کی سوچ اسی حد تک محدود ہے کہ ٹھیک ہے ہم بھی جمہوریت کو سو فیصد درست نہیں سمجھتے ۔۔۔ا ور اس کی کئی چیزیں اسلامی دستور سے ٹکراتی ہیں ۔۔۔ مگر یہ سب کچھ ہم پارلیمینٹ میں اکثریت حاصل کرکے تبدیل کردیں گے ۔۔۔ اب مجھے بتائیں کہ یہ ممکن ہے کہ موجودہ جمہوری نظام کے تحت آئندہ 100 سالوں تک بھی ایک دینی جماعت یا سب مل کر بھی اکثریت حاصل کر سکیں ؟؟؟۔۔۔63 سال تو ہو گے ہیں!! ۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ کی چند سیٹوں کی خاطر جماعت اسلامی اپنے وسائل، کارکنان کی محنتیں اورپیسہ ضائع کر رہی ہے ۔ ۔۔ ان کے علاوہ پورے پاکستان میں جماعت اسلامی ، کسی کے ساتھ اتحاد کیے بغیر ایک سیٹ بھی لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔۔۔ اور لوگوں کے ساتھ وعدہ ہے اسلامی انقلاب کا ۔۔۔کیا واقعتاً۔۔۔ اسلامی انقلاب کے لیے یہ راستہ درست ہے ؟؟؟
امید ہے کہ جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتوں کے کارکنان میری ان معروضات پر مثبت انداز میں غوروفکر کرتے ہوئے اپنی اپنی قیادتوں کے سامنے بھی اس سوال کو ضرور اٹھائیں گے ۔۔۔تاکہ دینی جماعتوں کی منزل درست اور ایک ہوسکے ۔۔۔ علاوہ ازیں قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اس مضمون کومزید بہتر بنانے کے لیے میری مدد کریں اور مثبت تجاویز دیں تاکہ ہم نیٹ کے ذریعے اس تحریک کو اس پیمانے پر اٹھائیں کہ دینی جماعتیں اس پر غورو فکر کے لیے آمادہ ہو جائیں ۔ ان شاء اللہ
 
Abdullahezam

مبتدی
شمولیت
جنوری 20، 2018
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
محترم جناب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی تحریر میں نے پڑھ لی بہت اچھی کوشش کی ہے
پہلی بات یہ ہے کہ آپ نے دینی جماعتوں کا ذکر کیا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت تو واقعی اسلامی راستہ نہیں ہے لیکن کوئی دوسرا راستہ آپ نے بتایا بھی نہیں کہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لئے دوسرا کونسا راستہ ہے جس سے اسلامی انقلاب آ سکے۔
دوسری بات یہ ہے ایک اور جماعت بھی ہے پاکستان میں جو کہ سب سے بڑی جماعت ہے اور وہ ہے تبلیغی جماعت وہ تبلیغ والے بھی تو کوشش کر رہے ہیں وہ بھی تو اسلامی انقلاب نہیں لا سکے۔ وہ اگر چاہے تو کیا وہ یہ نہیں کر سکیں گے۔
تیسری بات آپ کی تحریر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کا تعلق تنظیم اسلامی سے ہے تو مجھے یہ بتائیں کہ ابھی تک تنظیم اسلامی نے کتنا کام کیا ہے پاکستان میں وہ بھی تو اسلامی انقلاب نہیں لاسکے۔
چوتھی بات: پاکستان میں اگر علماء پارلیمنٹ میں نہ ہوتے تو ابھی جو کام آپ کر رہے ہیں یہ بھی آپ نہ کر سکتے۔
 
فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81

جماعت اسلامی کے علاوہ بھی کئی مذہبی سیاسی جماعتیں ہیں پاکستان میں ۔ چونکہ آپ کا تعلق جماعت سے رہا ہے، اس لیے آپ نے اسی کو مدار بحث رکھا اور پھر اسی کے ایک splinter گروپ یعنی تنظیم اسلامی تک۔ سچی بات تو یہ ہے، کہ یہ بحث ابھ حل طلب ہے، کہ علماء کا بنیادی کام دعوت و اصلاح ہے، یا خود سیاست کے میدان میں اتر کر تگ و تاز کرنا یا دعوت و سیاست کو اکٹھا چلانے کی کوشش کرنا، خواہ وہ مجبوری و اکراہ کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو۔ جہاں تک جمہوریت کا معاملہ ہے، تو اس کے مضمرات تو ظاہر و باہر ہیں ، لیکن آپ نے کون سی معروضات پیش کی ہیں ، یعنی جماعت و تنظیم کے اس پس منظر کو بیان کرنے کے علاوہ؟
 
شمولیت
اکتوبر 24، 2019
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
36
اگر مولانا مودودی رحمہ اللہ کو یقین نہیں تھا غلط سمجھتے تھے تو 71 کے انتخابات میں حصہ کیوں لیا؟
 
Top