حیدرآبادی
مشہور رکن
- شمولیت
- اکتوبر 27، 2012
- پیغامات
- 287
- ری ایکشن اسکور
- 500
- پوائنٹ
- 120
معتبر اور معروف ہندوستانی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا المعروف "پی۔ٹی۔آئی" کی ایک خبر کے مطابق ۔۔۔
کاش کہ حافظ سعید صاحب اور ان کی فلاح عامہ کی جماعت فلاح انسانیت کے کاموں پر ہی زیادہ توجہ مبذول رکھتی۔
سیاسی رجحانات رکھنا کوئی خراب بات نہیں مگر خراب بات یہ ہے کہ اس کے زیراثر (یا وطن پرستی کے سنہرے غلاف کی آڑ میں) کسی خاص ملک یا معاشرہ یا قوم کو ٹارگٹ کر لیا جائے۔
اس سے کسی کو اپنا مقصد حاصل ہو یا نہ ہو لیکن نیک نامی تو قطعاً حاصل نہیں ہو سکتی۔ اگر شریعت اسلامی میں ایسے احتجاج یا ایسی مخالفانہ تحریکوں کی کوئی دلیل پائی جاتی ہے تو پھر یہ ہماری کم علمی ہے کہ ہم اس سے واقف نہیں ہیں۔
***پاکستان میں آج دفاع پاکستان کاروان
ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کی سرپرست تنظیم جماعت الدعوۃ کل سے پاکستان کے طول و عرض میں مخالف ہندوستان مہم شروع کرے گی۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید ہیں۔ حقیقی خط قبضہ پر ہلاکتوں کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی موجود ہے۔ جماعت الدعوۃ نے ورکروں ، سیاست دانوں اور مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی جانب سے نکالی جانے والی "دفاع پاکستان کاروان" میں شرکت کریں۔ دفاع پاکستان کا کاروان راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکالا جائے گا۔ کاروان میں شرکت کے لیے ملک بھر کے عوام کو ترغیب دی جا رہی ہے۔ اس کاروان میں مخالف ہندوستان جذبات کا اظہار کیا جائے گا۔ جماعت الدعوۃ کے صدر حافظ سعید نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ (نواز) ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف پارٹی ، مسلم لیگ (قائد) ، ایم کیو ایم ، جے یو آئی ایف ، جے یو آئی ایس کے قائدین کو کاروان میں شرکت کی دعوت دی ہے۔