شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,024
- ری ایکشن اسکور
- 6,267
- پوائنٹ
- 437
ملکی حالات اور سیاست کی دینی نقطہ نظر سے تشریح اور موجودہ پر فتن دور میں نوجوانوں کی دینی تربیت کی غرض سے شروع کیا جانے والا جماعت اہل حدیث جماعتہ السنہ پاکستان کا پندرہ روزہ اخبار حدیبیہ کا تعارف اور ویب سائٹ کا لنک پیش خدمت ہے۔ یہ اخبار پندرہ دنوں میں مختلف ملکی و غیرملکی اخباروں میں شائع ہونے والی اہم ترین خبروں پر دینی اور مذہبی جائزے پیش کرتا ہے اور وہ مذہبی اور جماعتی خبریں جو دیگر اخبارات کا حصہ نہیں بنتیں یا پھر انہیں برائے نام اہمیت دی جاتی ہے حدیبیہ کا خاصہ ہیں۔ حدیبیہ کا مطالعہ اہم ترین خبروں کے حصول کے لئے اخباروں کے روزانہ مطالعے سے مستغنی کردیتا ہے۔ اخبار کا فکر انگیز اداریہ بھی قابل مطالعہ ہوتا ہے۔ دینی سوالوں کے جواب مولانا عبدالوکیل حفظہ اللہ مختصر مگر جامع تحریر فرماتے ہیں جو اس مصروف ترین دور میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ گاہے بگاہے تحقیقی مضامین بھی حدیبیہ کی زینت بنتے رہتے ہیں۔جرار کے بعد جماعت اہل حدیث کا غالباً یہ دوسرا اخبار ہے اسکو پھیلانے اور قائم رکھنے میں تعاون کیجئے۔
Fortnightly Hudebiah : Read and Spread Tawheed
Fortnightly Hudebiah : Read and Spread Tawheed