• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت غرباء اہل حدیث

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!

آپ کو انڈیا کی زیادہ خبر ہے!! کراچی بھول گئے!!! کبھی کراچی آئیے گا، غرباءاہل الحدیث کے مرکز کے پاس ہی آپ کو نہاری کھلائیں گے!!!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی بلکل کیوں کے ہم انڈیا سے ہیں تو وہاں کی خبر ہے
تو پاکستان میں بھی ہے یہ جماعت
آپ کو اور علم ہوگا پھر تو اسکی وضاحت بھی کردیں کے کیا اختلافات ہیں ان میں

اور دعوت کا شکریہ
الله نے کبھی موقع دیا تو ضرور آیینگے
جزاک الله خیرا
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
ہم نے دراصل دیار غیر میں مسلک حق کو پایا ہے!! اور جب تک پاکستان میں تھے، علماء دیوبند کے دھوکے کا شکار رہے!! لہذا میں غرباءاہل الحدیث کراچی پاکستان کے بارے میں زیادہ تو نہیں جانتا۔ جتنا جان سکا ہوں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے امیر کو تقریبا خلیفہ وقت ہی سمجھتے ہیں ، جیسا کہ زکوۃ بھی اسی کے تحت جمع کی جاتی ہے!! اور اس کی بیعت کو لازم سمجھتے ہیں!! اور اس کی بعیت نہ کرنے والے کے بارے میں کیا کہتے ہیں یہ نہ پوچھو!!!
 

sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
حالانکہ میری ابتدائی تعلیم جماعت غرباء اہل حدیث کے ایک مدرسہ سے شروع ہوئی اور میں نے تعلیمی سلسلہ کے تقریبا دو سال غرباء جماعت کے مدرسہ میں گذارے ہیں لیکن میں اب تک غرباء جماعت کا منہج اور جماعت اہل حدیث کے ساتھ ان کے اختلاف کی بنیاد سمجھ نہیں سکا ہوں ۔ ہماری ممبئی میں غرباء جماعت کی آٹھ دس مساجد موجود ہیں لیکن مساجد سے مصلیین کی اکثریت غرباء جماعت کی طرف خود کو منسوب نہیں کرتی ۔ان کی کتابیں بھی عام طور پر مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ عام طور پر اپنی ہی مساجد میں چھپوا کر مفت تقسیم کردی جاتی ہیں ۔ آپ کے پاس ان موضوعات پر کوئی
معلومات ہو تو براہ کر شیئر کریں ۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے ۔
  1. جماعت اہل حدیث کے نظریہ خلافت اور جماعت غرباء کے نظریہ خلافت میں کیا بنیادی فرق ہے ؟
  2. جماعت غرباء کے نظریہ خلافت میں کیا نقص ہے ؟
  3. جماعت غرباء ضعیف احادیث کے متعلق کیا موقف ہے؟
  4. پاکستان میں جماعت اہل حدیث کے ساتھ جماعت غرباء کے تعامل کی کیا صورت حال ہے ؟
  5. کیا جماعت غرباء کا شمار بدعتی جماعتوں میں کیا جانا چاہیے ؟
اگر کسی صاحب کو سرفراز فیضی صاحب کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب معلوم ہوں تو بتائیے۔

شکریہ
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اہل حدیث علمائ نے انہیں مسلک سے خارج قرار دیا ، اس کا حوالہ حسب ذیل ہے :
١ ظل محمدی از مولانا محمد جونا گڑی
٢ مناظرہ جودھپور از مولانا عبد الحنان علوی بہاری
٣ تراجم علمائے حدیث ہند از مولانا ابو یحیٰ امام خاں نوشہروی
٤ اصحاب علم و فضل از محمد تنزیل الصدیقی الحسینی
یہ نامکمل حوالہ ہے آپ کو چاہیے کہ پیج سکین کر کے ارسال کریں
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
جہاں تک ہم جانتے ہیں جماعت غرباء اہل حدیث ممبئی یا پھر مہاراسٹرا تک ہی محدود ہیں
الله أعلم
دہلی میں بهی ایک مسجد میں نے دیکهی ہے. اور اسحق بهٹی صاحب نے غالبا کاروان سلف میں تاریخ پر تهوڑی گفتگو کرتے ہوئے دہلی کے صدر بازار میں ان کے مرکز کا ذکر کیا ہے. نیز اگر مجهے ٹهیک سے یاد ہے تو یہ بهی لکها ہے کہ ابتدا میں غربا اہل حدیث اہل حدیث کی وہ شاخ تهی جو شعبہ نشر و اشاعت سنبهالتی تهی. اور جس ہستی نے یہ سب تنظیمی امور انجام دیے تهے وہ شیخ الکل کے شاگرد تهے جو بعد میں اپنا مدرسہ رحمانیہ اور اسکی لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ کو سونپ کر پاکستان ہجرت کرگئے تهے. آج اس مدرسے کی جگہ جامعہ ملیہ کا شفیق میموریل اسکول چل رہا ہے. یہ باتیں میں یاد داشت کی بنا پر لکه رہا ہوں اس لیے اس میں کچه ادهر ادهر کا فرق ہوسکتا ہے. ممکن ہے کتاب کا نام کچه اور ہو لیکن مصنف بهٹی صاحب ہی تهے.
 
Top