جماعة الدعوة کا اجتماع‘ تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
لاہور (نیوز رپورٹر) جماعة الدعوة پاکستان کے 4 ,5 دسمبر کو مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہونے والے اجتماع کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ خیمہ بستیوں اور پنڈال کی طرح کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل مارکیٹیں بنانے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں 97 استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جماعة الدعوة کے زیر اہتمام تمام شعبہ جات کے دفاتر مینار پاکستان گراﺅنڈ منتقل کر دیے گئے ہیں۔
المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے ناظم انجینئر محمد حارث مرکزی استقبالیہ کیمپ کے نگران ہوں گے۔ جماعة الدعوة کے میڈیا سیل اور سوشل میڈیا کے دفاتر بھی مینار پاکستان منتقل ہو چکے ہیں جہاں سے اجتماع کی لمحہ بہ لمحہ کاروائی سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمر کی نگرانی میں دعاة الخیر کا شعبہ قائم کیا گیا ہے جس میں علماء کرام، دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد شامل ہے۔ علماء کرام اور اساتذہ اجتماع میں شریک ہونے والے افراد کی رہنمائی کریں گے اور اذان کے بعد مارکیٹیں بند کرنے اور لوگوں کو پہلی صفوں میں نمازوں کی ادائیگی کی ترغیب دیں گے۔
دعاة الخیر میں شامل دینی مدارس کے سینکڑوں طلباء اجتماع کے موقع پر راستوں کی صفائی وغیرہ کے عمل میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی بروقت نمازوں کی ادائیگی کیلئے وضو کا وسیع پیمانے پر بندوبست کیا جا رہا ہے۔ بہت بڑی تعداد میں عارضی بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ اجتماع کے حوالہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مختلف شہروں سے آنے والے قافلوں کی رہنمائی کیلئے لاہور میں داخل ہوتے ہی جگہ جگہ جماعة الدعوة کے رضاکار موجود ہوں گے جو آنے والے شرکاء کو گاڑیوں کی پارکنگ اور گراﺅنڈ میں داخل ہونے کیلئے متعلقہ گیٹ کی جانب رہنمائی کریں گے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔ اجتماع میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں سے طلباء کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ جماعة الدعوة کے رضاکاروں کی طرف سے شہر بھر میں اشتہارات و بینرز لگانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر لگائے گئے 97 استقبالیہ کیمپوں پر اجتماع کے سلسلہ میں تیار کی گئی ڈاکومینٹری دکھائی جا رہی ہے جہاں لوگوں کا زبردست رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ کیمپوں کے ذریعہ لوگوں کو اجتماع میں شریک ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ہونے والے اجتماع سے لوگوں کی دینی بنیادوں پر تربیت اور پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنا مقصود ہے۔ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کیا گیا پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کی حفاظت کرنا اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام بنانا ہم سب پر فرض ہے۔
جماعة الدعوة نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے۔ ہمیں ہر گلی کوچے تک اسلام و نظریہ پاکستان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ چار دسمبر سے مینار پاکستان گراﺅنڈ میں شروع ہونے والے اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا ابو الہاشم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ سیاست، معیشت و معاشرت سمیت مسلمانوں کا ہر عمل قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ح