• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کے دن درود پڑھنا

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*|[ اللهم صل على محمد ... ]|*

سيدنا أنس بن مالك رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله - صلی الله عليه وسلم - نے فرمایا :

❐ *"أكثِروا الصَّلاةَ علي يومَ الجمُعةِ و ليلةَ الجمُعةِ ، فمَن صلَّى علي صلاةً صلَّى الله عليِه عَشرًا."*

"جمعے کے دن اور جمعے کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو ؛ پس جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے الله اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے !"

- *[ صحيح الجامع : ١٢٠٩ ]*

امام *شافعی* رحمه الله فرماتے ہیں :

"مجھے ہر حال میں نبی صلی الله علیه وسلم پر کثرت سے دورد بھیجنا پسند ہے، مگر جمعہ کے دن اور رات کو بہت ہی محبوب ہے۔"

- *[ الأم : ٢٣٩/١ ]*

امام *ابن حجر* رحمه الله نقل کرتے ہیں :

"نبی صلی الله علیه وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا، وباؤں اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا بہت بڑا سبب ہے !"

- *[ بذل الماعون : ٣٣٣ ]*
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنے کے 40 فوائد*

علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی معروف کتاب " جلاء الأفهام في فضل الصلاة والسلام على خير الأنام ﷺ" میں درود و سلام بھیجنے کے درج ذیل چالیس فوائد ذکر کئے ہیں:

1. اس میں اللہ تعالی کے حکم کی بجا آوری ہے۔

2. درود بھیجنے میں اللہ تعالٰی کے ساتھ بندے کی موافقت، اگرچہ بندے کے درود اور اللہ کے درود میں فرق ہے۔

3. درود بھیجنے میں فرشتوں کے ساتھ موافقت ہوتی ہے۔

4. ایک بار درود بھیجنے والا اللہ کی طرف سے دس رحمتیں حاصل کرتا ہے۔

5. بندے کے دس درجات بلند ہوتے ہیں۔

6. اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

7. اس کے دس گناہ مٹا دئے جاتے ہیں۔

8. دعا کی قبولیت کا سبب ہے۔

9. پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت پانے کا سبب ہے۔

10. گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے۔

11. درود بھیجنے سے اللہ تعالیٰ بندے کو مصیبت و پریشانی سے نجات دلاتا ہے۔

12. بروز قیامت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قربت کا ذریعہ ہے۔

13. تنگدست کے لئے درود صدقہ کے قائم مقام ہے۔

14. حاجتوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں معاون و مددگار ہے۔

15. اللہ کی رحمت اور فرشتوں کی دعا حاصل کرنے کا سبب ہے۔

16. بندے کے لئے طہارت و پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔

17. مرنے سے پہلے جنت کی بشارت حاصل کرنے کا سبب ہے۔

18. قیامت کی ہولناکیوں سے نجات پانے کا سبب ہے۔

19. بھولی ہوئی چیز کو یاد کرنے میں معاون و مددگار ہے۔

20. پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے درود و سلام کا جواب پانے کا ذریعہ ہے۔

21. مجلس کو پاکیزہ و خوشبودار بنانے کا ذریعہ ہے چنانچہ قیامت کے روز ایسی مجلس حسرت و افسوس کا باعث نہیں ہوگی۔

22. فقر و محتاجگی دور کرنے کا ذریعہ ہے۔

23. بخیلی و کنجوسی سے نجات پانے کا ذریعہ ہے۔

24. فرشتے کی بددعا "ناک خاک آلود ہو" اس سے نجات پانے کا ذریعہ ہے۔

25. جنت جانے کا راستہ ہے کیونکہ درود بھیجے سے بندہ جنت کے راستے پر گامزن رہتا ہے جبکہ درود نہ بھیجنے سے اس راستے سے دور ہو جاتا ہے۔

26. جس مجلس میں اللہ اور اسکے رسول کا ذکر نہ ہو اس مجلس کی گندگی سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔

27. خطبوں اور تقریروں کی باتوں کو مکمل کرنے کا سبب ہے۔

28. بروز قیامت پل صراط پر زیادہ روشنی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

29. سنگدلی و تند مزاجی سے نجات کا ذریعہ ہے۔

30. درود بھیجنے کے سبب اللہ تعالیٰ آسمان و زمین والوں میں بندے کی تعریف کو دوام بخشتا ہے۔

31. برکت کے حصول کا ذریعہ ہے۔

32. اللہ کی رحمت پانے کا ذریعہ ہے۔

33. درود بھیجنے والے کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اس میں زیادتی اور اضافہ کا سبب ہے۔

34. پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

35. بندے کی ہدایت کا وسیلہ اور اس کے دل کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے۔

36. درود بھیجنے والے کا نام اللہ کے رسول صلی اللہ وسلم پر پیش کیے جانے کا ذریعہ ہے۔

37. پل صراط پر ثبات قدمی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

38. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت سارے حقوق میں سے بعض حق ادا کرنے کا ذریعہ ہے۔

39. درود بھیجنے میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہے اور اس کا شکر بھی۔

40. درود بھیجنا بذات خود ایک دعا ہے کیوں کہ اس میں بندہ اللہ سے دعا کرتا ہے کہ وہ اپنے پیارے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرے یا اس میں بندہ یہ دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی حاجتوں اور ضرورتوں کو پورا فرمائے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے ہر اس بندے کو جو اس خوبصورت پیغام کو خود پڑھے اور دوسروں تک پہنچائے۔
 
Top