آپ حضرات نے بالکل ٹھیک کہا کہ ان کا منہج ایک ہی ہےتو یہ الگ الگ نام رکھنے کی وجہ؛
لوگوں سے سرقہ مال کی تقسیم کا جھگڑا
لاعلموں کو دھوکہ دے کر نئے فرقہ نہیں بلکہ فرقے بنانا تاکہ مسلم امہ کا شیرازہ بکھر جائے۔
بهت سخت الفاظ اور انتہائی سنجیدہ الزامات هیں ۔ امت کا شیرازہ بکهرانا اور نئے فرقے قائم کرنا ۔ ظاهر سی بات هے آپکے پاس بنیادی معلومات هونگی اور ناقابل تردید ثبوت بهی ۔
جمعیت اهلحدیث عالم اسلام کے علماء کے نزدیک اهل السنة والجماعة کا حصہ هے ۔ نہ تو یہ نیا هے ۔ نہ هی مختلف هے اور نہ هی کوئی فرقہ هے ۔ اس گروہ کی سلف سے نسبت هے اور كتاب الله والسنة پر سختی سے قائم هے ۔
ایک فرقہ هے جو اللہ کی کتاب ، سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، سلف صالحین کے اقوال اور اعمال کی پیروی کرتا هے عالم اسلام اس فرقہ کو اهل السنة والجماعة کے نام سے جانتا هے اور اهلحدیث اسکا حصہ هیں ۔ اس اهل السنة والجماعة کے علاوہ جو انکے منهج سے هٹ کر هیں مختلف فرق هیں ۔ هر کسی کی شناخت کیلئے خود ان فرقوں نے یا دوسروں نے انهیں نام دے رکهیں هیں۔
عقیده: خالص توحید ،سب سے بڑی اور کڑی شرط هے اهل السنة والجماعة کی ۔ اسلام کی بنیاد ۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔ جو ان پر سختی هوں اور شدید خواهش رکهتے هوں کہ تمام مسلمان کتاب اللہ اور سنت پر چلیں وہ تو اصل اسلام هوئے ۔ تاهم دیگر تمام کے تمام فرق کے بارے میں یہ تو نهیں کہا جاسکتا کہ وہ اسلام کا شیرازہ بکهرا رهے هیں ۔ ماعدا ان فرق کے کہ جو اپنا دین کتاب و سنت سے موافق نهیں رکهتے اور اسلام کی بنیادی تعلیم سے هٹکر هیں ان کے بارے میں اسطرح کی کوئی بات کهنا بهی علماء کرام کے فیصلوں سے هو تو افضل هے ۔
میں نہ تو عالم هوں نہ هی طالب علم ۔ عامی هوں لیکن خوف اللہ هے امید کہ آپکے پاس جو مستند معلومات هیں اس گروہ کے اسلامی شیرازہ بکهرانے والی اور لا علموں کو دهوکا دینے والی آپ ضرور پیش کرینگے تاکہ فورم پر موجود اساتذہ اور اهل علم ان کا مناسب جواب دے سکیں ۔ هماری بهی اصلاح هو جائیگی ویسے اجر آپکا بهی بنے گا ۔
والسلام